اٹوا سدھارتھ نگر ( سید عزیزالرحمان) ماہرشعروسخن عالی جناب ڈاکٹر رضوان الرضا علیگ اور نوجوان شاعر جناب محمد حشیم فاروقی کی اٹوا تشریف آوری پر بزم ارباب ادب کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک شعری نشست جمال ٹریڈرس پر ڈاکٹر رضوان الرضا علیگ کی صدارت اور جناب جمال قدوسی کی نظامت میں منعقد کی گٸی جس میں شعرأ ء کرام نے شرکت کی اور اپنے اپنے کلام پیش کئے منتخب اشعار باذوق قارٸین کی نذر ہیں۔
کچھ ملکٍ جنوں میں ہیں کچھ شہرٍ خرد میں ہیں
جن کو نہ ملی منزل وہ لوگ حسد میں ہیں
ڈاکٹررضوان الرضا علیگ
ایک ترکیب ہے ملنے کی مگر شام کے بعد
دونوں أجاتے ہیں سپنوں کے نگر شام کے بعد
حشیم فاروقی
گلاب وصندل عبیروعنبرکلی کلی کی پلک پہ ہوتے
ضمیراپنا جو بیچ دیتےتو أج ہم بھی فلک پہ ہوتے
جمال قدوسی
لہجہ بتا رہا تھا پتہ خاندان کا
کہتے بھی یارکیا اسے اپنی زباں سے ہم
ہدایت اللہ خان شمسی
ہمارے گاٶں میں فیشن ابھی نہیں پہنچا
بنا لباس یہاں ناریاں نہیں چلتیں
ارشداقبال
اس کا بیداد اس کومارے گا
اپنی حالت نہ گر سدھارے گا
سیدعزیزالرحمان عاجز
اس موقع پر عبدالرقیب پردھان اور دیگر مختلف احباب خاص طور سے شریک رہے۔