جمیعت علمائے ہند کی میٹنگ میں مولانا جمال قاسمی جنرل سیکرٹری اور مولاناسید اظہر قاسمی رکن جمعیت علماء بارہ بنکی کا خطاب
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بلا تفریق مذہب و ملت ہرانسان کی مددکرناجمعیت علماءکاشیوہ رھاہے_ یہی تعلیم ہم سب کے آقا امام الانبیاء، محسن انسانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے_ مذکورہ خیالات کا اظہار احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال سٹی بازار فتحپور میں جمعیت علمائے ہند کی ایک اہم میٹنگ میں مولانا جمال قاسمی نے کیا_
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں ان سے سبھی لوگ واقف ہیں مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے_ اس لئے ضلع بارہ بنکی میں جمیعت کومزیدفعال ومضبوط بنانے کی ضرورت ہے_ جمعیت ضلع کے ہر بلاک، نگر اور گاؤں میں خدمت کے جذبے سے اپنا اہم رول ادا کرےگی اور مظلوموں کے حق و انصاف کی لڑائی لڑیگی_ انہی أغراض ومقاصدکےتحت تحصیل فتحپور میں جمعیت کی ایک ایڈہاک کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا ہے مولاناسید اظہر قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ دارالرشاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالٰی کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتے ہیں جب تک وہ قوم اپنی حالت بدلنے کی خود کوشش نہ کرے_ ہم سب کو سیرتِ مصطفیٰ کے مطابق زندگی گزارتے ہوئے، جمیعت علمائے ھند سے جڑکر قوم و ملت کے لئے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرنا چاہیے ایڈہاک کمیٹی کےلئے بطور کنوینرپیش کئےگئےمختلف ناموں میں سےمولانا محمد صابر قاسمی فتح پوری کوکنوینر اور بطور معاون کنوینر ماسٹر احمد سعید حرف فتحپوری ایڈووکیٹ کےنام کاانتخاب کیاگیاحاضرین نےمتفقہ طورپر تائیدکیا۔نومنتخب کنوینر مولانا صابر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمیعت علمائے ھند واحد ایک ایسی تنظیم ہے جو ملک بھر کے کمزور، مظلوم، بےگناہ لوگوں کے لئے جدوجہد کر رہی ہےاور انکے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے_ اس موقع پر مولانا آمین مظاہری، مولاناسید مسعود قاسمی، مولانا رفیق حلیمی، مولانا ناظم بیگ قاسمی، مولانا عطاء الرحمن ندوی، مولانا محمد مجیب قاسمی، حافظ نیازالدین، بلال انصاری، حاجی نور الحسن، ایڈووکیٹ شہاب الدین، ایڈووکیٹ احمد سعید، حافظ محمد خالد، حاجی شیخ مطیع اللہ، قاری ذکی اللہ، محمد عقیق عرف پپو، ریحان قریشی، محمد سہیل، حاجی محمد حنیف، حاجی محمد ظہیر انصاری، محمد اکرم انصاری پینتےپوری، دانش علی انصاری،محمد انس سلمانی، محمد صابر قریشی، محمد جاوید انصاری، محمد عمران وغیرہ حاضر رہے_ مولانا صابر قاسمی کی دعاء پر میٹنگ کااختتام ہوا۔