By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
ادبیات

بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ

Last updated: اگست 25, 2025 12:48 شام
newsg24urdu 1 منٹ ago
بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
SHARE

    بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) سعادت گنج کی نہایت ہی فعال ادبی تنظیم "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور کامیاب ماہانہ طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگار اور پُر رونق مشاعرے کی صدارت بزرگ شاعر بشر مسولوی نے فرمائی۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے عدیل منصوری، مہمانِ ذی وقار کے طور پر عاصی چوکھنڈوی اور مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے ماسٹر طفیل زیدپوری شریک ہوئے۔

     اس دلکش مشاعرے کی نظامت طنز و مزاح کے مشہور شاعر بیڈھب بارہ بنکوی نے اپنے منفرد اور دلنشیں انداز میں انجام دی۔ مشاعرے کا آغاز مشتاق بزمؔی نے نعتِ رسول ﷺ سے کیا جس نے محفل کو روحانی فضا سے معمور کر دیا۔ اس کے بعد مصرعِ طرح:

"شمعِ امید جل رہی ہے ابھی”

     پر باقاعدہ طرحی مشاعرے کا آغاز ہوا۔ مشاعرہ انتہائی کامیاب رہا اور سامعین نے شعراء کے کلام کو بے حد پسند کیا۔ ذیل میں منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں:

- Advertisement -
Ad imageAd image

جی رہا ہوں مگر یہ لگتا ہے

موت ہے سر پہ ٹل رہی ہے ابھی

   بشر مسولیوی

ہم نے کب کی تھی اس پہ بمباری

پاک کی دھرتی جل رہی ہے ابھی

- Advertisement -

   بےڈھب بارہ بنکوی

عشق کامل نہیں ہوا میرا

آزمائش ہی چل رہی ہے ابھی

- Advertisement -

   ذکی طارق بارہ بنکوی

حالتِ جاں کنی میں ہے شاید

روح اُس کی نکل رہی ہے ابھی

    عدیل منصوری

اک محبت جو میں نے پائی تھی

میرے پیکر میں ڈھل رہی ہے ابھی

     عاصی چوکھنڈوی

پیاس نے رگڑیں ایڑیاں تو زمیں

آبِ زمزم اُگل رہی ہے ابھی

     ماسٹر طفیل زیدپوری

سلطنت خاک میں ملا دے گی

آفتِ جان پل رہی ہے ابھی

      دانش رامپوری

وجہِ شرمندگی نہ بن جائے

رائے میری جو کھل رہی ہے ابھی

       ظہیر رامپوری

"بزمؔی” آ جاؤ کہ تمہارے بغیر

ماں کی حالت بدل رہی ہے ابھی

       مشتاق بزمؔی

تیرگی کا حصار ہے پھر بھی

شمعِ امید جل رہی ہے ابھی

           راشد ظہور

تھوڑا سا رُک کے کیجیے تکفین

جاں بدن سے نکل رہی ہے ابھی

      اسلم سیدنپوری

ابھی کچھ دیر اور ٹھہرو تم

دل کی حسرت نکل رہی ہے ابھی

           قیوم بہٹوی

دیکھ کے حُسن کی تمازت کو

دھوپ کروٹ بدل رہی ہے ابھی

        شفیق رامپوری

پیار ممکن نہیں کہ نفرت کی

ہر طرف آندھی چل رہی ہے ابھی

                سحر ایوبی

نیند آنکھوں میں اب نہیں آتی

رات یادوں میں ڈھل رہی ہے ابھی

         قمر سکندرپوری

اس کی باتوں سے ایسا لگتا ہے

زہر جیسے اُگل رہی ہے ابھی

           نعیم سکندرپوری

گلستاں خاک کر کے مانے گی

یہ سیاست جو چل رہی ہے ابھی

          عاصم اقدس

سانس ہلکی سی چل رہی ہے ابھی

شمعِ امید جل رہی ہے ابھی

              ماہر بارہ بنکوی

پیار میں میرے اس کے دیر ہے کچھ

میرے سانچے میں ڈھل رہی ہے ابھی

           ابو ذر انصاری

     ان شعراء کے علاوہ مصباح رحمانی، آفتاب جامی، اظہار حیات، طالب نور وغیرہ نے بھی اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا اور شعراء و سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ مشاعرہ بے حد کامیاب رہا۔ سامعین میں ماسٹر وسیم، ماسٹر قسیم، ماسٹر حلیم اور ماسٹر راشد کے نام بھی قابلِ ذکر ہیں۔

     مشاعرے کے اختتام پر بزم کے صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے مشاعرے میں شرکت کرنے والے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ "بزمِ ایوانِ غزل” کا آئندہ ماہ ہونے والا طرحی مشاعرہ نعتِ پاک کے درج ذیل مصرع پر 28 ستمبر بروز اتوار منعقد ہوگا:

مصرع: "زندگی کٹ جائے ذکرِ مصطفٰی کرتے ہوئے”

قافیہ: مصطفٰی

ردیف: کرتے ہوئے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا

اردو اور ہندی ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

بزم عزیز کا سالانہ طرحی مسالمہ، شہدائے کربلا کو منظوم خراج

ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: امکانات، خدشات اور فکری جہتیں

TAGGED:بزمِ ایوانِ غزلطرحی مشاعرہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب
مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی
جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی
عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?