کانپور |محمد عثمان قریشی | دھواں خود بخود حلق میں چلا گیا تو روزہ نہیں ٹوٹا| آل انڈیا غریب نواز کونسل کی جانب سے ماہِ صیام ہیلپ لائن میں پوچھے گئے شرعی سوالات اور ان کے جوابات درج ذیل ہیں:
- تراویح کی نماز سنت ہے، تو کیا اسے بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: نہیں، تراویح سنتِ مؤکدہ ہے، اور اس میں قیام فرض ہے، جیسے فرض اور واجب نماز میں ہوتا ہے۔ بغیر کسی شرعی عذر کے، صحت مند شخص کے لیے جو قیام کر سکتا ہو، اس کے لیے بیٹھ کر تراویح پڑھنا جائز نہیں۔
- روزے کی حالت میں اگر دھواں خود بخود حلق میں چلا جائے تو کیا روزہ باقی رہے گا؟
جواب: ہاں، اگر دھواں خودبخود حلق میں چلا گیا تو روزہ برقرار رہے گا۔ لیکن اگر جان بوجھ کر دھواں حلق کے نیچے اتارا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
- اگر کسی عورت کو روزہ افطار ہونے سے کچھ پہلے حیض (ایم سی) آ جائے تو کیا اس دن کا روزہ شمار ہوگا؟
جواب: نہیں، اس دن کا روزہ شمار نہیں ہوگا، اور رمضان کے بعد اس کی قضا فرض ہوگی، کیونکہ حالتِ حیض میں روزہ رکھنا مکمل طور پر حرام ہے۔
- اگر دس، گیارہ سال کے نابالغ بچوں نے روزہ رکھا اور پھر توڑ دیا تو کیا ان پر قضا واجب ہوگی؟
جواب: جب بچہ دس سال کا ہو جائے تو اسے روزہ رکھنے کا حکم دیا جائے، لیکن چونکہ وہ شرعاً روزہ رکھنے کا مکلف نہیں، اس لیے اگر اس نے روزہ رکھ کر توڑ دیا تو اس پر قضا واجب نہیں ہوگی۔
رمضان ہیلپ لائن رابطہ نمبرز:
- مفتی محمد الیاس خان نوری (مفتی اعظم کانپور): 9935366726
- مفتی محمد ہاشم اشرفی: 9415064822
- مفتی محمد مہتاب عالم قادری مصباحی: 9044890301
- مولانا فتح محمد قادری: 9918332871
- مفتی محمود حسن اختر علیمی: 9161779931
- مولانا قاسم اشرفی مصباحی (آفس انچارج): 8052277015
- مولانا غلام حسن قادری: 7897581967
- مفتی گل محمد جامعی اشرفی: 8127135701
- مولانا سفیان احمد مصباحی: 9519904761
- حافظ محمد ارشد علی اشرفی: 8896406786
- جناب اقبال احمد نوری: 8795819161