By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی
تعلیم

حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی

Last updated: فروری 17, 2025 5:12 صبح
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی
حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی، ان کے والدین کی ہوگی تاج پوشی
SHARE

اٹئی رامپور: (محمد قمر انجم فیضی) دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور میں حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ادارہ اپنے مابین مدارس و جامعات میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم وتربیت نیز تعمیری اعتبار سے ممتاز مقام رکھتا ہے جہاں پر بچوں کو دینی و مذہبی علوم وفنون کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی مزین کیا جاتا ہے

عمدہ اور با صلاحیت و محنتی مدرسین بہت ہی خوش اسلوبی و مشقت سے طالبان علوم نبویہ کو زیور علم سے آراستہ و پیراستہ کرتے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں دو طلباء نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادتیں برکتیں حاصل کی ہیں یہ واقعی آب زر سے لکھے جانے کے لائق اور قابل تحسین و لائق تلقید عمل ہے۔


مولانا غلام جیلانی فیضی پرنسپل دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور نے حافظ قرآن کی فضیلت و اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کو جو والدین قرآن مجید پڑھاتے اور حفظ کراتے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ قیامت کے دن حفاظ قرآن کے والدین نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی کی طرح ہوگی ۔ اور اس کو دو جوڑے ایسے پہنائیں جائیں گے کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں بن سکتی وہ پوچھیں گے کہ یہ ہمیں کس چیز کے بدلے پہنائے جا رہے ہیں؟ (ہمارا تو کوئی عمل ایسا اونچا نہ تھا) تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچے کے قرآن مجید پڑھنے اور حفظ کرنے کا انعام ہے ۔

اسی کے تحت مورخہ 15 فروری بروز سنیچر 2025 کو قاری محمد ظہیرالقادری صدر شعبہ حفظ و قرات دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور کے درسگاہ کے دو طلباء

- Advertisement -
Ad imageAd image
  • محمد محفوظ عالم ابن ریاض احمد چودھری(عمر بارہ سال) مقام لونیا ڈیہہ پوسٹ بڑھنی چافہ ضلع سدھارتھ نگر،
  • محمد طاہر رضا ابن شاکر رضا چودھری(عمر بارہ سال) مقام ایلرا نوڈیہوا پوسٹ دولت آباد ضلع بلرام پور یوپی

ان دونوں طلباء نے تقریباً ڈیڑھ سال میں حفظ قرآن کی تکمیل کا شرف حاصل کیا ۔اس موقع پر دونوں طلباء کی گل پوشی کرکے ان کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی۔

پروگرام میں مولانا اصغر علی جامعی، مفتی طاہر حسین فیضی، مولانا غلام احمد رضا مصباحی، مولانا غلام وارث علیمی، مولانا شریف الحسن، مولانا غلام حسین تنویری، مولانا غلام عبدالقادر یارعلوی، مولانا محمد ارشد علیمی علیگ، مولانا سراج الدین قادری سمیت دیگر علماء اور طلباء نیز مسلمانان اہلسنّت موجود تھے ۔

آخر میں صلوۃ وسلام اور الحاج غلام جیلانی فیضی نے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا فرمائی۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

TAGGED:انصارالعلومحافظ قرآنحفظ قرآنقرآنقرآن مجید
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد یوم آبروے اہل سنت: تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
Next Article تعلیم یافتہ عورت ہی صالح معاشرہ کی بنیادہے تعلیم یافتہ عورت ہی صالح معاشرہ کی بنیاد ہے: محترمہ نجمہ قادری
1 Review
  • مدرسہ حمیدیہ کے 15 بچوں نے حافظ قرآن کا خطاب حاصل کیا - NewsG24Urdu says:

    […] حافظ قرآن کو مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بطور تحفہ سائیکلیں دی […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?