By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: نوشۂ تعلیم ایوارڈ بارگاہِ حضور عزیز ملت میں پیش
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > نوشۂ تعلیم ایوارڈ بارگاہِ حضور عزیز ملت میں پیش
آج کل

نوشۂ تعلیم ایوارڈ بارگاہِ حضور عزیز ملت میں پیش

Last updated: جنوری 17, 2025 4:28 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE

واپی(آصف جمیل امجدی) 15 جنوری مدرسہ حنفیہ فیضانِ رضا، شہر واپی میں ایک عظیم الشان تعلیمی جلسہ منعقد ہوا، جس میں علمائے اہل سنت، مصباحی برادران، اور سینکڑوں محبانِ دین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سربراہِ اعلیٰ، حضرت علامہ الحاج شاہ عبدالحفیظ صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں "نوشۂ تعلیم ایوارڈ” پیش کیا گیا۔

جلسے کی صدارت مدرسہ کے صدرِ اعلیٰ، الحاج توفیق خان عرف گڈو سیٹھ نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیمات نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایوارڈ آپ کی علمی و روحانی خدمات کے اعتراف کا ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے۔ مدرسہ کے مینیجر محمد عیسیٰ عرف ببلو نے ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور عزیز ملت کی شخصیت اہل سنت کے لیے سرمایہ افتخار ہے، اور ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس تقریب میں علمائے کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب کی خدمات ایک ایسی روشنی ہیں، جو رہتی دنیا تک رہنمائی کرتی رہے گی۔آخر میں جلسے کے شرکاء نے اجتماعی طور پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت عزیز ملت کو صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور ان کے فیض کو پوری دنیا میں عام کرے۔

یہ جلسہ اپنے اہداف اور روحانی فضا کے اعتبار سے ایک یادگار تقریب ثابت ہوا، جو طویل عرصے تک شرکاء کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

مرد و خواتین، دونوں کو ساتھ لے کر چلے گی جمعیۃ علماء ہند

بھارت پاک: جنگی تنازعات کا ممکنہ حل و تدابیر

حافظ ارشد خان ایم ایس او یوپی کے نئے صدرمنتخب

TAGGED:الجامعۃ الاشرفیۃالجامعۃ الاشرفیۃ مبارکپورتعلیمی خدماتحضور عزیز ملتعزیز ملتنوشۂ تعلیم ایوارڈ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جمعیت اہلحدیث حلقہ ڈومریا گنج کا دعوتی پروگرام
Next Article مدرسہ اشرف المدارس گدیانه کے ہونہار طلبہ نے مکمل قرآن پاک ایک نشست میں سنایا مدرسہ اشرف المدارس گدیانه کے ہونہار طلبہ نے مکمل قرآن پاک ایک نشست میں سنایا
5 Reviews
  • مدرسہ اشرف المدارس گدیانه کے ہونہار طلبہ نے مکمل قرآن پاک ایک نشست میں سنایا - NewsG24Urdu says:

    […] برکاتی) اور ساحل رضا (درسگاہ: حافظ محمد مشتاق اشرفی)، نے قرآن پاک کی تلاوت کے شوق و محبت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان […]

    جواب دیں
  • جنگ آزادی میں علماء نے اپنی زندگیاں قربان کیں: مفتی مسیح الدین قاسمی - NewsG24Urdu says:

    […] آئندہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی لوگ اپنے اکابرین اور اسلاف کی ملک عزیز کی آزادی کیلئے قربانیوں کا مطالعہ کریں گے […]

    جواب دیں
  • حضرت امیر معاویہ کا رشتہ نبی کریم سے انتہائی محبت اور احترام کا تھا - NewsG24Urdu says:

    […] اہم شواہد جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبتِ رسول صلی اللہ علیہ […]

    جواب دیں
  • एंजेल एवं नेतृत्व क्षमता हेतु दो दिवसीय कार्यशाला - Newsg24.in says:

    […] 6 कॉमिक्स बुक्स पर सभी सदस्यों की समझ विकसित की […]

    جواب دیں
  • تعلیم یافتہ عورت ہی صالح معاشرہ کی بنیاد ہے: محترمہ نجمہ قادری - NewsG24Urdu says:

    […] مقررہ کی حیثیت سے محترمہ نجمہ قادری واپی گجرات کا تعلیم وتربیت و اصلاح خواتین پر شاندار خطاب ہوا۔ آپ نے کہا کہ […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?