دار العلوم ندوۃ العلماء کے مبلغ مولانا آفتاب عالم ندوی کی دفتر انجمن مسلم آنہ فنڈ میں حاضری، ایڈوکیٹ احمد سعید حرف سے خصوصی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مبلغ مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی دفتر انجمن مسلم آنہ فنڈ پہونچے جہاں وہاں پر موجود احباب نے مولانا کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ احمد سعید حرف سے خصوصی ملاقات ہوئی اور اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا
اس موقع پر مولانا آفتاب عالم خیرآبادی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے دین کے کاموں کی توفیق مل جانا بہت مبارک ہے جو جتنا زیادہ ذمہ داری سے کام کرے گا اسکا مقام اتنا ہی بلند ہوگا، دین کے کام کو لیکر خود بھی فکرمند رہیں اور دوسروں کو بھی فکر مند کرتے رہیں یہی زندگی کا مقصد ہے۔
موجودہ دور میں وقف کے مسائل کے بارے میں گفتگو ہوئی ، اس موقع پر مختصر طور پر انجمن کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ احمد سعید حرف نے انجمن کی کارکردگی کے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا حقیقی علم عام ہوجائے تاکہ وہ اپنی زندگی سیرت کے مطابق گزار سکیں اسکے لئے چار روزہ سیرت کے متعلق اجلاس انجمن کی سیرت کمیٹی کی جانب سے منعقد کئے جاتے ہیں، وہیں انجمن کے زیر انتظام کئی مدارس و مکاتب کا نظام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ دینی مکاتب کا جال بچھے، اور بیواؤں کو ماہانہ وظیفہ بھی انجمن کی جانب سے دیا جاتا ہے جسکے ذریعہ انکی مدد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر مولانا نے بہت دعاؤں سے نوازا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