By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع
Blog

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

Last updated: مئی 21, 2025 8:20 صبح
newsg24urdu 3 ہفتے ago
جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع
جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع
SHARE

مدارس کو درپیش چیلنجز، جمعیۃ علماء کے تعمیراتی پروگرامز، مثالی و غیر مثالی اضلاع کی کارکردگی سمیت متعدد امور پر غور ہوگا

کانپور (محمد عثمان قریشی) ملک میں مدارسِ اسلامیہ کو درپیش نئے خطرات، تعلیمی محاذ پر مسلمانوں کی نمائندگی، اور دینی اداروں کے دفاع کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کا دو روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس آج 21 مئی بروز بدھ بعد مغرب جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد ہوگا، جس میں زون کے تمام اضلاع کے صدور، نظماء، مثالی اضلاع کے کنوینر، اور فعال ذمہ داران شرکت کریں گے۔

مشورے کے دوران گزشتہ چھ ماہ کی کارگزاری کا جائزہ، مدارس کو لاحق خطرات پر تفصیلی گفتگو، ممبرسازی مہم کی پیش رفت، اور جمعیۃ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔

اجلاس کی سب سے اہم نشست 22/مئی جمعرات کو صبح9/بجے جامع مسجد اشرف آباد میں منعقد ہونے والا تحفظِ مدارس کنونشن ہوگا۔ جس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کی خصوصی شرکت ہوگی۔ اس کنونشن میں مشرقی اترپردیش کے چالیس سے زائد اضلاع سے تین سو سے زائد مدارس کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کنونشن میں نہ صرف موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوگی، بلکہ اجتماعی فیصلوں کے ذریعے آئندہ حکمتِ عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے بتایا کہ ریاست بھر میں مدارسِ اسلامیہ کو منظوری نہ ہونے کے نام پر دیے جانے والے نوٹس اور بندش کے اقدامات غیر منصفانہ اور امتیازی ہیں، جس پر جمعیۃ علماء ہند خاموش نہیں رہ سکتی۔ اس کنونشن کے ذریعے ہم ذمہ دارانِ مدارس کی آواز کو ایک منظم شکل دیں گے اور ہر ممکن قانونی، تنظیمی اور عوامی جدوجہد کے ذریعے مدارس کے تحفظ کا فریضہ ادا کریں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند روزِ اول سے ہی ملک و ملت دونوں کی تعمیر و تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔ عدالتوں سے لے کر وزارتی دفاتر تک، مدارس، مکاتب اور مساجد کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔اجلاس میں ملک کے ممتاز علماء کرام، بالخصوص مفتی سید محمد عفان منصورپوری اور مولانا حکیم الدین قاسمی کی شرکت بھی متوقع ہے، جو اجلاس کو علمی گہرائی، فکری رہنمائی اور تنظیمی بصیرت عطا کریں گے۔


جمعیۃ علماء وسطی زون کے ناظمِ اعلیٰ مفتی ظفر احمد قاسمی نے بتایا کہ یہ اجلاس محض ایک رسمی نشست نہیں بلکہ تنظیمی استقامت، دینی حمیت اور عملی بصیرت سے بھرپور ایک تاریخی مرحلہ ہوگا، جس کے اثرات زون کی سطح سے آگے بڑھ کر ریاست گیر سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

صدقۃ الفطر کا اعلان: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے طے کی قیمت

آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے

نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت
Next Article مدارس پرحملہ ہماری زندگی کا مسئلہ: محمود مدنی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?