By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مدارس پرحملہ ہماری زندگی کا مسئلہ: محمود مدنی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > مدارس پرحملہ ہماری زندگی کا مسئلہ: محمود مدنی
آج کل

مدارس پرحملہ ہماری زندگی کا مسئلہ: محمود مدنی

Last updated: مئی 22, 2025 4:18 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) جب تک قانونی داؤ پیچ کے ذریعہ ہمارے مدارس کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا ہم اس کا قانونی طریقے سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔ جب کوئی بھی حکومت دشمنی پر آمادہ ہوجائے گی تو یہ ہمارے کے لئے زندگی وموت کا مسئلہ ہوجائے گا۔ہم نے کبھی غلامی کو کبھی قبول نہیں کیا اور نہ کبھی قبول کریں گے۔ ہم ہرطرح کی قربانی پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمارے بعد یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ موجودہ حالات میں گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ اکابرنے اس سے کہیں زیادہ سنگین حالات میں دین کا کام کیا ہے۔ ہمیں جہاں بھی اور جس طریقے سے بھی ممکن ہوگا ہم دین کا کام کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ میں منعقدہ تحفظ مدارس کنونشن کے کلیدی خطاب میں کیا۔


مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کے جانشین مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش کی نگرانی میں موجودہ حالات میں مدارس کے تحفظ کے لئے دوروزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کے آخری اجلاس میں مولانا سیدمحمود اسعد مدنی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمیں لگتا ہے کہ بہت مشکل دور چل رہا ہے لیکن جب ہم پچھلی صدیوں کی تاریخ میں جھانکتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ غرناطہ کا سقوط ہورہا تھا اور ایک مضبوط سلطنت عثمانیہ معرض وجود میں آرہی تھی۔ اسی طرح شیخ الہندؒ کے زمانے میں دنیا میں جو حالات تھے وہ اس سے کہیں زیادہ سنگین تھے۔ اکابر نے ان حالات میں کام کیاہے۔ ہمیں مایوس ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ برادران وطن کا ایک بڑا طبقہ ہے جو ہمارے اور شدت پسندوں کے درمیان میں ہے۔ ان کی تعداد بڑی ہے ہمارے لئے یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم ان کے لئے چیلنج ہیں یا سرمایہ ہیں۔


مولانا نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ہمارے اپنے اختیار کے ضروری کام کرلینا چاہئے۔ ایسے انتظامات کرنے سے پریشان کرنے کے بہانے کم ہوجائیں گے۔ اگر کوئی حکومت کھلے طور پر دشمنی پر آمادہ ہوجائے گی تو یہ ہمارے کے لئے زندگی وموت کا سوال ہوگا۔ ملک کے دستور کی پاسداری اور اس کے ذریعہ دئے گئے حقوق کے حصول کے لئے ہم ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیارہیں۔ ہم نہ کبھی غلام تھے اور نہ کبھی غلام بنیں گے۔ ہمارے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مولانا نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں ان مدارس کی نشاندہی کرنی چاہئے جو نام نہاد اور نقلی ہیں۔اس کے چکر میں اصلی مدارس کو نقصان پہنچے گا۔ذریعہ معاش مدارس کو بنانے کی بجائے تجارت کرکے حلال رزق کمائیں۔
غزہ کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہاں پر معصوم بچوں وعورتوں کا خون بہایا جارہا ہے۔فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دنیا بچوں وبے قصور مسلمانوں پر ظلم وستم ہوتے دیکھ رہی ہے۔ خطہ عرب کے حکمراں سے فنڈنگ کے نام پر وصولی ہورہی ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


مولانا نے کہا کہ اتحاد،جہد مسلسل اور جمے رہنے کو اپنا اصول بناکر عمل پیراہوں تو موجودہ حالات کا مقابلہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ہندوستان میں مسلمانوں کو مرتد بنانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ہمیں ہر حال میں دینی تعلیم کے لئے کام کرناہے۔ گھروں میں،مسجدوں میں،کھیتوں میں اسکولوں میں جہاں بھی موقع ملے گا ہم دین کا کام کرتے رہیں گے اور مسلمانوں ونسل نوکومرتدہونے سے بچانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔


اس سے قبل جلسہ کے منتظم مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے والد محترم کے زمانے سے لیکر اب تک جتنے بھی کام ہوئے اس پر مختلف روشنی ڈالتے ہوئے کہا حکومت کی طرف سے جاری کی گئی بہت سی گائیڈ لائنیں ہمارے لئے بھی بہت مفید ہیں اس پر توجہ دیکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہاسٹل ومطبخ کی صفائی ستھرائی اسی طرح سے فائر سسٹم وغیرہ کا انتظام ہنگامی حالات میں تحفظ کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔ اپنے ادرے کے کاغذات وغیرہ درست رکھیں اور سوسائٹی کا رجسٹریشن کراکر اس کے تحت ادارے چلائیں اور داخلی امور کے درست رکھیں۔ بچوں کے سرپرستوں کے آدھار کارڈ اور علاقے کے سربراہوں کے تصدیق نامے جیسے کاغذات داخلے کے وقت ضرور جمع کرائیں تاکہ وقت ضرورت کام آئے۔


آخر میں مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے ظاہری وباطنی تیاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظاہری تیاریاں تو ہم کر رہے ہیں لیکن ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔ اپنے اعمال درست رکھنے کے ساتھ ساتھ سنتوں کی پابندی کو وطیرہ بنانا چاہئے۔ آج کل اکابر کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے اعمال ہیں جسے درست رکھنے کی ضرورت ہے۔ چیچنیا وبوسنیا میں جو حالات تھے اس کو بیان کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے دیگر دگوں حالات میں لوگوں نے دین کا کام کیا۔
 مولانا مفتی محمد ظفر قاسمی نے نظامت کے دوران کنونشن کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء ہر سطح پر ہر وقت بلا تفریق مسلک مداری کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے اس کے علاوہ مفتی اقبال احمد قاسمی مفتی عبدالرشید قاسمی مولانا طارق شمسی اٹاوہ،مولانا عبدالحئی مفتاحی مؤ،حافظ عبید اللہ بنارس وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا اضلاع سے تشریف لائے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں کے احوال بیان کئے اورحکومت کی طرف سے مدارس پر کی جارہی کارروائی کے بارے میں بتایا۔
اس کے قبل پہلے دن جمعیۃ علماء کانپور کے دفتر رجبی روڈ میں وسطی زون کے اضلاع کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

اس میں مختلف کمیٹیوں اور کلسٹرس بناکر ان کے کنوینر متعین کئے گئے تاکہ ہرجگہ رہنمائی کرنے والے موجود رہیں۔ بلاتفریق مسلک ومشرب تمام مدارس کے لئے کام کرنے کا عزم کیا گیااور مقامی نتظامیہ،پولیس حکام اور قانونی ماہرین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مدارسہ کے ذمہ داران وعلماء کرام نے شرکت کی۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

مرد و خواتین، دونوں کو ساتھ لے کر چلے گی جمعیۃ علماء ہند

بھارت پاک: جنگی تنازعات کا ممکنہ حل و تدابیر

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

TAGGED:اسلامی مدرسہدار العلوممحمود مدنیمدارس پرحملہمولانا محمود مدنی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع
Next Article اسلامی شریعت کے فکری و قانونی دفاع پر سہ روزہ ورکشاپ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?