By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد
آج کل

جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

Last updated: اکتوبر 14, 2025 3:55 صبح
newsg24urdu 1 ہفتہ ago
جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد
جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد
SHARE

کانپور ( محمد عثمان قریشی) ملکی و شہری سطح کے مختلف ملی و سماجی مسائل پر غور و خوض کے لیے جمعیۃ علماء شہر کانپور کی اراکینِ منتظمہ کی ایک اہم میٹنگ بعد نمازِ مغرب جمعیۃ بلڈنگ، رجبی روڈ کانپور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر حلیم اللہ خان نے فرمائی۔ میٹنگ کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوتِ کلامِ اللہ سے ہوا جبکہ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔

ابتدائی خطاب میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء اپنی دینی، ملی، سماجی اور فلاحی خدمات کے سبب آج ملک کی ضرورت بن چکی ہے۔ ملک اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے تمام مسائل میں جمعیۃ سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔

مولانا نے بتایا کہ نئے ٹرم کے بعد یہ پہلی منتظمہ ہے، جس میں جوائنٹ سیکریٹریان اور دیگر ذمہ داران کے تقرر کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ٹرم کے آٹھ سیکریٹریان میں سے حامد علی انصاری کا انتقال ہو چکا ہے اور زبیر احمد فاروقی نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اس ٹرم میں تین حضرات کا اضافہ کرکے کل 9 سیکریٹریان طے کئے جارہے ہیں جن کے نام حسب ترتیب ہیں:
قاری عبدالمعید چودھری، مولانا عقیل احمد جامعی، قاری انیس احمد صابری، مولانا انصار احمد جامعی، مفتی اظہار مکرم قاسمی، شارق نواب، مولانا آفتاب عالم قاسمی، مولانا انعام اللہ قاسمی، اور قاری مجیب اللہ عرفانی۔ جبکہ محاسب کے طور پر مفتی محمد سعید خان قاسمی کو مقرر کیا گیا۔

میٹنگ میں وقف جائیدادوں کے اندراج کے تعلق سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے بتایا کہ وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند نے جون 2025 میں ’اُمید (UMEED) پورٹل‘ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ملک کی تمام وقف جائیدادوں کو مرکزی ڈیجیٹل نظام میں درج کرنا ہے تاکہ شفافیت اور بہتر نظم قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مسلم تنظیموں نے اس عمل کے ممکنہ خطرات کی بنا پر محتاط رویہ اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورٹل کے ڈیٹا کو عوامی کرنے سے قبضوں اور ناجائز استعمال کا اندیشہ ہے۔ ان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اندراج کو اختیاری (Optional) بنایا جائے، ڈیٹا کے تحفظ کی ضمانت دی جائے، اور ریاستی وقف بورڈز کو مرکز کے ماتحت نہ کیا جائے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس مقصد کے لیے عیدگاہ کمیٹی کے متولی ایاز عالم کی سربراہی میں ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جن میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی، محمد فیضان، معاذ آفتاب، شارق نواب اور مولانا آفتاب عالم قاسمی شامل ہیں۔
یہ کمیٹی شہر بھر میں ائمہ، متولیانِ مساجد و اوقاف سے رابطہ قائم کر کے بیداری پیدا کرے گی اور درست لائحۂ عمل طے کرے گی۔

میٹنگ میں ووٹر لسٹ میں اندراج و تصحیح کے سلسلے کو نہایت اہم مہم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مولانا انعام اللہ قاسمی نے تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام درج کرانا ہر شہری و مسلمان کی بنیادی شہری ذمہ داری ہے۔ یہ صرف سیاسی عمل نہیں بلکہ اپنے وجود، رائے اور حقِ نمائندگی کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔


میٹنگ میں طے پایا کہ جن افراد کا نام ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے، ان کے اندراج کی خصوصی مہم چلائی جائے۔ مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت کے بعد عوام کو ووٹر رجسٹریشن کی ترغیب دیں گے۔ اسی طرح جن لوگوں کے ناموں میں تصحیح یا پتہ کی تبدیلی ضروری ہے، ان کے لیے فوری طور پر فارم بھروائے جائیں۔ اس مقصد کے لیے ایک معلوماتی مضمون اور ہدایتی کتابچہ کی تیاری کی ذمہ داری مولانا انعام اللہ قاسمی کے سپرد کی گئی۔ مزید یہ طے کیا گیا کہ تمام مقامی یونٹوں کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں عوامی آگاہی پروگرام منظم کریں تاکہ مسلمان برادری ووٹر فہرست میں مکمل نمائندگی حاصل کرے۔

میٹنگ میں نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی نے معراج النبی ﷺ کے اجلاس کی تاریخ و پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کا سفرِ معراج ایک عقیدۂ ایمانی ہے، اور اس کے انکار کا رجحان کم علمی اور فکری انحراف کا نتیجہ ہے۔ علماء کا فرض ہے کہ وہ ایمان کے اس بنیادی جز کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانپور میں معراج النبی ﷺ کے جلسوں کی روایت 113 برس پرانی ہے۔ ہمارے اکابر جیسے مولانا منظور نعمانیؒ اور مولانا ابو الوفاء شاہجہان پوریؒ جیسے حضرات اس میں تشریف لاتے رہے رہے۔ یہ وہ اجلاس تھے جن میں شہر کانپور ہی نہیں بلکہ اطراف و اکناف سے عاشقانِ رسول ﷺ بڑی تعداد میں شریک ہوتے تھے۔


مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ یہ اجلاس محض ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ ہماری دینی، فکری اور نظریاتی روایت کا تسلسل ہے، جس کا مقصد امت کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ اور شعورِ عقیدہ کو تازہ رکھنا ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ سہ روزہ اجلاسِ معراج النبی ﷺ 16، 17 اور 18 جنوری (جمعہ، سنیچر، اتوار) بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا۔ تیسرے اور آخری دن بڑے پیمانے پر “امامِ اعظم ابوحنیفہؒ کانفرنس” کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کے ممتاز علما، خطبا اور محققین کو مدعو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

قدیم یونٹوں کے انتخابات اور نئی یونٹوں کے قیام کے لیے قاری عبدالمعید چودھری، مولانا آفتاب عالم قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی، شارق نواب، قاری مجیب اللہ عرفانی، اور مفتی اظہار مکرم قاسمی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہ کمیٹی دسمبر 2025 تک تمام مراحل مکمل کرے گی۔

مرکز کی ہدایت کے مطابق وارڈ سطح کی یونٹیں ہر ہفتے، اسمبلی یونٹیں پندرہ روزہ، اور ضلعی یونٹیں ماہانہ بنیاد پر میٹنگ منعقد کریں گی، اور اپنی رپورٹ صوبائی و مرکزی دفتر کو ارسال کریں گی۔

مولانا محمد انیس خان قاسمی (نائب صدر) کی نگرانی میں 1948 سے اب تک کے جمعیۃ اکابرین کی خدمات کو تحریری شکل میں مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔
مولانا نے اس تاریخی و تحقیقی منصوبے کے لیے اراکینِ منتظمہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

- Advertisement -

صدرِ اجلاس ڈاکٹر حلیم اللہ خان نے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، طے شدہ منصوبوں پر بروقت عمل درآمد اور اجتماعی نظم و اتحاد پر زور دیا۔
اجلاس کا اختتام مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی دعا پر ہوا۔

اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء کے جملہ ذمہ داران اور اراکینِ منتظمہ سمیت سو سے زائد افراد شریک ہوئے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:جمیعۃ علماء کانپوروقف املاکوقف رجسٹریشن
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں
Next Article اللہ تمہیں کچھ کیوں نہیں دے رہا؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?