By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: تحریک فروغِ اسلام بھیونڈی کی جانب سے سیرت مصطفیٰ ﷺ کمپیٹیشن
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > تحریک فروغِ اسلام بھیونڈی کی جانب سے سیرت مصطفیٰ ﷺ کمپیٹیشن
مذہبیات

تحریک فروغِ اسلام بھیونڈی کی جانب سے سیرت مصطفیٰ ﷺ کمپیٹیشن

Last updated: فروری 26, 2025 4:39 شام
mohdshafiquefaizi 3 مہینے ago
SHARE

تحریک فروغِ اسلام کے بانی مولانا قمر غنی عثمانی کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا

مہاراشٹر، بھیونڈی( بوبڑے عابد رضا قادری) مورخہ 23 فروری 2025 بعد نمازِ مغرب انور بوبیرے ہال ، نظام پورہ، بھیونڈی میں تحریک فروغِ اسلام کی جانب سے سیرت مصطفیٰ ﷺ کمپیٹیشن کے تحت ایک پُروقار جلسہ بنام تحفظ ناموس رسالتﷺ و تقسیم انعامات منعقد کیا گیا۔

مشمولات
تحریک فروغِ اسلام کے بانی مولانا قمر غنی عثمانی کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعامقابلے کا پس منظرانعامات کی تقسیم

اس بابرکت تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری معین رضوی شافعی نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعات انور رضا برکاتی نے حاصل کی۔ جس سے حاضرین کے قلوب عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے معمور ہوگئے۔ مہدی حسن مضطر ممبئی نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا


مقابلے کا پس منظر


یہ کمپیٹیشن عوامِ اہلِ سنت کو سیرت النبی ﷺ کے مطالعے اور عملی زندگی میں اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ مقابلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا معزالدین عثمانی ازہری مرکزی المعروف حضور خرم میاں سجادہ درگاہ عالیہ چشتیہ نظامیہ بندگی میاں سرکار امیٹھی موجود رہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


مقررِ خصوصی مولانا وقار احمد عزیزی، مختلف علمائے کرام، اساتذہ، اور معزز مہمانان عزام نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔

تحریک فروغِ اسلام کے قومی جنرل سیکریٹری قاری آصف رضا برکاتی نے محافظِ ناموسِ رسالت، مولانا قمر غنی عثمانی کی حالات زندگی پر بھر پور روشنی ڈالی، اُن کی قربانیوں کو یاد کیا اور اُن کے حوصلے اور جذبات کو سراہا

انعامات کی تقسیم

مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 طلبہ و طالبات میں اسناد، ٹرافیاں اور قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • اول انعام حاصل کرنے والےتقدیس صدیق ٹیوالے (دامت گاؤں، نیرل، کرجت) کو عمرہ ، بغداد اور بیت المقدس کا ٹور پیکج دیا گیا۔
  • دوم انعام حاصل کرنے والے ارشد گلاب خان ( بھیونڈی ) کو عمرہ اور بغداد کا ٹور پیکج سے سرفراز کیا
  • سوم انعام حاصل کرنے والی بشریٰ نسیم احمد انصاری (بھیونڈی) کو عمرہ کا پیکج دیا گیا۔

اس کمپیٹیشن کے اہتمام میں جن احباب نے کاوشیں کی ان کو بھی اعزاز واکرام سے نوازا گیا مولانا محمد علی قادری مصباحی خطیب وامام سنی کربلا مسجد گوتم نگر گونڈی ممبئی نے 103 طلبہ طالبات کو پانچ کتابوں کا ایک ایک سیٹ سبھی کو تحفتاً پیش کیا.

- Advertisement -


آخر میں صلوۃ و سلام اور علامہ وقار احمد عزیزی کی دعا پر تقریب ختم ہوئی، دعا میں محافظِ ناموسِ رسالت ﷺ حضرت قمر غنی عثمانی کی صحتیابی اور رہائی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

پروگرام میں شریک لوگوں نے اسے سیرتِ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

8Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:تحریک فروغِ اسلامتحریک فروغِ اسلام بھیونڈیسیرت کمپٹیشنسیرت مصطفیٰ کمپٹیشنمولانا قمر غنی عثمانی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا
Next Article مصارف زکاۃ، چندہ مافیا اور مدارس اسلامیہ مصارف زکاۃ، چندہ مافیا اور مدارس اسلامیہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?