By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > عالمی خبریں > ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے
عالمی خبریںمضامین

ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے

Last updated: مارچ 8, 2025 1:19 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے
ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے
SHARE

یہ بات دنیا کا  ہر شہری جانتا ہے کہ انتہاپسندی قوموں کے زوال کا سبب بنتی ہے۔ جبکہ قومی بے راہروی اور بے حسی میں اضافہ نسلوں کے تباہی کی پہلی منزل ہے۔ بھارت کا حالیہ سیاسی منظرنامہ یکسرتبدیل ہوچکا ہے۔ ہندوانتہاپسندی نے  ملک کے اکثریتی طبقے کویہ بارو کرا دیا ہے کہ ان کے ہر مسئلےکی وجہ مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کے تمام مسائل خود بخودحل ہوجائیں گے۔ روزگار، تعلیم اور صحت جیسے بینادی مسائل بھی اب مذہبی منافرت کو مات نہیں دے پارہے ہیں ۔

مشمولات
اسلاموفوبیا کا قہر:ہندوانتہاپسندی کے گہراتے بادلآئینی اداروں کا رویہمسلمانوں کی بے حسیاتحادی فقدانانفرادی جد و جہدآخری پناہ گاہنسلی صفایاغریب مسلمانوں کا کیا ہوگاجد و جہد جاری رہنا چاہئے

اسلاموفوبیا کا قہر:

گذشتہ چند سالوں میں مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا میں جس قدر اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بروقت ہندوستان کی سیاست میں ہندوانتہاپسندی کا کتنا عروج  ہے۔  مسلمان کی جان جانوروں کے جان سے بھی سستی ہوچکی ہے۔ وطن عزیز کا  کوئی گوشہ مسلمانوں کے لئے  محفوظ نہیں رہا۔ پورے ملک میں مساجد کے نیچے مندر تلاش کرنے کی مہم نے مسلمانوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔

ہندوانتہاپسندی کے گہراتے بادل

ہندوانتہاپسندی نے مسلمانوں کی گردنوں پراپنا آہنی پنجہ اس قدر تنگ کردیا ہے ،کہ اس  کی گرفت سے باہر نکلنے کی کوشش بھی مسلمان گناہ سمجھنے لگا ہے۔ ہندوانتہا پسندی نے مسلمانوں کے خوف خدا اور شرم نبی دونوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد تو دور ،مسلمان عمل کے ردعمل کا اظہار بھی نہیں کرتا۔ ظالم شدت پسند بھیڑ ے مسلمانوں کو  موت کے گھات اتار تے جا رہے ہیں، لیکن مسلمانوں کی طرف سے دفاعی ردعمل کا بھی اظہار نہیں ہوتا۔

آئینی اداروں کا رویہ

حکومت  کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے بھی آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ عدلیہ ایک واحد ادارہ تھا جہاں سے مسلمانوں کو انصاف کی امید تھی، لیکن بابری مسجد کا فیصلہ اور گیان واپی میں جس طرح عبادت گاہ ایکٹ، 1991 (Places of Worship (Special Provisions) Act, 1991) کی کھلی خلاف ورزی کرکے مسجد کے تہہ خانے میں پوجا ارچنا کی اجازت دی گئی اور اب سنبھل جامع مسجد کو جس طرح متنازع قرار دیا گیا ہے۔ اس کی  وجہ سے ملک کی عدلیہ سے بھی انصاف کی آس لگانا اپنی موت آپ مرنے سے کم نہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

مسلمانوں کی بے حسی

 ایک منظم سازش کے تحت ہر طرف سے مسلمانوں کو گھیرا جارہا ہے۔ ہندوانتہاپسندی میں اضافے کے ساتھ  ساتھ مسلمانوں کی قوت مدافعت بھی جواب دیتی جارہی ہے۔ اب مسلمانوں کے لئے کوئی مسئلہ شاہ بانو کیس کی شکل اختیار نہیں کرتا۔ ہر مسلمان اپنی لڑائی اکیلے اپنے دم پر لڑرہاہے باقی بچے افراد اپنا نمبر کا آنے کے منتظر ہیں۔ اجتماعیت پر انفرادیت کو ترجیح دی جارہی ہے۔

