By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading:  شہرت، پیسہ اور ناموری کو مقصد حیات بنانے سے بچیں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم >  شہرت، پیسہ اور ناموری کو مقصد حیات بنانے سے بچیں
تعلیم

 شہرت، پیسہ اور ناموری کو مقصد حیات بنانے سے بچیں

Last updated: جنوری 19, 2025 3:37 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE

مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی تکمیل قرآن وختم بخاری میں اکابر علمائے کرام کی شرکت

کانپور (محمد عثمان قریشی)  شہرت، پیسہ اور ناموری کو مقصد حیات بنانے سے بچیں فارغین تلقین کی گئی، شہر کی معروف قدیمی دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کے زیر اہتمام مولانا محمد قمر الزماں الہ آباد کی صدارت اور مہتمم و متولی محی الدین خسرو تاج کی سرپرستی میں جلسہ دستاربندی تکمیل قرآن وختم بخاری شریف منعقد ہوا۔

جس میں 275سے زائد حفاظ کرام، علمائے کرام، قرآء عظام، مفتیان کرام اور ادیب حضرات کے سروں پر دیوبند، ہردوئی اورشہر کے اکابر علمائے کرام و معززین کے ہاتھوں دستاربندی عمل میں آئی۔
اس موقع پر بطور مہمان خصوصی تشریف لائے مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث الشاہ مولانا افضال الرحمن قاسمی نے بخاری کا آخری درس دیتے ہوئے فرمایا کہ زندگی میں کہیں بھی کسی لائن پر بھی رہیں، مثبت ومنفی، کسی کام میں اپنی نفسانی خواہش، شہرت، پیسہ، ناموری مقصود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہمارے ذہن میں یہ ہونا چاہئے کہ جو کام ہم کر رہے ہیں قیامت کے دن عمل والے ترازو میں یہ جاکر بھاری پڑ جائیں۔ امام بخاری نے بخاری شریف میں فرق باطلہ کی تردید کی ہے تاکہ آخرت میں ہمارا نامہ اعمال بھاری ہو جائے، ہمارے پیش نظر بھی یہ بات رہنی چاہئے اور ہم سب کو بھی اسی نیت کے ساتھ دین کا کام کرنا ہے۔
جلسہ کی سرپرستی فرما رہے محی الدین خسرو تاج نے آئے ہوئے تمام علمائے کرام، مہمان عظام کا استقبال اور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مدرسہ جامع العلوم کی تاریخ سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 145سال قبل پٹکاپور کے رہنے والے تاجر کتب حاجی عبد الرحمن خاں نے اپنے معاونین حافظ حلیم ؒ، نواب ابراہیمؒ، حاجی عبد القیوم، حاجی قمر الدین کے ساتھ مدرسہ قائم فرمایا تھا۔ انہوں نے مسجد سے لگی ہوئی اپنی ذاتی زمین مدرسہ کو وقف کر دیا تھا، جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کیا گیا۔
دار العلوم دیوبند سے تشریف لائے استاذ مفتی اشرف عباس قاسمی نے فرمایا کہ انگریز صرف ملک کے اقتدار اور یہاں کے وسائل پر قابض ہونے کیلئے نہیں بلکہ وہ اس ملک کی پوری تہذیب اور مذہب کو بدلنے کیلئے آئے تھے۔ ان کے پاس فکر، سوچ اور مشن تھا، جہاں ان کا قبضہ ہوتا تھا وہاں لوگوں کو مرتد بنادیا کرتے تھے، ان حالات میں ہمارے اکابرین خاموش نہیں رہے، پہلے میدان میں سامنا کیا دوسری طرف انگریزوں کے مشن کا مقابلہ کرنے کیلئے مدارس کا قیام کیا تاکہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی جاسکے۔ یہی وجہ کہ ملک کے اقتدارپر بھلے ہی انگریزی پرچم لہرایا لیکن وہ مسلمانوں کے دلوں سے ایمان کے نور کو چھیننے میں کامیاب نہیں ہو سکے،مسلمان تب بھی زندہ رہے، آج بھی زندہ ہیں اور آئندہ بھی زندہ رہیں گے۔
