By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حسن و معاویہ کی صلح فتنوں کے سدباب کیلئے بہترین مشعل راہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > حسن و معاویہ کی صلح فتنوں کے سدباب کیلئے بہترین مشعل راہ
مذہبیات

حسن و معاویہ کی صلح فتنوں کے سدباب کیلئے بہترین مشعل راہ

Last updated: جنوری 22, 2025 2:14 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE


کانپور: (محمد عثمان قریشی) گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے مورخہ 22و23/رجب المرجب 1445ھ مطابق 23/24/جنوری 2025ء بروز جمعرات و جمعہ یومِ وفات حضرت معاویہؓ کی مناسبت سے یوم حسن و معاویہ رضی اللہ عنہمامنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں مسجدوں، مدرسوں، اسکولوں، چوک و چوراہوں پر چھوٹے بڑے جلسے اور سوشل میڈیا پہ پوسٹس، تحریروں و ویڈیو کلپس کے ذریعہ شان صحابہؓ اور سیدنا حضرت حسن و معاویہ رضی اللہ عنہما کے مقام و مرتبہ کو بیان کیا جائے گا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی،سنی علماء مشائخ بورڈ کے قومی صدر مولانا نور الدین احمد قاسمی، شہری جمعیۃ علماء کے نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی اور جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ناظم تعلیمات مفتی سید محمد عثمان قاسمی نے مشترکہ طور پر اس کا اعلان کرتے ہوئے پورے ملک کے تمام اہل ایمان، عاشقان رسول ﷺ، فدایانِ صحابہؓ و اہلبیتؓ سے گزارش کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے پروگراموں میں شریک ہوکر نیز سوشل میڈیا مہم کا حصہ بن کر شفاعت محمدیؐ کے مستحق بننے کی اپیل کی۔
مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ اس وقت امت داخلی اور خارجی فتنوں کی زد میں ہے او انتشار کی شکار ہے۔

ان فتنوں سے امت کو خبردار کرنا اور ان کا تعاقب و سدباب کرنا علماء امت کا فرض منصبی ہے۔ ان فتنوں سے حفاظت کا سب سے کارگر طریقہ وہی ہے جو حضرات صحابہ کرامؓ و اہل بیت نے اختیار کیا تھا

بالخصوص جماعت صحابہ ؓ کے انتہائی بافضیلت اصحاب، نوجوانان جنت کے سردار نواسہء رسول پانچویں خلیفہ سیدنا حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما اور کاتب وحی، رازدار رسول امت کے ماموں چھٹے خلیفہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے دور میں جب دشمنانِ اسلام نے امت کی صفوں میں انتشار پیدا کرکے اپنی پوری طاقت لگا دی تھی کہ اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے، لیکن ایسے آڑے وقت میں نواسہ رسول سیدنا حضرت حسن ؓ نے پوری امت کی کمان حضرت معاویہ ؓ کے ہاتھ میں سونپ کر جو عظیم صلح فرمائی اور حضرت امیر معاویہؓ نے اس صلح پر لبیک کہتے ہوئے جس طرح دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کیا ان دونوں اکابر صحابہؓ کا یہ عمل تاقیامت امت محمدی کیلئے مشعل راہ ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

چنانچہ حضرات صحابہ و اہل بیت کی سیرت و کردار کوسامنے رکھ کرمستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سنی علماء مشائخ بورڈ اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے۲۲/رجب المرجب حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات کی مناسبت سے ان دونوں اکابر صحابہ ؓ کی عظیم صلح کی یاد میں مورخہ۲۲ و ۳۲/رجب المرجب مطابق 23/24/ جنوری 2025ء بروز جمعرات و جمعہ اتر پردیش،اتراکھنڈ، دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہارسمیت ملک کے مختلف حصوں میں یوم حسن و معاویہ رضی اللہ عنہما منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
انہوں نے ملک بھر کے علمائے کرام اورائمہ مساجد سے بطور خاص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے خطبہ میں امت کے ان دونوں عظیم ہنماؤں کی سیرت و فضائل پر گفتگو فرمائیں اور دیگر علماء و ذمہ داران مدارس، اسکول و کالجوں کے منتظمین سے درخواست کی کہ مورخہ۳۲/ جنوری بروز جمعرات اپنے اداروں اور علاقوں میں چھوٹے بڑے پروگرام منعقد کرکے ان دونوں اکابر صحابہ کی سیرت سے امت کو واقف کرائیں

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:امام حسنامیر معاویہفتنہیوم حسن و معاویہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور مدبر حکمراں تھے
Next Article ختم بخاری ختم بخاری اور رسم دستار فضیلت کی تقریب کا اعلان
1 Review
  • ختم بخاری اور رسم دستار فضیلت کی تقریب کا اعلان - NewsG24Urdu says:

    […] عظیم الشان موقع پر علم کے پروانوں کو فضیلت کی دستار سے نوازا جائے […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

 کسان یونین کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت: قاری عبدالمعید چودھری
اکھل بھارتیہ گنگا جمنی تحریک” کا انسانیت اور اتحاد پر مبنی مشن
محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?