By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی
آج کل

مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: اگست 25, 2025 12:30 شام
newsg24urdu 2 گھنٹے ago
مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے
مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے
SHARE

کانپور کے علاوہ اٹاوہ، اناؤ، قنوج، فیروزآباد، علی گڑھ، مین پوری، ہردوئی اور فتح پور میں بھی مجلس کی تحریک جاری، مزید توسیع کا منصوبہ تیار


کانپور ( محمد عثمان قریشی) مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے جملہ اراکین کی سالانہ میٹنگ بعد نماز عشاء جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد ہوئی جس میں مجلس کی سالانہ کارگزاری، مستقبل کے عزائم اور اخراجات پر غور خوض کیا گیا نیز موجودہ فکری چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔


میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اقبال احمد قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں شہر کانپور کے لئے اپنے مخصوص بندوں کا انتخاب فرمایا ہے، اسی میں ایک اہم نام مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیؒ کا ہے، مولاناؒ نے اپنی پوری زندگی دینی کاموں اور تحریکات کے لئے وقف کررکھی تھی اور اللہ نے مولاناؒ کو تمام اکابر کا منظورِ نظر بنایا تھا۔

مفتی صاحب نے مولانا اسامہؒ کے انتقال کے بعد اپنے ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے بتلایا کہ مولانا اسامہ صاحبؒ نے مجھ سے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے کام میں کمزوری نہیں آنی چاہئے، اس کام کی بہت ضرورت ہے، مفتی اقبال نے کہا کہ یہ عنداللہ مولانا اسامہؒ کی مقبولیت کی نشانی معلوم ہوتی ہے۔ اُنہوں نے مولاناؒ کے جانشین اور فرزند مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور ان کے ساتھ مجلس تحفظ ختم نبوت کی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔


مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنیؒ کی ہدایت پر سن 90کی دہائی میں ام المدارس دارالعلوم دیوبند کی سرپرستی میں والد صاحب نے مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی بنیاد رکھی۔ اس کا مقصد صرف کانپور ہی نہیں بلکہ اطراف کے اضلاع میں بھی باطل نظریات کا تعاقب و سدباب اور عوام و خواص کے اندر عقائد کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک مجلس اپنے مقصد پر قائم ہے۔ مولانا نے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں میں مجلس کی محنت سے کانپور میں قادیانیت اور پرویزیت کی کمر ٹوٹ۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

2017 میں شکیلیت کے خلاف کانپور سے تحریک کا آغاز ہوا، آج الحمدللہ کانپور میں شکیلیت کے نمائندگان کمزور پڑچکے ہیں، اب اس وقت رافضیت و نیم رافضیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ اٹاوہ، اناؤ، قنوج، فیروزآباد، علی گڑھ، مین پوری، ہردوئی، فتح پور وغیرہ میں کام جاری ہے۔

مولانا عبداللہ قاسمی نے بتلایا کہ والد صاحبؒ کی رحلت کے بعد 2018ء میں جامع مسجد اشرف آباد میں ماہِ اکتوبر میں،جنوری2021ء مسوان پور، اکتوبر2021ء روشن نگر، نومبر2022ء اور2024ء پریڈ گراؤنڈ، نومبر2023ء میں اشرف آباد جاجمؤ میں تربیتی کیمپ اور عمومی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے صف اول کے اکابر تشریف لائے۔ امسال ماہِ نومبر کی پہلی اور دوسری تاریخ کو خصوصی تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں اکابر کی منظوری مل چکی ہے۔ انہوں نے ائمہ حضرات سے مجلس کے ہاتھوں کے مضبوط کرنے کی اپیل کی۔


مجلس کے نائب ناظم مولانا امیر حمزہ قاسمی نے کارگزاری پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ شہر کانپور میں عرصہئ دراز سے فرقہ باطلہ کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ اس مقصد کے لئے وقتاً فوقتاً بڑے اور چھوٹے پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں۔ ان کوششوں کا اثر یہ ہے کہ آج کے حالات میں شکیلی، قادیانی اور پرویزی جماعتوں کی سرگرمیاں بظاہر نظر نہیں آ رہیں۔لیکن یہ ہمارے لئے اطمینان کی بات نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ یہ باطل فرقے ہمیشہ خفیہ انداز میں محنت کرتے ہیں۔ لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی عوام تک زیادہ سے زیادہ صحیح اور درست عقائد پہنچائیں۔

مولانا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ جو فتنہ سرگرم ہے وہ حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بدگمانی کا فتنہ ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت کے پردے میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر تنقید کو لوگ ایک دل پسند مشغلہ بنا چکے ہیں۔ ایسی صورت میں ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم دفاعِ صحابہ کرام کا فریضہ مضبوط اور منظم انداز میں ادا کریں۔


اس کے علاوہ مولانا خلیل احمد مظاہری اور مولانا محمد اکرم جامعی نے تائیدی کلمات سے نوازا۔ میٹنگ کا آغاز قاری محمد مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ میٹنگ میں قاضی شہر کانپور حافظ معمور احمد جامعی، مجلس کے ناظم مفتی اظہار مکرم قاسمی، مولانا محمد انیس خان قاسمی، مولانا محمد فریدالدین قاسمی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی، مفتی محمد معاذ قاسمی، مفتی عاقب شاہد قاسمی، قاری عبدالمعید چوھری، مولانا محمد عقیل جامعی، مولانا محمد عاقب جامعی، مولانا محمد کلیم جامعی، مولانا محمد حذیفہ قاسمی، مولانا محمد سہیل قاسمی، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا شرف عالم ثاقبی، مولانا شادان نفیس قاسمی، مولانا شعیب مبین مظاہری، مولانا معراج جامعی، حافظ محمد الماس، حافظ محمد شارق، حافظ محمد رضوان مکی، حافظ محمد عرفان، قاری بدرالزماں قریشی، مولانا مدثر، حافظ عبیداللہ، مفتی اکرام ندوی، محمد اسامہ، مولانا محمد زید حنفی، نبیل احمد، محمد طاہر، عبدالرحمن، مولانا مزمل جامعی اور مولانا سعود جامعی وغیرہ موجود رہے جبکہ بارش کے وجہ سے کئی ممبران شرکت نہیں کرسکے۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء

درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان

تزک و احتشام کے ساتھ شہر میں منایا گیا جشن اعلیٰ حضرت

عدل و انصاف اور محبت کے داعی تھے مخدوم شاہ: محمد ھاشم اشرفی

TAGGED:اسلامدارالعلوم دیوبنددیوبندکانپورکانپور کی خبرمجلس تحفظ ختم نبوت
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی
Next Article جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ ایوانِ غزل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ
جشنِ تکمیل قرآن کریم علماء کا خطاب
مجلس تحفظ ختم نبوت 90 کی دہائی سے سرگرم ہے: امین الحق عبداللہ قاسمی
جلوسِ محمدی کی شان اور آداب کا خیال رکھیں: امین الحق عبداللہ قاسمی
عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?