By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں
سیاست

اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں

Last updated: جون 21, 2025 2:19 صبح
newsg24urdu 5 دن ago
SHARE

بارہ بنکی، (ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا شعبے نے آنے والے 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تنظیمی سطح پر مضبوطی کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ شعبہ کی ریاستی صدر پنکھڑی پاٹھک نے مختلف اضلاع میں اسمبلی اور بلاک سطح پر نئے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پارٹی کی رسائی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

بارہ بنکی ضلع سے جن کارکنان کو سوشل میڈیا شعبہ میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ان میں کرسی اسمبلی سے کنہیا لال راوت، رام نگر سے رویندر کمار، بارہ بنکی اسمبلی سے عون میاں، حیدر گڑھ سے شیر محمد، اور زید پور سے محمد اویس انصاری شامل ہیں۔ ان سب کو ان کے متعلقہ علاقوں میں اسمبلی سوشل میڈیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی۔ ایل۔ پونیا نے ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا محاذ کی اہمیت آج کی سیاست میں بے حد بڑھ گئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ نئی ٹیم پارٹی کی نظریات، پالیسیوں اور عوامی فلاح کے پروگراموں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں کامیاب ہوگی۔

بارہ بنکی ضلع میں سوشل میڈیا شعبے کی کمان پہلے ہی محمد ذیشان کے پاس ہے، جو ضلع سوشل میڈیا صدر کی حیثیت سے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں ہماری ٹیم کو نئی توانائی اور مضبوط سمت فراہم کریں گی۔ منتخب تمام کارکنان طویل عرصے سے تنظیم سے وابستہ ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کانگریس کی آواز کو گھر گھر تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے ریاستی صدر پنکھڑی پاٹھک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بارہ بنکی کی ٹیم پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، ہم اسے اپنی لگن اور محنت سے مکمل طور پر نبھائیں گے۔

نومنتخب عہدیداروں نے بھی کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پوری ایمانداری، محنت اور تندہی سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے اور پارٹی تنظیم کو ہر سطح پر مضبوط بنائیں گے۔

یہ تقرریاں نہ صرف کانگریس کی نوجوان قیادت کو آگے لانے کی سمت میں ایک مضبوط قدم ہیں، بلکہ سوشل میڈیا کے محاذ پر پارٹی کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان تقرریوں کا کردار فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت

اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر

پسماندہ کنونشن کامیابی سے اختتام پذیر

TAGGED:اسمبلی انتخاباتاسمبلی انتخابات 2027پنکھڑی پاٹھکسوشل میڈیاضلع کانگریس پارٹی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article قومی یکجہتی اور انسدادِ دہشت گردی کانفرنس کا انعقاد
Next Article تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد
اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں
قومی یکجہتی اور انسدادِ دہشت گردی کانفرنس کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?