دار العلوم دیوبند کے استاذ مفتی زین الاسلام قاسمی نے فرمایا کہ انبیاء کے وارثین کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی اللہ کے احکام پر عمل کرکے جنت حاصل کرنے کی کوشش کریں، نافرمانی سے بچ کر جہنم سے بچنے کا اہتمام کریں اور  علم دین کی جو امانت حاصل ہوئی ہے اسے تعلیم، تبلیغ اور تزکیہ نفس کے ذریعہ سے دوسروں تک پہنچاکر انہیں بھی جہنم سے بچانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔
جامعہ عربیہ انوا ر العلوم مؤ ائمہ الہ آباد کے مہتمم مولانا حبیب الرحمن قاسمی نے فارغین کو نصیحت کی کہ قابلیت تو محنت سے مل جائے گی لیکن قبولیت ادب سے ہی ملے گی۔ پورا دین ادب ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ میرے اللہ نے مجھے ادب سکھایا ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بڑوں کا، کتابوں،اساتذہ،درسگاہ کا ادب کریں۔ ادب کریں گے تبھی ہمارا علم قبول ہوگا۔ اگر ہمارے اندر ادب نہیں ہے تو ہم محروم ہیں۔
اس کے علاوہ مدرسہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد سعید قاسمی نے طلباء کو نصیحتیں فرمائیں کہ علم دو طریقے کے ہوتے ہیں، اندر کا علم دوسرا باہر کا علم، اندر کا علم قرآن وحدیث ہے۔ آج تمہارے سروں پر دستار رکھی جا رہی ہے،اس کی لاج رکھتے ہوئے اپنے دلوں کو اس علم کے نور سے ویران نہ کرنا کیونکہ ویران دلوں کے اندر شیطانی عمل گھر کرلیتے ہیں۔
اس سے قبل جلسہ کا آغاز قاری انعام الحق فریدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ مولوی محمد مسعود نے نعت و منقبت کانذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد معاذ قاسمی نے انجام دئے۔ ناظم اجلاس و نائب ناظم تعلیمات مولانا محمد ارشد قاسمی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں شہر کے تمام علمائے کرام، معززین شہر، ذمہ داران،دانشوران اور عوام و خواص موجود رہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:اسلامی تعلیماتختم بخاریشہرتشہرت پیسہفارغین مدرسہناموری
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article آزادی کا پہلا دور 1768 میں مسلم قائد ین نے شروع کیا تھا: مولانا محمد شاکر قاسمی
Next Article وطن سے محبت اسلام کا لازمی حصہ
1 Review
  • माउंट हेरा इंटरनेशनल एकेडमी का वार्षिक उत्सव संपन्न - Newsg24.in says:

    […] कार्यक्रम में मुख्य रूप से माउंट हेरा इंटरनेशनल एकेडमी की प्रधानाचार्या ज्योति काशवानी, सेठ एम.आर. जयपुरिया स्कूल, गीडा के प्रधानाचार्य बृजेश कुमार राय, ताहिरा इंस्टीट्यूट ऑफ मेडिकल सांसेज, गीडा के प्रधानाचार्य डॉ. राहुल कुमार मिश्रा, इस्लामिया कॉलेज ऑफ़ कॉमर्स बक्शीपुर के प्रधानाचार्य शाहिद जमाल अंसारी, इस्लामिया कॉलेज ऑफ कामर्स, गीडा के प्रधानाचार्य डॉ. विश्वजीत सिंह, वरिष्ठ पत्रकार डॉ. मुमताज़ खान के अतिरिक्त बड़ी संख्या में विद्यार्थियों के अभिभावक एवं गणमान्य लोग उपस्थित थे। […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?