By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: موسم سرماء میں لحاف اور کمبل کی تقسیم اہم فریضہ: قاضئ شہرعبد القدوس ہادی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > موسم سرماء میں لحاف اور کمبل کی تقسیم اہم فریضہ: قاضئ شہرعبد القدوس ہادی
Blogمذہبیات

موسم سرماء میں لحاف اور کمبل کی تقسیم اہم فریضہ: قاضئ شہرعبد القدوس ہادی

Last updated: دسمبر 19, 2024 11:04 صبح
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور( محمد عثمان قریشی) آج شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام متصل مسجد عائشہ جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کی سرپرستی و مولانا ابوبکر ہادی قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی شہری جمعیۃ علماء کانپور کی نگرانی میں سیکڑوں ضرورتمندوں میں لحاف اور کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر قاضیئ شہر حافظ عبد القدو س ہادی نے کہا کہ یہ کام انسانیت کی مدد کے جذبے سے شہری جمعیۃ علماء کانپور کے بینر تلے گزشتہ پندرہ دنوں سے کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت یہ کام شہری جمعیۃ علماء کانپور برسوں سے کرتی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمات نبویؐ کے مطابق پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک اور حسن معاشرت کا خصوصی اہتمام کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ جب تک تم اپنے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک نہیں کرتے، تب تک تم کامل مومن نہیں بن سکتے، پڑوسی کی عزت، ان کی ضروریات کا خیال رکھنا، اور ان کے حقوق کا احترام کرنا ضروری ہے۔ اگر پڑوسی کو کسی مدد کی ضرورت ہو، تو ان کی مدد کرنی چاہیے، چاہے وہ مالی ہو یا جسمانی۔ پڑوسیوں کو تکلیف دینے سے بچنا چاہیے، اگر پڑوسی خوش ہوں تو ان کی خوشی میں شریک ہونا چاہیے اور اگر وہ غم میں ہوں تو ان کے غم میں شریک ہونا چاہیے۔ اللہ کے رسولؐ نے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کو ایمان کی علامت قرار دیا ہے، اور اس کی بنیاد پر معاشرت میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی تعلیم دی ہے۔جان لیں کہ یہ امدادی کام کوئی بھی تنظیم اکیلے تنہہ نہیں کر سکتی اس لئے شہر کانپور کے اہل خیر حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہمارے تنظیم شہری جمعیۃ علماء کانپور کا اس مہم میں بھرپور تعاون فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ مسلمان برادری میں، یہ عمل صدقہ و خیرات کے جذبے کے تحت کیا جاتا ہے، جسے اسلام میں بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ لحاف و رضائی کی تقسیم نہ صرف ایک فرد کی ذمہ داری ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ اگر ہر فرد اپنے حصہ کا کام کرے، تو پورا معاشرہ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس مشکل وقت میں انسانوں کی مدد کر سکتا ہے۔ اس طرح کے کام سے انسانوں کے درمیان محبت، تعاون اور بھائی چارے کا جذبہ بڑھتا ہے، اور معاشرتی ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ موسم سرما میں غریبوں میں لحاف اور کمبل کی تقسیم ایک اہم فلاحی عمل ہے جو انسانیت کی خدمت اور ہمدردی کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف غریبوں کی زندگی میں سہولت پیدا کرتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق اس عمل میں شریک ہو اور غربت اور بھوک کے شکار افراد کی مدد کرے تاکہ ضرورتمندوں سردیوں کی سختیوں سے نجات مل سکے۔ اس عمل کے ذریعہ سے ہم نہ صرف دنیا میں انسانیت کے اصولوں کو زندہ رکھنے والے انسان کہلائیں گے بلکہ آخرت میں بھی ان اعمال کا بہترین انعام حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر خصوصی طور پر قاضیئ شہر حافظ عبد القدوس ہادی کے علاوہ مولانا عبد القادر قاسمی استاذ جامعہ ہٰذا، مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، عثمان قریشی، راج کمار وغیرہ موجود رہے۔  

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:جمیعۃ علماء کانپورقاضی شہرکمبلکمبل تقسیملحافلحاف تقسیم
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کانپور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 21 دسمبر سے
Next Article گرو تیغ بہادر کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?