By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جامعہ اہلسنّت نورالعلوم عتیقیہ مہراج گنج کے تین طالب علم نے ایک ہی نشست میں قرآن پاک سنایا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > جامعہ اہلسنّت نورالعلوم عتیقیہ مہراج گنج کے تین طالب علم نے ایک ہی نشست میں قرآن پاک سنایا
تعلیم

جامعہ اہلسنّت نورالعلوم عتیقیہ مہراج گنج کے تین طالب علم نے ایک ہی نشست میں قرآن پاک سنایا

Last updated: دسمبر 21, 2024 3:40 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

اترولہ بلرامپور (قمرانجم فیضی) اولاد کو جو والدین قرآن مجید پڑھاتے اور حفظ کراتے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ قیامت کے دن ان کو نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی کی طرح ہوگی ۔ اور اس کو دو جوڑے ایسے پہنائیں جائیں گے کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں بن سکتی وہ پوچھیں گے کہ یہ ہمیں کس چیز کے بدلے پہنائے جا رہے ہیں؟ (ہمارا تو کوئی عمل ایسا اونچا نہ تھا) تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچے کے قرآن مجید پڑھنے اور حفظ کرنے کا انعام ہے ۔ ایک باعمل حافظ قرآن کو زندگی کے مختلف شعبوں میں دوسروں کے مقابلے میں جو ترجیح و فضیلت اور بلندی و برتری حاصل ہے اس کے لئے ان احادیث پر بھی نظر رہنی چاہئے۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہداء احد میں سے دو دو کو ایک قبر میں دفن فرما رہے تھے اور دریافت فرماتے تھے کہ ان دونوں میں سے کس کو زیادہ قرآن کا حصہ یاد ہے ۔ پس جس کی جانب اشارہ کیا جاتا اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں آگے رکھتے تھے ۔

حافظ قرآن کی فضیلت و اہمیت یہ ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن مجمع عام میں حافظ قرآن کی عظمت اور ان کے شرف کا اظہار و اعلان فرمائے گا۔ کنز العمال میں یہ روایت ہے کہ حافظ قرآن اور قرآن کو بار بار پڑھنے والے کی عقل آخر عمر تک ٹھیک اور درست رہتی ہے ۔ اور موت کے بعد قبر میں حافظ قرآن کی جسم کی حفاظت ہوتی ہے ۔ طبرانی کی اس روایت سے بھی حافظ قرآن کی عظمت ظاہر ہوتی ہے کہ حفاظ قرآن جنتیوں کے مانیٹر ہوں گے ۔ ایک حدیث میں حافظ قرآن کے درجات کی بلندی اس طرح بیان فرمائی گئی ہے کہ حافظ قرآن سے کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتے جاو اور بلند ہوتے جاؤ اور ٹھہر ٹھہر کر اطمینان سے پڑھو جس طرح دنیا میں تم ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے ،کیونکہ تمہارا درجہ وہی ہوگا جس جگہ تم قرآن کی آخری آیت پڑھو گے ۔اسی فضائل و اہمیت کے پیش نظر آج پھر سے جامعہ اہلسنت نورالعلوم عتیقیہ مہراج گنج ترائی ضلع بلرامپور کے تین اسلامی شہزادوں یعنی طالب علم حافظ جان عالم ،حافظ عبدالنعیم، حافظ محمد نہال، نے اپنے استاذ گرامی حضرت قاری شہادت علی قادری صاحب قبلہ کی درسگاہ میں حفظ قرآن مکمل کیا۔ اور ایک تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ۔ اس موقع پر
منتطمہ کمیٹی کے صدر مختار احمد خاں، ناظم اعلیٰ شبراتی شاہ اشرفی کے علاوہ اساتذہ مدارس پرنسپل مدرسہ مولانا ضمیرا حمد لطیفی،مولانا محب الرسول ،مولانا مفتی عبدالرقیب مصباحی، علامہ فیاض احمد برکاتی مصباحی، قاری ساجد علی اشرفی، مولانا خورشید احمد، مولانا محمد شمیم، مولانا فاروق، مولانا شیرعلی ثقافی، مولانا ابراہیم نوری، قاری شفاعت اللہ رضوی، قاری شہادت علی قادری، مولا نارجب علی نعیمی، مولا ناسلمان رضا اشرفی، ، ،مولا ناغلام ربانی،
‎ماسٹر عبدالقادر، ماسٹر جیلانی
‎وغیرہ نے بچوں کے لئے نیک خواہشات اور تہنیت و مبارکبادی پیش کرتے ہوئےدعا کی اللہ تعالیٰ بچوں کو کو دارین کی سعادتوں کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:ایک نشست میں پورا قرآنجامعہ اہلسنّت نورالعلوم عتیقیہحافظ قرآنقرآنقرآن پاک
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کانپور لٹریچر فیسٹیول میں خاتون کو اعزاز سے نوازا گیا
Next Article کانپور لٹریچر فیسٹیول میں شعراء اور کویوں نے باندھا سماں
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?