اتحادی فقدان

مسلکی اختلافات نے اتحاد کے قدر مشترک کو تار تار کردیا ہے۔ قرآن و حدیث میں موجود اتحاد بین المسالک و اتحاد بین الاقوام کے سارے اصول منسوخ مان لئے گئے۔ ناموس رسالت کی چتھڑیاں اڑائی جارہی ہیں، مسلمان نسلیں ارتداد کی آغوش میں پناہ تلاش رہی ہیں۔ مسلم لڑکیوں کی کوکھ میں کفر پرورش پا رہا ہے۔ اللہ اکبر کی صدائیں جے شری رام میں تبدیل ہوگئیں۔ ملت کا ہرگھر ہندودہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

انفرادی جد و جہد

کب کہاں کس کو ہندو انتہا پسند موت کی نیند سلا دیں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ حق اور انصاف کی آواز بلند کرنے والے اداروں نے مسلم دشمنی کو ہی اپنی ڈیوٹی مان لی ہے۔ آزادانہ طور پر مسلمانوں کی بات کرنے والے افراد حکومت اور انتظامیہ کے نشانے پر ہیں۔ کچھ گمنام شخصیتیں ہیں جن کی سماجی اعتبار سے اپنی کوئی حیثیت نہیں لیکن پھر بھی وہ بول رہے ہیں۔ ہر ممکن مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔ جن صاحب منصب اور بااثر افراد کو اللہ نے نوازا ہے وہ ان کی پشت پناہی کے بجائے الٹا ان کے دلوں میں ہندتوا کا خوف بھرنے کا کام کرہے ہیں۔

آخری پناہ گاہ

مسلمانوں کی موجودہ قوت مدافعت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آج جو لوگ بے سروسانی اور محدود ذرائع کے ساتھ مسلمانوں کی آواز اٹھانے کا جوکھم لے رہے ہیں۔ جلد ہی انہیں بھی اپاہج بنا دیاجائے۔ شاہ فیصل اور شہلا راشد کی طرح وہ بھی سنگھ اور بی جے پی کی گود میں پناہ لے لیں گے یا اپنی موت آپ مر جائیں۔ زیادہ سخت جان ہوئے تو طاہر حسین، شفاء الرحمان ، عمر خالد ، عمر گوتم ، خالد سیفی، اور مولانا قمرغنی عثمانی کے طرح جیل کی کال کوٹھری میں عبرت کا نشان بنا دیئے جائیں گے۔

نسلی صفایا

انفرادی جد جہد کرنے سوشل ایکٹیویسٹ بھی اب اسلام دشمنوں کے رڈار پر ہیں۔مسلمانوں کی بچی کچھی اس ڈھال کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا جائے گا، تاکہ مسلمانوں کا نسلی صفایا کیا جاسکے۔ جس کی جانکاری وقفے وقفے سے مسلمانوں کو دی جارہی ہے۔ لیکن مسلمانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتا۔ جس کا سیدھا سا نتیجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے ملک میں ہندوانتہاپسندی ترقی کررہی ہے ویسے ویسے مسلمانوں کی بے حسی بھی پروان چڑھ رہی ہے۔

- Advertisement -

ملت کے ہر فرد کی فکر اپنے وجود تک محدود ہوچکی ہے، ملی اور معاشرتی تبدیلیاں مسلمانوں کے اہداف کا حصہ نہیں رہیں۔ مسلمان آج خود شکم سیر رہنے کے لئے اپنی نسلوں کو بھوکا رکھنے کا سامان مہیا کر رہا ہے۔ اپنے ایک پیٹ کی خاطر پوری قوم کو بھوکا ننگا کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ حلال و حرام کا امتیاز کئے بغیر مال جمع کرنا ہی مسلمانوں کے زندگی کا واحد مقصد بن گیا ہے۔

