By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امت کی رہنمائی کرنا علماء کرام کی لازمی ذمہ داری: قاضئ شہر عبد القدوس ہادی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > امت کی رہنمائی کرنا علماء کرام کی لازمی ذمہ داری: قاضئ شہر عبد القدوس ہادی
مذہبیات

امت کی رہنمائی کرنا علماء کرام کی لازمی ذمہ داری: قاضئ شہر عبد القدوس ہادی

Last updated: فروری 20, 2025 3:54 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) اسلام ایک آسمانی اور آفاقی مذہب ہے، اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں بلکہ دنیاوی زندگی میں اطمینان وسکون بھی پیدا کرتی ہیں۔ اس لیے امت کی رہنمائی کرنا علماء کی ذمہ داری ہے. موجودہ حالات میں معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نئے افق پیدا کئے ہیں۔

بلا شبہ اس ماحول میں معاشی اوراقتصادی امور میں نئے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں جو لوگ اسلام پر چلنا چاہتے ہیں اورشریعت کو اپنی معاشرت تجارت اورزندگی کے دوسرے میدانوں میں معیار ہدایت قرار دے کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں ان کے ذہن میں ایسے سیکڑوں سوالات پیدا ہورہے ہیں جن کے بارے میں وہ علماء ومفتیان کرام کی طرف رجوع کرتے ہیں اوررہنمائی کے طالب ہوتے ہیں۔ لہذا ان مسائل میں امت کی رہنمائی علماء کی اولین ترجیح ہونی چاہیے.

دین اسلام کو قیامت تک باقی رہنا ہے اسی وجہ سے اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد دین کی اشاعت اور حفاظت کی ذمہ داری علماء کرام کے کندھوں پر رکھی ہے، چنانچہ جب بھی امت میں کوئی نیا مسئلہ یا نیا واقعہ پیش آتا ہے تو امت کی رہنمائی اور صحیح حل عوام کے سامنے علماء پیش کرتے ہیں، مذکورہ باتیں قاضی شہر کانپور حافظ عبدالقدوس ہادی نے کہیں۔

واضح رہے کہ انہیں پیچیدہ مسائل کے حل اورمزید کچھ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے ’مسائل شرعیہ اکیڈمی‘ کے دفتر جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں کانپور 23 شعبان المعظم1447، 22 فروری 2025 بروز سنیچر بعد نماز ظہر شہر وصوبہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے آئے معتبر علماء اورمفتیان کرام کی ایک مخصوص نشست زیرصدارت مفتی محمد یاسر قاسمی مبارکپور اعظم گڑھ منعقد ہوئی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر مفتی محمد یاسر قاسمی نے کہا کہ اس امت کے علماء کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کو انبیاء کی مقدس جماعت کا وارث قرار دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے وصال کے بعد ہی سے اللہ تعالیٰ نے ان سے علوم نبویت کی تفہیم و اشاعت کا کام تسلسل کے ساتھ لیا ہے۔امت کی رہنمائی کی خاطر اکیڈمی کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ قبل مراسلہ کے ذریعے اراکین سے مندرجہ ذیل مسائل کی تحقیق وحل کا مطالبہ کیا گیاتھا جن میں

  1. رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن کریم سنانے یا سورت تراویح پڑھانے والے کو کچھ نذرانہ وغیرہ دیا جاتا ہے اس کو لینا درست ہے یا نہیں، اگر درست ہے تو بطور’عوض‘کے لے سکتے ہیں یا بطور ’ہدیہ‘ اور اگر لینا درست نہیں ہے تو جواز کی کیا شکل ہو سکتی ہے۔
  2. حافظہ عورت کا تراویح میں قرآن سنانے کا حکم۔
  3. مقطوع الحیہ کا تراویح پڑھانا۔
  4. عشاء کے فرض ایک امام پڑھائے اور تراویح کوئی دوسرا شخص؟ عشاء کے فرض پڑھے بغیر تراویح پڑھادینا؟۔
  5. تراویح اعتکاف، زکوٰۃ، صدقۃ الفطر اور روزوں سے متعلق ایسے دیگر کئی مسائل شامل تھے۔جس میں باہم مشاورت کے بعد چند امور اتفاق رائے سے طے گئے۔

تراویح میں قران سنانے کی اجرت یا سورت تراویح پڑھانے کی اجرت پہلے سے طے کر لینا جائز نہیں ہے، چاہے قران سنانے کے لئے وہ ہی امام متعین ہو جو نماز پنجگانہ کے لیے ہے، یا کوئی دوسرا امام ہو اس لیے کہ تراویح کی امامت ایک عبادت ہے اور عبادت و اطاعت پر اجرت لینا جائز نہیں ہے

اگرچہ فقہاء نے بعض عبادات کی ادائیگی پر اجرت لینے کو جائز کہا ہے جیسے پنجگانہ نمازوں کی امامت، اذان، تعلیم قران،تعلیم حدیث و فقہ،ان امور پر اجرت لینا جائز ہے، مگر تراویح پڑھانا ان امور میں داخل نہیں ہے،لیکن تراویح میں قران سنانے یا سورت تراویح پڑھانے والے کو اگر کچھ رقم وغیرہ بغیر طے کیے ہوئے دے دی جائے تو اس کو لینا جائز ہے بشرطیکہ نہ دینے کی صورت میں امام کی جانب سے کسی طرح کی ناراضگی کا اظہار نہ ہو،اس لیے کہ اس طرح جو رقم وغیرہ دی جاتی ہے وہ اجرت کے تحت میں داخل نہیں ہے محض ہدیہ ہے،لہٰذا اس کے لینے اور دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اسی طرح اگر کسی کو با اجرت تراویح پڑھانے کا امام متعین کیا جائے تو اس کے جواز کی شکل یہ ہے کہ اس کو اصلا ایک دو نمازوں کا امام متعین کیا جائے یا درس قران وغیرہ اس کے ذمہ لازم کر دیا جائے تبعا وہ تراویح کی امامت بھی کرے اس طرح اس کے لئے طے کر کے اجرت لینا جائز ہوگا.

