By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
آج کل

وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

Last updated: نومبر 7, 2025 3:23 صبح
newsg24urdu 1 مہینہ ago
وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
وقف املاک کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
SHARE

 جمعیت علماء کی وقف بیداری مہم سے علماء کا خطاب

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) راہ خداوندی میں صدقہ اور وقف کرنے کی روایت قدیم زمانہ سے قائم ہے بلکہ اسلام میں وقف کے عمل کو عبادت کادرجہ حاصل ہے ،ہر قیمت  پر وقف جائیدادوں کاتحفظ ملی فریضہ ہے جامعہ دارالرشاد بنکی کے ناظم تعلیمات مولانا سید اظہر قاسمی نے مدرسہ معین الاسلام سونڈھیامئو میں وقف بیداری مہم میٹنگ کوخطاب کرتے ھوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوقاف ہماری جاگیر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہےجس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذ مہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء کے کارکنان اوقاف املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع جنرل سکریٹری مولانا محمد جمال قاسمی نے کہا کہ جمیعت علماء ہند ہمیشہ ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہی ہے اور جب بھی قوم کو کسی مشکل کا سامنا ہوا ہے جمیعت کے کارکنان ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمیعت علماء ھند کے قومی صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ھدایت پرجمعیت علماء ضلع بارہ بنکی کے زیراھتمام جامعہ دارالرشاد  کے مہتمم  مولانا سید عبدالحمید قاسمی نائب صدرضلع جمعیت 

کی سرپرستی اورجنرل سیکریٹری ضلع جمعیت مولانامحمدجمال قاسمی کی سربراہی میں ایک وفد نےضلع کے مختلف مقامات کادورہ کیا  پہلی میٹنگ قصبہ سونڈھیامئو میں مولانا محمد اصغر ندوی پرنسپل مدرسہ اور مولانا ضیاء الحق قاسمی کی کوششوں سے منعقد ھوئی،تقریبا بیس گاؤں کے متولی وذمہ داران مساجد  شریک ھوئے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جمعیت علماء بارہ بنکی کے لیگل ایڈوائزرایڈوکیٹ احمد سعید فتحپوری نے امیدپورٹل پروقف جائیدادوں کے اندراج کاطریقہ تفصیل سے بیان کیا اور حاضرین کے سوالوں کاجواب دیا۔ احمد سعید حرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وقف نمبر، زمین کا رقبہ، چو ہدّی اور بلڈنگ یا جگہ کی تصویر اوردفعہ 37 کےساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔آ خیر میں حاجی زبیر احمد مینیجر مدرسہ نے وفد کا شکریہ اداکیا۔

دوسری بیداری میٹنگ مولاناعبداللطيف قاسمی امام عیدگاہ کی صدارت میں مرکز مسجد صورت گنج میں منعقد ھوئی مفتی عزیر قاسمی،ماسٹرصغيراحمد ،مولانا نسیم، مولانا ظفیر قاسمی،قاری اشتیاق اور مختلف گاؤں سے آنے والے ذمہ داران مساجد کو جمعیت کے قانونی مشیرنے بالتفصیل ضروری نکات سے آگاہ کیا۔وقف بیداری مہم کا تیسرا جلسہ قاری نثار احمد ناظم تعلیمات مدرسہ معین الاسلام بلہرہ کےزیرصدارت بھٹوا مئو کی جامع مسجد میں مولانا توفیق ندوی مہتمم مدرسہ قمرالعلوم رمضانیہ اور ایڈوکیٹ خورشید احمد کی جدوجہد سے منعقد ھوا ۔

بلہرہ ،بھٹوا مئو، کسرئی واطراف کےتقریبا پندرہ مواضعات کے ذمہ داران مساجد کی موجودگی میں مولانا جمال قاسمی اور لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ احمد سعید نے یہاں بھی ضروری امور سے آگاہ کیا اور وقف جائیداد کے تعلق سے سوالوں کاتشفی بخش جواب دیا۔اخیر میں خصوصی نشست قصبہ کرسی میں مولانا اظہار قاسمی کے ساتھ اور جبری مدرسہ میں قاری سہیل احمد جامعی کے ساتھ منعقد ھوئی اور اطراف کے گاؤں میں وقف بیداری مہم تیز کرنے کی اپیل کی گئی اس موقع پر قاری محمد احمد، اور مولانا مسعود احمد قاسمی سفرمیں موجودرہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ

ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی نئی تین اہم کتابوں کا رسم اجرا

عقائد کا تحفظ دراصل دین حق کی حفاظت ہے

TAGGED:امید پورٹلاوقافوقف املاکوقف امید پورٹلوقف کی حفاظت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال  بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 
Next Article وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے ڈاکٹرعمار رضوی کی اہم ملاقات وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے ڈاکٹرعمار رضوی کی اہم ملاقات
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قلم ایک امانت ہے
مظاہرہ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں
دکانداروں کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے
قومی بیداری کی ضرورت،SIR اور اوقاف کے اندراج میں تاخیر قوم کے لیے نقصان دہ
ادبی کینوس کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?