اس کو لگتا ہے کہ اس کا جمع کردہ مال اس کا اور اس کے خاندان کی حفاظت کر لے گا۔ حالانکہ تاریخی شواہد اس کے برعکس ہیں۔ دولت کے بل پر سب کچھ خریدا نہیں جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو صفحہ ہستی سے مٹا کر آپ کے حصے کا پورا مال چھینا جا سکتا ہے، تو تھوڑی سی رشوت پر بھلا کتنے دنوں تک خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟۔

غریب مسلمانوں کا کیا ہوگا

پوری ملت اسلامیہ ہند کے صف اول کے علماء دانشور اور ارباب سیاست نے یہ مان لیا ہے کہ پانی سر سے اوپر جا چکا ہے۔ لہذا اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب ملت کے متمول گھرانے خود کو بیرون ممالک منتقل کرنے لگے ہیں۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ جن کے پاس خطیر رقم ہے۔ وہ کسی اور ملک میں جاکر آباد ہوجائیں گے، لیکن ان متوسط اور غریب مسلمانوں کا کیا ہوگا جو بڑی مشکل سے پیٹ کی آگ بجھا پاتے ہیں۔ کیا انہیں ان قاتل بھیڑیوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ یا پھر انہیں مرتد ہونے پر مجبور کردیا جائے گا؟

- Advertisement -

جد و جہد جاری رہنا چاہئے

حالات چاہے جتنے خراب ہوں لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس ملک کے وسائل پر جتنا حق اکثریتی طبقے کا ہے اس سے ایک رتی برابر بھی ہمارا حق کم نہیں ہے۔ اپنے حقوق کی بحالی کے لئے ہمیں جمہوری طور طریقوں سے جد جہد جاری رکھنا ہوگا۔ ہم اپنی نسلوں کو یوں ہندوانتہاپسندی کے حوالےنہیں کر سکتے۔ اس کے لئے ہمارے علماء دانشوربالخصوص خانقاہی افراد کو اپنی انا کو قربان کرکے ملی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔ تاکہ ملک میں مسلمانوں کے عظمۃ رفتہ کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

7Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟ 

تابعداری نہیں، ساجھیداری کے لئے جد و جہد کریں مسلمان

اردو زبان کے وقار کا عدالتی اعتراف، عدالتِ عظمٰی کا تاریخی فیصلہ

روح افزا پر بھگوا وار، رام دیو کی زہریلی ذہنیت

وقف ایکٹ 2025 کے مضر اثرات، اس کی مخالفت کیوں ضروری ہے؟

TAGGED:آر ایس ایسانتہا پسندیبی جے پیزعفرانی دہشت گردہندو انتہا پسندیہندو دہشت گرد
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات
Next Article آنسو یا پسینہ منہ میں چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
3 Reviews
  •  یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا، کاشی کے بعد اب متھرا لینے کی دھمکی دے رہے ہیں - NewsG24Urdu says:

    […] نے جب جب اپنے بھائی چارہ کا مظاہرہ کیا تب تب  ہندو انتہا پسندوں کے سامنے انہیں منھ کی کھانی پڑی ہے۔ ورشپ پلیس ایکٹ 1991 […]

    جواب دیں
  • ہندوستانی عدلیہ پر تنگ ہوتا آر ایس ایس کا شکنجہ - NewsG24Urdu says:

    […] کی حالیہ سیاست تمام تر اخلاقیات اور آئینی فرائض کو بالائے طاق رکھ کر […]

    جواب دیں
  • اسپین کی طرز پر، ہندوستانی مسلمانوں کا خاتمہ، کب اور کیسے؟ - NewsG24Urdu says:

    […] یہ فیصلہ مسلمانوں کو کرنا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کا آئینی اعتبار سے مقابلہ کرنا ہے۔ یا پھر ہاتھ پر ہاتھ […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟ 
سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور
اردو اور ہندی نے معاشرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر
حج سے نفس پاکیزہ اور رزق کشادہ ہوتا ہے: مولانا محمد ہاشم اشرفی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?