By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مولانا محمد شکیل قاسمی کی رحلت پر جمعیۃ بلڈنگ میں تعزیتی نشست آج
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > مولانا محمد شکیل قاسمی کی رحلت پر جمعیۃ بلڈنگ میں تعزیتی نشست آج
مذہبیات

مولانا محمد شکیل قاسمی کی رحلت پر جمعیۃ بلڈنگ میں تعزیتی نشست آج

Last updated: دسمبر 14, 2024 1:12 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) مرکزی عیدگاہ کے امام مسجد چوک صرافہ کے امام و خطیب اور مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے سابق استاذ و سینکڑوں علماء کے استاذ مولانا محمد شکیل قاسمی علیہ الرحمہ کے سانحہ ارتحال پر تمام علمی حلقے مغموم ہیں۔ مولانا کے محبتیں، شفقتیں اور مولانا کے اوصاف حمیدہ سے نسل نو کو واقف کرانے کیلئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن اور جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے بتاریخ 15/ دسمبر 2024 بروز اتوار صبح 10/ بجے سے1:00 بجے تک جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری اور جمعیۃ علماء شہر کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے مشترکہ طور پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مولانا محمد شکیل قاسمی ایک باکمال اور صاحبِ نسبت عالمِ دین تھے۔ آپ نے اپنی زندگی علومِ نبویہ کی اشاعت اور دین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ آپ نے مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور میں استاذِ حدیث و فقہ کی حیثیت سے بے شمار طلبہ کو علمِ دین سے سیراب کیا۔ مسجد چوک صرافہ میں امام و خطیب کی حیثیت سے آپ نے عقائد و اعمال کی اصلاح کرتے ہوئے شاندار خدمات انجام دیں۔ کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے سرپرست کی حیثیت سے آپ نے جدید اور پیچیدہ فقہی مسائل میں علماء و مفتیان کی بھرپور رہنمائی فرمائی۔ آپ کے اوصافِ حمیدہ میں علم و حلم، تقویٰ و خشیت، اخلاص اور سادگی شامل ہیں۔
مولانا عبداللہ قاسمی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ”اذکُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاکُمْ”(اپنے مرحومین کی خوبیوں کو یاد کرو)۔ بزرگوں کے اوصاف اور کارناموں کا ذکر کرنے سے  ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا حوصلہ اور ترغیب ملتی ہے، دینی اور علمی خدمات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، نئی نسل اپنے اکابر کی قربانیوں سے روشناس ہوتی ہے اور معاشرے میں اصلاح اور دینداری کا شعور بیدار ہوتا ہے۔
انہوں نے شہر کے تمام علماء، ائمہ، اساتذہ و ذمہ دارانِ مدارس اور فکرمند احباب سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کی ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

TAGGED:تعزیتی اجلاسرحلتمولانا متین الحق قاسمیمولانا محمد شکیل قاسمی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article امام مرکزی عید گاہ کانپور مولانا محمد شکیل قاسمی کے انتقال پر ایصال ثواب کا اہتمام
Next Article جلسہ سیرت النبیؐ و عظمت صحابہؓ اشرف آباد جاجمؤ میں آج
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی
تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?