کانپور: ( محمد عثمان قریشی) آج شہری جمعیۃعلماء کانپور کے تحت تشکیل اصلاح معاشرہ کمیٹی و ”استقبال رمضان“کے کنوینر مولانا ابوبکر ہادی نے بتایا کہ قاضیئ شہرحافظ عبدالقدوس ہادی کی قیادت و سرپرستی میں ”استقبال رمضان“کے عنوان سے شہر کے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
اس موقع پر رمضان مبارک کی قدر و منزلت اور عظمت رمضان سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا۔ جیسا کہ ہمارا یہ جاننا ضروری ہے کہ اس مہینے کا استقبال کرنے کے لئے چند اہم اقدامات ہیں جو ہمیں اس بابرکت مہینے میں روحانیت اور عبادت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے کرنے چاہیے۔
رمضان کا آغاز دل کی صفائی اور توبہ سے کرنا چاہیے۔ اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اللہ سے معافی مانگیں اور اپنی نیت صاف کریں۔ نماز، تلاوت قرآن اور دعاؤں میں زیادہ وقت گزاریں۔ اس مبارک ماہ میں ان عبادات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اس لئے اس مہینے کے لئے خود کو ذہنی اور روحانی طور پر تیار کریں۔
رمضان میں خیرات اور صدقہ دینا بہت زیادہ ثواب کا باعث ہوتا ہے۔ اس مہینے کے لئے کچھ اضافی مالی منصوبے بنائیں تاکہ محتاجوں کی مدد کر سکیں۔ روزے رکھنے کے لئے جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے۔ اپنے کھانے پینے کی عادات کو بہتر بنائیں، تاکہ روزہ رکھنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
رمضان کا مہینہ خاندانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ سحری اور افطاری کے وقت اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کریں۔ اس ماہ کے دوران اپنی زندگی کو اللہ کی رضا اور یاد میں گزاریں۔ یہ مہینہ صرف روزے رکھنے کا نہیں بلکہ دل کی صفائی اور نیکیوں کا ہے۔ رمضان کا استقبال ان نیتوں کے ساتھ کرنا چاہیے کہ ہم اس مہینے میں اپنی عبادات کو زیادہ بہتر بنائیں اور اللہ کی رضا کی کوشش کریں۔
انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں رمضان کے آداب و احترام کو بالکل بھلا دیا گیا ہے لوگ رمضان میں کھلے عام کھاتے پیتے ہیں، دکانیں کھلی رہتی ہیں ایک پردہ بھی اب لوگ نہیں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں کھلے عام کھانے پینے والے اللہ کے غیظ و غضب کو دعوت دیتے ہیں روزہ نہ رکھنا گناہ اور معیوب ہے لیکن اس سے بڑا قصور رمضان میں کھلے عام کھانا پینا ہے،
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں استقبال رمضان کے ساتھ ساتھ رمضان میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کے لئے عوام کو بیدر کرنے، حفاظ کرام کو قرآن سنانے کی تیاری کرانے،تراویح کی نماز سنتؐ ؐکے مطابق کیسے پڑھنی ہے، روزہ کی حالت میں اپنے پورے دن کو کیسے گزارنا ہے، ماہ صیام میں کن باتوں سے بچنا ہے اور کن باتوں پر عمل کرنا ہے یہ باتیں اس ”استقبال رمضان“ میں بتائی جائیں گی اور اس ضمن میں پہلا پروگرام بعنوان جلسہ تعلیمی مظاہرہ و استقبال رمضان مبارک 9 فروری بروز اتوار کو بوقت ساڑھے بارہ بجے مدرسہ مسجد حسین ٹھیکیدار طلاق محل کانپور میں منعقد ہوگا۔
جس میں مفتی مسیح الدین قاسمی استاذ جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور کا خطاب ہوگا۔ تمام حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے محلوں و علاقوں میں ہونے والے ان پروگراموں میں شرکت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
[…] الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا محمد ھاشم اشرفی نے […]