By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ
سیاست

آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ

Last updated: ستمبر 10, 2025 1:45 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

لکھنؤ(محمد عثمان قریشی) انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) اترپردیش کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد متین خاں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیانات پر ردِّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیان بازی "زمینی حقائق سے بالکل مختلف” ہے۔

ڈاکٹر متین نے کہا کہ "بھاگوت یہ نصیحت کرتے ہیں کہ مذہب کا مطلب ہے سب کو اپنائیت کے جذبے سے دیکھنا اور مختلف مذاہب کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھانا، لیکن بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔”

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی، جو آر ایس ایس کا سیاسی بازو ہے، اس کی حکومت والی کئی ریاستوں میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر غیر ہندو شہریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر متین نے کہا کہ اتر پردیش میں ہزاروں مسلمانوں کے مکانات، مدارس، مساجد، مزارات اور دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کھلے عام مسلمانوں کے خلاف اپنے تعصب کا اظہار کرتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور بھیڑ کے ذریعے کی جانے والی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔ بی جے پی رہنما کھلے عام مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو زبردستی مذہبی نعرے لگوانا، بجرنگ دل اور انتہا پسند ہندوتوادی تنظیموں کا روزمرہ کا مشغلہ بن گیا ہے اور حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔

ڈاکٹر متین نے حالیہ سنبھل واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد کی جگہ مندر کا غیر قانونی دعویٰ کر کے مسلمانوں کو اشتعال دلایا گیا۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے براہِ راست فائرنگ کی، جس میں چار نوجوان شہید ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی و گرفتار ہوئے۔ اس کے بعد یوگی حکومت نے ایک کمیشن بنایا، جس کی خفیہ رپورٹ کو عام کرکے الٹا مسلمانوں کو ہی قصوروار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایک "سازش” کے تحت بڑی تعداد میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جا رہے ہیں، تاکہ قومی سیاست میں ان کے کردار کو کمزور کیا جا سکے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنا دیا جائے۔

ڈاکٹر متین خاں نے خبردار کیا کہ "اگر ایسے مظالم بند نہ کیے گئے اور مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر غیر ہندو شہریوں کو ہندوؤں کے برابر تحفظ کا احساس نہ دلایا گیا، تو شمولیاتی بھارت کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر یہ بھی ظاہر ہو جائے گا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت والی بی جے پی کو اب آر ایس ایس کی ہدایت کی ضرورت نہیں رہی، جیسا کہ حال ہی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا نے خود کہا۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

مسلم لیگ کو اترپردیش میں بھی مضبوط کیا جائے گا

رکنیت مہم اتحاد و مضبوطی کی علامت: اکرم انصاری

TAGGED:انڈین یونین مسلم لیگمحمد متین خاںمسلم لیگ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article عظمت حسن و معاویہ کانفرنس 28 ستمبر کو منعقد ہوگا
Next Article پنجاب حالیہ سیلاب کی بھیانک تباہی نے دلوں کو جھنجھور دیاہے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?