By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ایشیاء کا سب سے بڑا جلوس، تاریخی پس منظر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ایشیاء کا سب سے بڑا جلوس، تاریخی پس منظر
آج کل

ایشیاء کا سب سے بڑا جلوس، تاریخی پس منظر

Last updated: ستمبر 4, 2025 9:07 صبح
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پاک12/ربیع الاول کے مبارک ومسعود موقع پر اٹھایاجاجانے والا ایشیا کا سب سے بڑا جلوس محمدیﷺ اس سال بھی حسب روایت مورخہ12/ربیع الاول 1447ھ مطابق 5 /ستمبر 2025 ء بروزجمعہ دوپہر 2 بجے جمعےۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام وزیر قیادت پریڈ گراؤنڈ(رجبی گراؤنڈ) سے اٹھ کر روایتی روٹ (نوین مارکیٹ چوراہا) سے نکالا جائیگا۔ جس کی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔

امسال کاجلوس محمدیﷺ کا 113 واں جلوس ہوگا۔ (انشاء اللہ)
جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، جمعےۃ علماء شہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں،نائب صدور مولانا نور الدین احمد قاسمی مولانا انیس خاں قاسمی،مولانا محمداکرم جامعی، سکریٹری زبیر احمدفاروقی،قاری عبدالمعید چودھری، مولانا انصار احمد جامعی، مفتی اظہار مکرم قاسمی نے آج  جمعیۃ بلڈنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک مشترکہ بیان میں مذکورہ اطلاع دی۔
مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے بتایا کہ جلوس محمدیﷺ کی اپنی ایک سنہری تاریخ ہے جب 1913میں تحریک جنگ آزادی زور وشور سے جاری تھی تب یہ جلوس محمدی ﷺ نکلنا شروع ہوا تھا۔

اس جلوس کے ذریعہ شہر کانپور کے مسلمانوں وہندوؤں سمیت دیگر سب ہی مذاہب کے لوگوں نے اس میں شامل ہوکر اور باہمی اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کر کے فرنگیوں کے ہوش   اڑا دئے تھے۔ تب انگریزوں نے ہندو مسلم، سکھ ایکتا واتحاد کو توڑنے کے لئے فرقہ وارانہ فسادات کی حکمت عملی کا کھیل کھیلنا شروع کیا لیکن وہ اپنی ناپاک کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے اور کانپورشہر کا   یہ عظیم جلوس محمدیﷺ لگاتار امن و انسانیت، محبت واخوت، رواداری وخیر سگالی، بھائی چارہ واتحاد کا پیغام دیتارہا ہے جو آقائے دوعالم رحمتہ للعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم کی دین ہے۔


جمیعۃ علماء کے ان عہدیداران نے بتایا کہ ملک کی تقسیم کے بعد جب فرقہ پرستی نقطہ عروج پر تھی۔تب بھی اس جلوس محمدیﷺ نے شہر کانپور سمیت پورے خطہ میں امن وامان اور بھائی چارے کا ماحول قائم رکھنے میں اہم تاریخی کردار اداکیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

1948 میں جب شہر میں کوئی فرد یا افراد یاکوئی تنظیم اس جلوس کو نکالنے کے لئے تیار نہیں تھی، تب جمعےۃ علماء شہرکانپور نے اس جلوس کی باگ ڈور سنبھالی اور تبھی سے یہ جلوس جمعےۃ علماء شہرکانپور کے زیر اہتمام وزیر قیادت ہر سال اٹھایا جارہا ہے۔ اس طرح جمعےۃ علماء شہرکانپور کے ذریعہ یہ جلوس نکالتے ہوئے 77/سال پورے ہوچکے ہیں اور اس بار اسے 78 واں جلوس محمدیﷺاٹھانے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ جمعےۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے جلوس محمدی ﷺ میں شامل ہونے والے تمام شہریوں خصوصاً تمام مسلمانوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ جلوس کے روٹ میں بہت ہی زیادہ تنگ اور سکڑے راستے بھی پڑتے ہیں۔ جس سے جلوس کو اپنے روایتی اور قدیمی راستوں کا خیال رکھتے ہوئے گذرناپڑتا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے جلوس محمدیﷺ میں شامل ہونے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کثیر تعداد میں عوام وخواص شامل ہوتے ہیں جو جلوس کی زبردست مقبولیت کا ثبوت ہے۔


ایک فکر کی بات یہ ہے کہ آگے سے آگے اپنے جھنڈوں کو لگانے اور بیچ جلوس میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ سے جلوس کے راستوں میں جام لگ جاتا ہے۔ اس لئے جو انجمنیں جلوس میں شرکت کرنا چاہتی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ رجبی گراؤنڈ پریڈ سے بعد نماز فجر پہنچ کر اپنی شمولیت کے ٹوکن لے لیں اور پریڈ سے ہی اپنے نمبر پر جلوس میں شامل ہوکر اپناخراج عقیدت پیش کریں اور اپنے نمبر سے لگیں۔


 انہوں نے تمام کالجوں کے طلباء واولڈ بوائز سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ اپنی جیپ جلوس میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو بھی وہی طریقہ اختیارکرنا چاہئے کہ پہلے رجبی گراؤنڈ پریڈ سے ٹوکن لیں اور پھر اپنے نمبر پر جلوس میں شامل ہوں۔ نیز جلوس درمیان سے داخل ہونے والی انجمنوں سے اور لوڈر وغیرہ داخل کرنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ بھی رجبی گراؤنڈ سے    ٹوکن حاصل کر کے اپنے نمبروں پر جلوس میں شامل ہوں۔ اس کے علاوہ جلوس میں شامل ہونے والے سب ہی شرکاء  درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔


