By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
Blog

عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام

Last updated: مارچ 22, 2026 7:23 صبح
asansari 4 دن ago
SHARE

ڈاکٹر عمار رضوی کی رہائش گاہ پر تہنیتی ملاقات، باہمی رواداری کا اظہار

لکھنؤ: (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تہنیتی ملاقات نے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ایک خوشگوار تصویر پیش کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سرکردہ رہنماؤں کی شرکت نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ریتا بہوگنا جوشی اور اتر پردیش حکومت کے وزیرِ خزانہ سریش کھنہ ڈاکٹر عمار رضوی کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے عید کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قائدین نے کہا کہ عید الفطر ہمیں محبت، اخوت اور رواداری کا درس دیتی ہے اور ایسے مواقع مختلف طبقات کے درمیان فاصلے کم کرنے اور دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن و امان اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں باہمی اعتماد کو فروغ دیتی ہیں اور معاشرے میں مثبت پیغام عام کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فورم سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اس موقع پر متعدد سماجی و ادبی شخصیات بھی موجود رہیں، جنہوں نے عید کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہوئے باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ تقریب اس حقیقت کی آئینہ دار بنی کہ اختلافِ رائے کے باوجود تہوار ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں جہاں سب ایک دوسرے کے قریب آ کر محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور ایک مثبت و متحد معاشرے کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

اسے ہم پَر تو دیتے ہیں مگر اُڑنے نہیں دیتے!

جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی
Next Article رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی
رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?