
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ادبی تنظیم بزم عزیز کی ماہانہ طرحی نشست الحاج نصیر انصاری کے نبی گنج واقع مکان پر محترم اختر جمال عثمانی کی صدارت اور ہذیل لعل پوری کی نظامت میں منعقد ہوئی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر سید عبید عظمی اور سحر ایوبی نے شرکت کی۔ مصرع طرح ۔ایک وعدہ کبھی وفا کرتے۔پر تمام شعرائے کرام نے اپنی بہترین غزلیں پیش کیں کچھ چنندہ اشعار نزر قارئین ہیں۔
آپ اپنا جو غم عطا کرتے
سجدہ شکر ہم ادا کرتے
الحاج نصیر انصاری
راہِ حق میں یہ جاں فدا کرتے
یوں بلند اپنا مرتبہ کرتے
ہذیل لعل پوری
کب کہا ہم نے بارہا کرتے
بس کرم ایک مرتبہ کرتے
مختار فاروقی
کاش توبہ نصیب ہوتی روز
اور ہم روز اک خطا کرتے
صغیر نوری
کیسے الفت کا حق ادا کرتے
جاں نہ دیتے تو اور کیا کرتے
سید عبید عظمی
مُجھ سے اُلفت میں تم بچھڑنے کا
اتنی جلدی نہ فیصلہ کرتے
سحر ایوبی
سب تو کرتے ہیں تذکرہ ان کا
کاش وہ میرا تذکرہ کرتے
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
آپ اپنے ہیں تو شکایت ہے
دوسروں سے نہیں گِلہ کرتے
ڈاکٹر ریحان علوی
روٹھ کر یوں تمہیں نہ جانا تھا
کُچھ گلا تھا تو پھر گلا کرتے
بشر مسولوی
دیکھتے اس میں یار کی تصویر
دل اگر اپنا ائینہ کر دے
مجیب ردولوی
ناؤ پر کچھ تو خاص تھا ورنہ
یہ بھور کیوں خدا خدا کرتے
طفیل زیدپوری
معرفت کی وہ میے دیا کرتے
ہم مسلسل یونہی پیا کرتے
اسلم سیدنپوری
انکے در کی جو خاک مل جاتی
اپنے چہرے پہ ہم ملا کر تے
سرور کنتوری
جرم کیا تھا مرا بتاتے تو
پھر مرے حق میں فیصلہ کرتے
لطیف بارہ بنکوی
تو جو ہوتا کسی بھی لایق تو
ہم ترا ذکر جا بجا کرتے
نفیس بارہ بنکوی
مان لیتے انہیں مسیحا ہم
درد دل کی اگر دوا کرتے
طالب اعلیٰ پوری
انکے علاوہ انور سترکھی مسٹر امیٹھوی نے بھی اپنے کلام پیش کیے نشست کے اختتام پر بزم عزیز کے جنرل سیکرٹری ہذیل احمد نے تمام شعرائے کرام و سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوے اعلان کیا کہ بزم عزیز کی اگلی ماہانہ نشست انشاءاللہ عید ملن کی غیر طرحی ہوگی۔