(۱) پاک وصاف کپڑے پہن کر جلوس میں شرکت کریں۔ کپڑوں پرخوشبو اور سرپرٹوپی لگانے کا خیال رکھیں۔  
 (۲)جلوس میں حمد الٰہی، درود وسلام، نعت ومنقبت اور مدح صحابہؓ کا وردنہایت اہتمام کے ساتھ کرتے رہیں۔
 (۳) جلوس کے تمام راستہ میں اسلامی تہذیب وشائستگی کا مظاہرہ کریں۔
 (۴)جلوس کے جھنڈوں میں لوہے کا راڈ استعمال کرنے کے بجائے بانسوں اور بلیوں کا استعمال کریں۔
 (۵) لاؤڈ اسپیکر کی تعداد ۲/ سے زیادہ نہ کریں، اور مائکو ں یعنی ساؤنڈ سسٹم کی آواز کو اعتدال میں رکھیں۔
 (۶)کسی طرح کے سیاسی نعرے، جھنڈے، بینر اور بیج کا استعمال نہ کریں۔
 (۷) جلوس کے دوران کوئی ایسا نعرہ نہ لگایاجائے۔ کوئی گیت نہ گایا جائے،جس سے کسی کے جذبات کو کوئی ٹھیس پہنچ سکتی ہو۔
 (۸) جلوس محمدیﷺ میں تبرک کی تقسیم کرنے والی تنظیمیں اور حضرات تبرک پھینک کر تقسیم نہ کریں بلکہ لوگوں کے ہاتھوں میں دیں تاکہ رزق کی توہین نہ ہو اور اللہ کی ناراضگی کا سبب نہ بنے۔


مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے اپنی اس اپیل کے ذریعہ تمام برادرن ملت کو باور کرایا ہے کہ جلوس محمدیﷺ کے تقدس اور عظمت کے پیش نظر شمع رسالت کے پروانوں کی ذمہ داری ہے کہ جلوس محمدیﷺ کو امن وانسانیت اور اسلامی تہذیب اور شائستگی کا آئینہ دار بنائیں او ر دنیا کو دکھادیں کہ ہم اُس مقدس پیغمبر اسلام کے نام لیوا ہیں جس کا پیغام ہے محبت، جس کی دعوت ہے یکجہتی اور اتحاد۔ ساتھ ہی انہوں نے انجمنوں سے اپیل کی لوڈر کا غیر ضروری استعمال بالکل نہ کریں۔

- Advertisement -

جھنڈے میں لکڑی کے بانس استعمال کریں اور اس کی لمبائی8/فٹ سے زیادہ نہ رکھیں۔
شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے کہا کہ جلوس محمدیﷺ کا تعلق کسی بھی طرح کی سیاست سے نہیں ہے اس لئے کسی بھی شخص کو اپنی سیاسی وابستگی کے ساتھ جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ نیز کسی بھی پارٹی کے جھنڈے، بیج اور بینرٹوپیاں وغیرہ کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے جلوس کے تقدس، نظم وضبط، اسلامی روایات کو نگاہ میں رکھنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سیاسی اور دل آزار نعرے لگانے کو ممنوع قرار دیا ہے۔
سکریٹری زبیراحمد فاروقی نے کہا کہ کوئی انجمن اپنے پرچم لیکر جلوس میں درمیان سے داخل ہونے کی کوشش نہ کرے اس سے جلوس میں بدنظمی پیداہوتی ہے۔ جلوس والے دن فجر کی نماز کے بعد رجبی گراؤنڈ پر پہنچ کر اپنے نمبر کے ٹوکن حاصل کریں اور اسی نمبر سے جلوس میں شامل ہوں۔


سکریٹری زبیر احمدفاروقی نے اخبار نوسیوں سے اپیل کی کہ اس بات کوعوام الناس تک پہنچانے میں مدد کریں کہ جلوس محمدیﷺ خیرسگالی، امن اور اتحاد کا پیغام ہے۔ خواہ وہ ہندو مسلم اتحاد ہویاپھر اہل اسلام کے مختلف طبقوں اور مسالک ہوں۔


 پریس کانفرنس میں موجوجمعیۃ علماء کے تمام ذمہ داران نے خاص طور پر مسلمانان کانپور سے اپیل کی کہ اسی دوران ہمارے ہندو بھائیوں کا بھی تیوہار ہے لہذا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ آپسی پیار محبت اور بھائی چارے کے ساتھ اس تہوار کا بھی خیال رکھنا ہے۔ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور اپنی طرف سے کوئی ایسا کام نہیں کرنا ہے جو کسی دوسرے کو تکلیف پہنچانے کا سبب بنے۔ یہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں اور یہی آپؐ سے سچے خراج عقیدت ہوگی۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:ایشیاء کا سب سے بڑا جلوسجلوس محمدیکانپور جلوس محمدی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ہسپتال کی بدحالی کو لے کر رکن پارلیمان کو دیا یادداشت
Next Article مختصر سیرت مصطفیٰ جان رحمت ﷺ مختصر سیرت مصطفیٰ جان رحمت ﷺ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?