By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ملک و ملت کی تعمیر و ترقی جمعیۃ کی روایت: حکیم الدین قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ملک و ملت کی تعمیر و ترقی جمعیۃ کی روایت: حکیم الدین قاسمی
آج کل

ملک و ملت کی تعمیر و ترقی جمعیۃ کی روایت: حکیم الدین قاسمی

Last updated: جنوری 25, 2025 1:29 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
SHARE

جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش کے اجلاس عام کے سلسلے میں 28/ اضلاع کے صدور و نظماء کی آن لائن میٹنگ میں شرکت

لکھیم پور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء وسطی زون اتر پردیش کا اہم اجلاس عام 2 فروری 2025 بروز اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک قصبہ محمدی، ضلع لکھیم پور میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ اجلاس ملک و ملت کو درپیش سنگین مسائل پر غور و فکر اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں جمعیۃ علماء وسطی زون کے 28 اضلاع کے صدور اور نظماء کی ایک اہم آن لائن میٹنگ زوم پر منعقد ہوئی جس میں میں 50 سے زائد صدور و نظماء نے شرکت کی۔  اجلاس میں تمام شرکاء نے جمعیۃ علماء ہند کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے اور ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس اجلاس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت اہم ہے۔

ملک اور ملت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، وہ ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم مل بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کریں۔ جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ ملت کی رہنمائی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ آج بھی ہم اسی فکر کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔اس اجلاس کا مقصد صرف مسائل کا ذکر کرنا نہیں، بلکہ ان کے عملی حل پیش کرنا ہے۔ ہم مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط منصوبہ بندی کریں گے۔ ساتھ ہی، ہم اس بات کا عزم کریں گے کہ ملک کے آئین کے تحت اپنے حقوق کا تحفظ کریں اور ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمعیت علماء ہند کے تمام خدام کو اس اجلاس کی کامیابی کے لیے دل و جان سے محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شامل کیے گئے ایجنڈے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں ملت اسلامیہ کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کے حل کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات بھی شامل ہیں۔ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔جمعیۃ علماء وسطی زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے بھی اجلاس کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس صرف ایک رسمی کارروائی نہیں، بلکہ ملت کے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔

جمعیت کے خدام کو چاہیے کہ وہ اس اجلاس کی کامیابی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اس کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس ملک و ملت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ امید ہے کہ اس کے فیصلے اور تجاویز ملت اسلامیہ کی ترقی اور اتحاد کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔میٹنگ میں تمام اضلاع سے شریک ہونے والے اراکین منتظمہ کی تعداد اور آمد و رفت کی تفصیل نیز پورے زون سے عوامی شرکت پر تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی۔ تمام ضلعی صدور و نظماء نے اجلاس کے اخراجات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

مرد و خواتین، دونوں کو ساتھ لے کر چلے گی جمعیۃ علماء ہند

بھارت پاک: جنگی تنازعات کا ممکنہ حل و تدابیر

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

TAGGED:جمیعۃ علماء ہندجمیعۃ علماء وسطی زونلکھیم پور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مولانا ابو الکلام نے آزادی کے ساتھ آئین سازی میں اہم کردار ادا کیا
Next Article اپنی قیادت سب کی حفاظت، پیس پارٹی کا نیا نعرہ اپنی قیادت سب کی حفاظت، پیس پارٹی کا نیا نعرہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?