کانپور (محمد عثمان قریشی) World Unani Day کے تحت کانپور میں یونانی خدمتگاروں کانپور کے مشہور حکیم نظام الدین تکمیلی کے دواخانہ پر گولڈ میڈلسٹ ان کے بیٹے نبیل نظام کی سرپرستی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
جس کی صدارت کانپور کے سنئیر آیوش ڈاکٹر جناب نیاز انصاری نے کی انہوں نے کہا کہ انسان کو ستہ ضروریہ کے تحت اپنی زندگی کو ڈھالنا چاہیے اور صحت مند رہنے کے لیے ایک ضروری اصول یاد رکھنا چاہیے جب بھوک لگے تب کھانا کھائے اور پیٹ بھر کر نہ کھائے اگر اس نے اس بات کو لازمی پکڑ لیا تو وہ ہمیشہ چست درست اور صحت مند رہے گا۔
حکیم نبیل نظام نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ حکیم محمد اجمل خان نے جدید طب سے مقابلہ کرنے کا ایک راستہ دکھایا، انہوں نے دواؤں کے اندر جو جڑی بوٹیاں اور کیمیکل ہوتے ہیں اس کو اپنے سائنٹسٹ دوست کے ساتھ مل کے انگریزی دواؤں کے موڈ آف ایکشن کی۔ ساتھ ہی یونانی طریقہ علاج کے موثر ہونے کا راز بھی بتایا۔ جس کے لیے ان کو کئی اعجاز سے بھی نوازا گیا اور اسی کے چلتے یہ دن عالمی یوم یونانی (World Unani Day) کے نام سے منایا جاتا ہے۔
مہمان خصوصی حکیم مولانا محمد سعد خاں ندوی نے کہا کہ لوگوں کو یونانی دواؤں کے بارے میں بتانا چاہیے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ایلوپیتھک دواؤں سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے امراض کے لیے وہ دوائیں کھا لیتے ہیں اور وہ کہیں نہ کہیں اس سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ حالانکہ گھر میں موجود بہت سی چیزوں کا استعمال بطور دوا کے کرکے شفایاب ہوا جاسکتا ہے۔
حکیم محمد عارف نے کہا کہ آج ہم لوگ ڈاکٹر نبیل نظام کے یہاں نظام ہیلتھ کیئر چمن گنج میں اکٹھا ہوئے ہیں اور حکیم اجمل خاں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اس موقع پر ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو ہمارے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہیں وہ بھی یونانی طریقہ علاج کو فروغ دیں۔
اس موقع پر ہمدرد کمپنی کی جانب سے سلطان رئیس، نیو شمع کمپنی کی جانب سے ماجد، کیور کمپنی کی جانب سے تاج الدین، اولیاء ہربل کمپنی کی جانب سے عریش نظام، مفتی رضاء اللہ مظاہری، اور دیگر حضرات شریک رہے۔ آخر میں مولانا محمد سعد خان کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