اکیڈمی کے فیصلوں میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اگر کوئی عورت حافظہ ہے اور وہ اپنے قران پاک کو محفوظ رکھنے کے لیے تراویح سناتی ہے تو چند شرائط کے ساتھ میں اس کی اجازت ہے نمبر ایک صرف تراویح میں امامت کرے فرائض بغیر جماعت کے پڑھی جائے نمبر دو جماعت میں چند عورتیں ہی شامل ہوں عام دعوت شرکت کے لیے نہ دی جائے اور ایسی جگہ تراویح پڑھی جائے کہ آواز گھر کی چار دیواری سے باہر نہ جائے اگر ان چیزوں کا لحاظ کرتے ہوئے عورت تراویح میں قران پاک سناتی ہے تو اس کی اجازت ہے۔

- Advertisement -

مقطوع اللحیۃ یعنی جو شخص ایک مشت سے کم داڑھی رکھتا ہو اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے چاہے وہ فرائض پنجگانہ کی امامت ہو یا تراویح کی امامت،لہٰذا اگر تراویح پڑھانے کے لیے باشرع حافظ قران نہ مل سکے تو کسی باشرع امام کے پیچھے سورت تراویح پڑھ لی جائے، اسی طرح یہ بھی طے کیا گیا کہ اگر کوئی شخص عشاء کے فرض پڑھے بغیر تراویح پڑھا دے تو تراویح کی نماز معتبر نہیں ہوگی، ہاں اگر کوئی شخص عشاء کی نماز باجماعت نہ پڑھے تنہا پڑھ لے تو اس کے لیے تراویح کی نماز پڑھانا جائز ہے۔

میٹنگ میں بطور خاص مفتی اقبال احمد قاسمی صدر المدرسین مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ بیکن گنج کانپور نے شرکت کی اور اپنے قیمتی آراء اور مفید مشوروں سے نوازا۔ مسائل شرعیہ اکیڈمی کی اگلی میٹنگ 3 ذیقعدہ 1446 ہجری مطابق یکم مئی2025 بروز جمعرات کو ہوگی۔آخیر میں سرپرست اکیڈمی نے کہا کہ امسال بھی ان پیچیدہ مسائل کا حل قوم وملت کے سامنے پمفلیٹ اورکتابچہ کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔

میٹنگ میں ایک دو اراکین کسی عذر کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔ نشست کا اختتام مفتی محمد یاسر قاسمی مبارکپوری کی دعا پر ہوا۔مسائل شرعیہ اکیڈمی میں اب تک جن مفتیان کرام کی تائیدات حاصل ہوئیں وہ مندرجہ ذیل ہیں

- Advertisement -

مفتی عبد الستار قاسمی آگرہ، مفتی محمد صابر قاسمی جھانسی، مفتی محمد ریاض قاسمی قنوج، مفتی محمد شاکر نثار مدنی قاسمی سرائے میر،مفتی محمد سالم قاسمی مؤ، مفتی مصباح الدین قاسمی ہردوئی، مفتی مسیح الدین قاسمی کانپور، مفتی عبدالمتین قاسمی اناؤ، مفتی محمد سہیل قاسمی کانپور، مفتی محمد توصیف قاسمی لکھنؤ، مفتی اسعد قاسمی سیتا پور،مفتی محمد الیاس مظاہری کانپور،مفتی احمد الراشدی اعظم گڑھ، مولانا محمد شاہد قاسمی،مولانا سمیع اللہ قاسمی بینا جھابر کانپور، مولانا منصور احمد قاسمی ابن مفتی منظور احمد مظاہریؒ، مولانا محمد شاہد قاسمی کانپور، مفتی محمد صلاح الدینقاسمی سیتا پور، مفتی محمد معاذ قاسمی کانپور، مفتی عاقب شاہد قاسمی کانپور، مفتی محمد حسان قاسمی کانپور، مفتی خالد عمر قاسمی کانپور، مفتی محمدسلطان قمر قاسمی کانپور، مفتی شاہد اقبال قاسمی، مولاناعبدالقادرقاسمی،مولانا محمد شاکر قاسمی، مولانا ابو بکر ہادی قاسمی، مفتی شہباز قاسمی کانپور، مفتی اسامہ رحمن قاسمی کانپور وغیرہ۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:اسلامی تعلیماتاسلامی مسائلرمضان کے مسائلفقہ اسلامیفقہی سوالاتفقہی مسائل
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article قومی مسائل کے حل کے لیے علما، خطبا اور ذاکرین کی میٹنگ
Next Article جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی نہیں، حکومت کی نمائندہ تنظیم ہے جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی نہیں، حکومت کی نمائندہ تنظیم ہے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?