By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام
Blog

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

Last updated: مئی 24, 2025 3:32 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

ہر مسجد سے اٹھے گاجمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام 28 مئی سے6 جون تک شہر کی مختلف مساجد میں فضائل و مسائل قربانی عشرہ کا انعقاد

کانپور(محمد عثمان قریشی) ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام  عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر کی مختلف مساجد و دینی مراکز میں دس روزہ دینی و اصلاحی پروگراموں کا مبارک سلسلہ بعنوان ”فضائل و مسائل قربانی عشرہ” منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز بدھ 28 مئی 2025 مطابق 29 ذی القعدہ 1446ھ سے ہوگا اور یہ سلسلہ 9 ذی الحجہ 1446ھ مطابق 6 جون 2025 تک جاری رہے گا۔

یہ عشرہ ڈاکٹر حلیم اللہ خان صدر جمعیۃ علماء شہر کانپور کی سرپرستی اور مفتی عبدالرشید قاسمی مفتی شہر کانپور و صدر محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس کی اطلاع دیتے ہوئے عشرہ کے روح رواں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش نے بتلایا کہ یہ دینی و فکری نشستیں قربانی جیسے عظیم شعیرہ کی اصل روح کو عام کرنے، اس کے فضائل و مسائل کو درست انداز میں سمجھانے اور اس پر ہونے والے عصری اعتراضات کے مدلل جوابات فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان مجالس میں سنت ابراہیمی کی عظمت، قربانی کی حکمت، شریعت کے مقرر کردہ اصول، حج کے ارکان و آداب، خواتین سے متعلق ضروری مسائل، اور امت کو شعائر اسلامی سے جڑے رکھنے کی عملی تدابیر جیسے موضوعات پر شہر کے جید علمائے کرام، مفتیانِ عظام اور اصلاحی و تعلیمی میدان میں سرگرم خواتین کی رہنمائی عوام الناس کو حاصل ہوگی۔


مولانا نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف معلوماتی ہوں گے بلکہ اصلاحی اور فکری بیداری کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ ان کا مقصد عوام کو محض قربانی کے فنی مسائل سکھانا نہیں، بلکہ انہیں اس عبادت کی اصل روح یعنی اخلاص، تسلیم و رضا، ایثار و قربانی، اور سنتِ نبویؐ سے جڑنے کا سلیقہ سکھانا بھی ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


جمعیۃ علماء شہر کانپور اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دینی و تربیتی مہم میں بھرپور شرکت کریں، ان علمی مجالس کو سنیں، سمجھیں، اور اپنے عمل کو شعائرِ اسلامی کے مطابق ڈھالیں۔ ان دس دنوں میں ہونے والے پروگراموں کی تفصیلی فہرست (مقامات، مقررین، اور اوقات) جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

صدقۃ الفطر کا اعلان: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے طے کی قیمت

آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے

نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اسلامی شریعت کے فکری و قانونی دفاع پر سہ روزہ ورکشاپ
Next Article حج وقربانی کے لئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ہیلپ لائن شروع
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?