سدھارتھ نگر اٹوا: جامعہ اہلسنت فیضانِ رضا میں 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پرچم کشائی کے فورا بعد مصور علی(حفظ) نے ترانۂ ہندی پیش کیا۔ پھر شمشاد احمد حفظ نے جامعہ ھذا کا خوبصورت ترانہ پیش کیا بعدہٗ نور فاطمہ (چہارم) نے خوبصورت انداز میں ترانہ پڑھا۔ لگے ہاتھ محمد حسن اور مشاہد رضا(درجہ چہارم) نے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔
اس کے بعد یہ سلسلہ کچھ اس طرح چلتا رہا۔ سید حسین، ناظرین خاتون، گلناز خاتون، شگوفہ خاتون، مصور علی، کنیز فاطمہ، مہناز خاتون بی بی ناز فاطمہ وغیرہم طلبۂ جامعہ نے حب الوطنی پر ترانے پیش کئے۔
اس کے بعد سرفراز احمد درجہ سوم، محمد سیف درجہ چہارم، معین الدین یو کے جی، رمضان علی اول، رہنما ادریسی اول نے بہترین انداز میں قطعات پیش کرکے محفل میں ایک نیا رنگ بھر دیا۔ بعدہٗ محمد افراہیم حفظ، محمد اشرف حفظ، نور فاطمہ درجہ چہارم نے اردو زبان میں، اور خوشنما خاتون درجہ سوم نے انگریزی زبان میں اور محمد ایاز چہارم، محمد نفیس سوم، محمد ذیشان چہارم نے ہندی زبان میں یوم جمہوریۂ ہند اور جمہوریت کے حوالے سے نہایت معلوماتی تقریر کرکے محفل میں چار چاند لگا دئے۔
علیشہ خاتون درجہ دوم، محمد حسان اول، کنیز فاطمہ یو کے جی، مہک فاطمہ درجہ پنجم نے نعت رسول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اخیر میں تمامی حصہ لینے والے طلبہ کو الحاج عبدالمعید خان منیجر جامعہ ھذا، جناب خان رضا، الحاج محمد قاسم اشرفی، جناب وجہ القمر عرف شبو صاحبان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقعہ پر جامعہ ہذا کے جملہ اساتذہ مولانا محمد عثمان علیمیؔ، مولانا شریف القادری، ماسٹر عربی حسن، ماسٹر راشد رضا، ماسٹر عمران صدیقی، حافظ محمد ارباب نظامی اور حافظ زبیر فیضی صاحبان کے علاوہ نگر پنچایت اٹوا اور قرب و جوار سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