کانپور : فلاح ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل کو نئے فتنوں سے آگاہ کرنے کی خاطر غریب نواز گیسٹ ہاؤس بانس منڈی میں ایک محاضرہ بعنوان” لیو ان ریلیشن شپ سماجی قانونی اور مذہبی نقطہ نظر سے” منعقد ہوا۔
جس کو خطاب کرتے ہوئے اسلامک سکالر ڈاکٹر محمد فضل اللہ چشتی نے کہا کہ جن مسائل کا تعلق خصوصاً ہماری قوم اور ہمارے سماج سے ہو ہم کو ان میں دلچسپی لینا چاہئیے۔ "لیو ان ریلیشن شپ سماجی قانونی اور مذہبی نقطہ نظر ” پر اپنی بات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں جب لیو ان ریلیشن شپ کا استعمال ہوتا ہے تو اس کا معنی یہ ہوتا ہے کہ دو بالغ عورت اور مرد بغیر شادی کے ایک ساتھ رہیں۔

اسی طرح عدالتوں میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عورت کو عورت سے اور مرد کو مرد سے بھی شادی کرنے کی اجازت دی جائے۔ مولانا نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کے معاملات کو قرب قیامت کی نشانیاں بتایا ہے۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ قرب قیامت میں بغیر شادی کئے ہوئے پیدا بچوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ لیو ان ریلیشن شپ کے سبب بغیر شادی کے رہنے والے اور بغیر شادی کے پیدا ہوئے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ سرمایہ داری نظام ہے۔ سرمایہ داری نظام کے تحت اگر لوگ شادی کرتے ہیں تو ان کی خاندانی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور کاروبار وغیرہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی۔
کئی مذاہب میں مذہبی کام کرنے والوں کو شادی کرنے سے روکا جاتا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ مذہبی کام کر سکیں، جبکہ اسلام میں اس فعل کو منع کیا گیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شادی کرنے کے ساتھ ساتھ دین کا کام بھی کرو کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو بنایا ہے اور اللہ تعالی کو انسان کی ضروریات کا بھی علم ہے
اس لئے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی ضروریات کے مطابق شریعت کا نظام ہمیں دیا ہے ، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی قوم کو اپنی نوجوان نسل کو دین کی صحیح تعلیم دیں اور دنیا میں پھیل رہی نئی نئی برائیوں سے بچائیں ، اور نیکیوں کو فروغ دیں۔
[…] अधीक्षक डॉ. दुर्गेश कुमार, अपर पुलिस अधीक्षक प्रदीप कुमार वर्मा और सीओ कोंच डॉ. […]
[…] کی اس پیش رفت کوکھٹائی میں ڈال دیاتھا۔ تب سے اب تک سعودی عرب کا سرکاری موقف جوسامنے آیاہے وہ یہی ہے کہ پہلے اسرائیل […]