By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد
تعلیم

نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد

Last updated: نومبر 3, 2025 2:37 صبح
newsg24urdu 3 مہینے ago
نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد
نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد
SHARE

لکھنٶ(ابوشحمہ انصاری) دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج کے شعبۂ اردو میں ادبی و تعلیمی سرگرمیوں  کے لیے موجود ’’بزمِ ا دب‘‘کے زیرِ اہتمام نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پرمسرت استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض بزم  ادب کے سرگرم رکن عالیہ ناز نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

اس موقع پر استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے   ڈاکٹر محمد رکن الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’اردو زبان محض رابطے کا وسیلہ نہیں بلکہ یہ ایک تہذیب، روایت اور جمالیاتی حس کی نمائندہ زبان ہے۔ نئے طلبہ اردو کے فروغ میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔‘‘ڈاکٹر فیاض عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے نو وارد طلبا و طالبات کے لیے کالج میں موجود سہولیات سے روشناس کرایا اور کہا کہ کلاس کے ساتھ دیگر شعبوں سے بھی فائدہ اٹھائیں تاکہ مستقبل میں آپ سب کے لیے مواقع کی کمی کا احساس نہ ہو۔

ڈاکٹر بشیر شاہین نے اپنے خطاب میں نووارد کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ستیہ وتی کالج میں شعبۂ اردو بہت متحرک و فعال شعبہ ہے، لہذا اس کالج میں موجود سہولیات سے استفادہ کریں۔ اس کالج میں متعدد سوسائٹیز ہیں جہاں طلبا و طالبات کو ہر میدان کی تربیت دی جاتی ہے۔ آپ سب ان سوسائٹیز  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈاکٹر عارف اشتیاق نےبزم ادب اور کالج کے نظم و ضبط پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بچوں کو خوش آمدید کہا۔ 

پروگرام کے دوران طلبہ نے متنوع ادبی سرگرمیوں مثلاًغزل سرائی،بیت بازی اور دیگر تخلیقی  سرگرمیوں کے ذریعے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ سینئر طلبہ نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے تجربات اور شعبے کی روایات سے روشناس کرایا۔واضح ہو کہ شعبۂ اردو ، ستیہ وتی کالج  اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور و معروف ہے۔ شعبۂ اردو کی فعالیت سے متاثر ہو کر ملک کے متعدد علاقوں سے بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے 2025میں ستیہ وتی کالج کو منتخب کیا ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

بزم ادب کی طرف سےجن   نووارد طلبا و طالبات کو سند اور مومنٹو سے نوازا گیا ان میں  فرحین، محمد یونیب، ثنا، محمد سیف، مہک، محمد فرمان، محمد سالک، رمشا فیروز، محمد نعمان نسیم، انہا خان، محمد افروز، آسیہ خاتون، محمد انصب سراج، رفیق عالم، فرحین، اریبہ، ماہِ نور، اقرا رحمان، ارم پروین، محمد فیاض رضا، کاشف مشتاق، شاہ رخ عالم، نجمہ کوثر، انجم، ریحان ملک اور شفا فاطمہ  وغیر ہ کے اسما قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ مزید کچھ طلبہ کو تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔ 

 پروگرام کے آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عفان پٹھان، گل افشاں، محمد عابد حسین اور فرحین نے  کہا کہ ’’یہ استقبالیہ محض ایک تقریب نہیں، بلکہ تعلق اور تعاون کی نئی بنیاد ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

TAGGED:استقبالیہاعزازستیہ وتی کالجنووارد طالباتنووارد طلبہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article نبی کریم ﷺ کی زندگی انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے: مولانا شبلی نبی کریم ﷺ کی زندگی انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے: مولانا شبلی
Next Article بھارت-امریکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم: ڈاکٹر عمار رضوی بھارت-امریکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?