By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: پنجاب حالیہ سیلاب کی بھیانک تباہی نے دلوں کو جھنجھور دیاہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > پنجاب حالیہ سیلاب کی بھیانک تباہی نے دلوں کو جھنجھور دیاہے
آج کل

پنجاب حالیہ سیلاب کی بھیانک تباہی نے دلوں کو جھنجھور دیاہے

Last updated: ستمبر 10, 2025 1:59 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

پریشان حال اور مصیبت زدہ بھائیوں کی راحت رسانی کے لئے امارت شرعیہ کی امدادی ٹیم پنجاب روانہ

ناظم صاحب کی انسانی دردرکھنے والوں سے مصیبت زدگان کی راحت رسانی میں بھرپور تعاون کی اپیل

پٹنہ پھلواری شریف (محمد عثمان قریشی) صوبہ پنجاب میں آئے حالیہ بھیانک سیلاب نے فیروز پور، گرداسپور، امرتسر اور پٹھان کورٹ وغیرہ اضلاع میں جو تباہی مچائی ہے اس نے ہرانسانی درد رکھنے والے لوگوں کے دلوں کو جھنجھور کر رکھ دیاہے، اطلاع کے مطابق مشہور ندیاں بیاس وستلج کے طوفانی بہائو سے اچانک باندھ ٹوٹا اور دیکھتے دیکھتے سیکڑوں آبادیاں زیر آب آگئیں، اربوں کی کھیتیاں تباہ اور کڑوروں کڑور کے اثاثے اورجانور پانی میں بہہ گئے، سینکڑوں گھر ٹوٹ کر گرگئے، جو لوگ اچھے خاصے گھروں میں آباد اور عیش و عافیت کی زندگی گذاررہے تھے وہ دیکھتے دیکھتے سر کے سایہ سے محروم اور دانہ دانہ کے محتاج بن گئے، ابھی بھی پانی آبادیوں سے اترا نہیں ہے، لوگ یا تو گھروں کو چھوڑ کر کہیں چلے گئے یا محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں،ہزاروں خاندان کسمپرسی کی زندگی گذاررہاہے، امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے ایسی مشکل گھڑیوں میں انسانیت کی راحت رسانی اورغم کا آنسو پوچھنے میں نمایاں حصہ لیاہے،چنانچہ اس موقع پر بھی امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے لئے 13؍ افراد پر مشتمل امارت شرعیہ کی امدادی ٹیم صوبہ پنجاب بھیجی جارہی ہے.

ڈاکٹروں حضرات کی ٹیم بھی جائے گی، راحت رسانی کے اس کام میں وفد کی قیادت نائب ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب کریں گے، اس وفد میں امارت شرعیہ کے دیگر کئی معزز علماء کرام اور جامعہ رحمانی مونگیر کے اساتذہ کرام بھی شامل ہیں۔

مذکورہ باتیں امارت شرعیہ کے ناظم جناب مولانامفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب نے آج امارت شرعیہ کی امدادی ٹیم کو پنجاب روانہ کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہاکہ امارت شرعیہ نے ہمیشہ ایسے مواقع پراہل خیرکے تعاون سے مصیبت زدگان کے لئے عبوری راحت سے لے کر باز آبادکاری کی خدمت انجام دی ہے، وفد کے پنجاب پہونجنے اورعبوری راحت رسانی کے کام کے آغاز کے ساتھ زمینی صورت حال اور اس کے تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے ان شاء اللہ حسب ضرورت دیگر خدمات بھی انجام دی جائیں گی اور مصیبت زدگان کو راحت پہونچانے میں وسائل کے مطابق بھرپور حصہ لیاجائے گا۔

 اس موقع پر ناظم صاحب نے انسانی درد رکھنے والے تمام اہل خیر اور صاحب حیثیت اشخاص سے اپیل کی ہے کہ اپنی صلاحیت  ووسائل کے مطابق مصیبت زدگاں کے کام آئیں، انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، بلا تفریق مذہب وملت محض انسانیت اور اولاد آدم کی حیثیت سے مشترکہ خاندانی تصور کے ساتھ راحت رسانی کے کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں

- Advertisement -
Ad imageAd image

آج کی مشاورتی میٹنگ میں محترم ناظم صاحب کی تحریک پر مرکزی دفتر امارت شرعیہ، ہاسپیٹل، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے ذمہ داران و کارکنان و اساتذہ کرام نے سیلاب متأثرین کے لئے اپنی تنخواہوں میں سے پرخلوص تعاون بھی پیش کیا۔

ناظم صاحب نے بہاراڈیشہ و جھارکھنڈ اور بنگال کے اہل خیر سے عموماً اور تنظیم امارت شرعیہ کے ذمہ داران،نقباء ونائبین نقباء اورعلماء وائمہ کرام سے خصوصاً اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی دردمندی اور سخاوت کا ثبوت دیں ۔ صدر قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب نے رقت آمیز دعاء کے ساتھ وفدکو رخصت کیا۔     

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:پنجاب سیلابسیلاب زدہ پنجاب
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ
Next Article نبی کریم ﷺ نے دنیا کو مساوات کا عملی تصور عطا کیارحمت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?