شہر ی عوام سے کانفرنس میں شرکت کرنے کی خصوصی اپیل
کانپور(محمد عثمان قریشی) ایمان ہمارے لئے سب سے بڑی نعمت ہے، اس نعمت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے عقائد واعمال صحیح ہوں،اگر کوئی مسلمان اپنی نادانی اور ناواقفیت کی وجہ سے کتاب وسنت اور اجماعِ امت کے خلاف کسی باطل عقیدہ کو اختیار کرلیتا ہے تو پھر وہ ایمان کی عظیم نعمت سے محروم ہوجاتا ہے، اگر چہ کہ وہ نماز، روزہ اوردیگر ارکانِ اسلام اور اخلاقی تعلیمات کا کتنا ہی زیادہ پابند کیوں نہ ہو، اس لئے ہمیں ایمان کی نعمت سے محروم کرنے والے موجودہ دور کے گمراہ اورباطل فتنوں سے ہوشیار وچوکنارہنے کی ضرورت ہے۔یوپی کے دیگر اضلاع کی طرح کانپور ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں بھی قادیانیت، شکیلیت، گوہرشاہی اور پرویزیت وغیرہ مختلف ارتدادی فتنے سرگرم ہیں، ان فتنوں کے بارے میں آگاہی اور ان کی سرکوبی کے سلسلہ میں رہنمائی وتربیت حاصل کرنے نیز حضرات صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی عظمت اور پاکیزگی کو بیان کرنے کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ و شہری جمعیۃ علماء کانپورکے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہؓ کانفرنس ۳ / دسمبر ۴۲۰۲ء بروز منگل یعنی آج بعد نماز عشاء بمقام حلیم انٹر کالج چمن گنج کانپور میں زیر سرپرستی حبیب الامت، جانشین عارف با للہ حضرت مولانا سید حبیب احمد باندوی ناظم جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ و رکن شوریٰ دار العلوم دیوبند و زیر صدارت قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی کارگزار جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور منعقد ہو رہی ہے۔ مذکورہ خطاب حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نے ما قبل کانفرنس منعقدہ ایک ایم نشست میں کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مندرجہ ذیل علماء کرام، مفتیان عظام اور فرقہ باطلہ کے ماہر مربی حضرات کے اہم خطاب ہوں گے۔ جن میں مولانا مفتی محمد راشد اعظمی استاذ حدیث و نائب مہتمم دار العلوم دیوبند، مولانا سید ازہر مدنی ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد راشد گورکھپوری ، صدر تحفظ ختم نبوتؐ مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور، الحاج مولانا مفتی عبد الستار قاسمی، مفتی مدرسہ افضل العلوم،تاج گنج، آگرہ،مولانا عبد اللہ ناصر قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ ریوڑی تالاب بنارس،مولانا احمد الیاس نعمانی لکھنؤ،مولانامحمد یحیٰ نعمانی صاحب ناظم المعہد العالی الاسلامی لکھنؤ،مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی صدر المدرسین مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ کانپور و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی یو پی زون نمبر۔۱،مولانا خلیل احمد مظاہری امام و خطیب مسجد لال بنگلہ کانپور کے نام قبل ذکر ہیں۔ وہیں نظامت کے فرائض مولانا سمیع اللہ صاحب قاسمی، نائب صدر جمعیۃ علماء کانپورو جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور انجام دیں تو وہیں کانفرنس کا آغاز مولانا قاری محی الدین مظاہری صاحب استاذ مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ کانپور تلاوت کلام اللہ سے کریں گے۔ نعت پاک کا نذرانہ مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی صاحب قنوجی پیش کریں گے اور آج ہی صبح ۹ / بجے سے ایک بجے تک ایک اہم تربیتی پروگرام تحفظ ختم نبوتؐ برائے علماء کرام، مفتیان عظام، ائمہ مساجد، اساتذہ مدارس و مکاتب و ذمہ داران شہرو اطراف شہر دفتر مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور مسجد عائشہ صدیقہؓ جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپورمیں منعقد ہوگا۔ جس میں فتنہ ئ قادیانیت، فرتنہئ شکیلیت، فتنہ پرویزیت، فتنہ گوہر شاہی کے موضوع پر کانفرنس میں آنے والے اہم علماء کرام و مفتیان عظام کے بیانات ہوں گے۔ اس جائزہ میٹنگ میں مولانا آزاد عبد اللہ مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کانپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کی بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جس کا انکار کرنے والا کافر ہو جائے گا۔ اس اہم جائزہ اور تقسیم کار میٹنگ میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف لائحہ تیار کیا گیااور کانفرنس سے متعلق ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں سونپی گئیں جیسے مہمانوں کی آمدو ان کا استقبال، ان کے قیام و ضیافت اور رہائش سمیت ان کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری، گاڑیوں کی پارکنگ کی ذمہ داری وغیرہ سمیت دیگر کام شامل ہیں۔ کنوینرکانفرنس مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی شہری جمعیۃ علماء کانپور و استاذ جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی باز ار کانپور و معاون کنوینر کانفرنس محمد اسامہ ابن مولانا عبد الواحد مظاہری صاحب چمن گنج کانپور نے شہر کے عوام و خواص سے پر خلوص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایمان اور عقیدے کو محفوظ رکھنے اور صحابہ رضوان للہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے سچی عقیدت و محبت پیدا کرنے اور ان کے بارے میں صحیح معلومات کرنے کیلئے اس اہم کانفرنس میں ضرور تشریف لائیں۔ نشست میں خصوصی طور پر حافظ شاہد جمال، حافظ عبد الحمید، مولانا محمد فروغ مظاہری، مولانا عبد الاول جامعی، مولانا فرید الدین، مولانا ابرار جامعی، مفتی محمد سہیل قاسمی، مولانا عبد القادر قاسمی، مفتی شہباز شرفی قاسمی، مفتی اسامہ رحمن، مولانا عمر ندوی، مولانا عمر فارق ہادی قاسمی، حافظ محمد شفیق، حاجی امتیاز بیگ، غفران احمد چاند، مولانا مجیب اکرام ندوی، مولانا محمدمغیث، حافظ ظہیر، حافظ مفید عالم، راحت عظیم، حاجی نفیس احمد، ڈاکٹر جاوید، پرویز احمد وغیرہ موجود رہے۔