By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: پہلگام حملہ: دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > پہلگام حملہ: دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
آج کل

پہلگام حملہ: دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: اپریل 23, 2025 12:44 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

اہلِ کشمیر کے اخلاق و ایثار نے انسانیت کی لاج رکھ لی، حکومت شفاف تحقیقات اور سخت اقدامات کرے

کانپور (محمد عثمان قریشی) جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آیا دہشت گردانہ حملہ، جس میں مسلح درندوں نے نہتے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 28 معصوم انسانوں کی جان لے لی۔ 20 سے زائد کو شدید زخمی کیا۔ ایک خالصتاً انسانیت دشمن کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جمعیۃ علماء یوپی کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اس حملے کو بزدلانہ، غیر انسانی اور شریعت و شرافت دونوں کے منافی قرار دیتے ہوئے، شدید الفاظ میں کرتے ہوئے اسے ملک کے پر امن ماحول کو تباہ کرنے کی ایک سازش قرار دیا۔

مولانا عبداللہ قاسمی نے کہا کہ پہلگام کا یہ حملہ نہ صرف انسانی جانوں پر حملہ ہے بلکہ ہمارے قومی تشخص، بھائی چارے اور کشمیر کی مہمان نوازی کی عظیم روایت پر بھی ضرب ہے۔ جو عناصر مذہب کے نام پر معصوم انسانوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ وہ نہ صرف اسلام کے دشمن ہیں بلکہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں۔

ہم ان تمام مہلوکین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ جن کے گھروں کے چراغ بجھ گئے۔ ان ماؤں، بہنوں اور بچوں کا غم ہمارے دلوں کو چیر رہا ہے۔ جنہوں نے اپنے عزیزوں کو خوشیوں کے سفر پر روانہ کیا تھا اور اب ان کی میتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم زخمیوں کے لیے بھی عاجزانہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

پہلگام حملہ کے باوجود کشمیر کے عام عوام نے جو اعلیٰ اخلاق، ہمدردی اور بے۔مثال انسانیت کا مظاہرہ کیا، وہ نہایت لائقِ تحسین ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر زخمیوں کو بچایا۔ اپنے گھروں کے دروازے کھول کر پناہ دی۔ کھانے، پانی، کپڑے اور ابتدائی طبی امداد فوری فراہم کی۔ یہ سب وہ مناظر تھے جو یہ بتاتے ہیں کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مخصوص علاقے یا مذہب سے نہیں بلکہ چند مجرم عناصر کی ذہنیت سے ہے، اور کشمیری عوام ان کا حصہ نہیں بلکہ ان کے خلاف ہیں۔

مولانا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی اعلیٰ سطحی، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ اس دہشت گردی کے پیچھے کارفرما عناصر، تنظیمیں اور سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ تمام مہلوکین کے اہلِ خانہ کو معقول مالی معاوضہ، روزگار اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے۔ زخمیوں کے مفت علاج اور طویل مدتی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری حکومت اٹھائے اور کشمیر میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے پائیدار اور جدید سیکیورٹی نظام کو نافذ کیا جائے۔

مولانا نے مزید کہا کہ اسلام کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے برابر قرار دیتا ہے۔ قرآن مجید کی روشنی میں ایسی بزدلانہ کارروائیاں اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔ جو لوگ اس طرح کے افعال کو مذہب کا نام دے کر انجام دیتے ہیں، وہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے تمام شہریوں، علماء، سیاسی قائدین، اور سماجی کارکنوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مذہب، قومیت اور لسانی اختلافات سے بالاتر ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کریں۔ دہشت گردی کے خلاف متحدہ قومی موقف اپنائیں اور یہ واضح کریں کہ ہندوستان میں نفرت اور دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

مرد و خواتین، دونوں کو ساتھ لے کر چلے گی جمعیۃ علماء ہند

بھارت پاک: جنگی تنازعات کا ممکنہ حل و تدابیر

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

TAGGED:پہلگام حملہدہشت گرددہشت گردانہ حملہکشمیر حملہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article چترکوٹ کی طرز پر نیمش کے ترقیاتی فیصلے کا خیرمقدم: ڈاکٹر عمار رضوی چترکوٹ کی طرز پر نیمش کے ترقیاتی فیصلے کا خیرمقدم: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article وقف ترمیمی قانون، ہرحال میں واپس لے حکومت وقف ترمیمی قانون، ہرحال میں واپس لے حکومت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?