سنت کبیر نگر: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب کے ممکنہ دورہ کے مد نظرکارکنان اسمبلی حلقہ مہنداول میں سرگرم ہوگئے پیس پارٹی قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب کے10اور11 فروری کے ممکنہ دورہ کی تیاروں خاکہ تیار کیا جارہا ہے
موصول اطلاعات کے مطابق پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب ۤآئندہ 10 اور 11 فروری 2025 کو مہنداول اسمبلی حلقہ میں رہیں گے جہاں وہ عوام سے ملاقات کرکے 2027 کے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے، کارکنان کے مطابق پیس پارٹی اپناکھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے لۓ پارٹی کارکنان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیںِ،عوام سے اپنے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پیس پارٹی نے اپنے تجربہ کار لیڈروں اور کارکنوں کو میدان میں ابھی سے اتار دیا ہے اس درمیان پارٹی کارکنان چوک چوراہے اور چاۓ کی دکانوں پر لوگوں سے مل کر پارٹی کے مشن سے عوام کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں پیس پارٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الرحمان نوری کا کہنا ہے کہ آج تک مسلمانوں اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لوگوں کے ساتھ کسی پارٹی نے انصاف نہیں کیا ہے سماجوادی پارٹی صوبہ اترپردیش میں کئی بار اقتدار میں آئی بہوجن سماج پارٹی بھی چار چار بار اقتدار میں آچکی ہے اس کے علاوہ کانگریس پارٹی بھی ایک زمانے تک اقتدار پر قابض رہی مگر ان تمام حکمرانوں نے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا اگر ان حکمرانوں نے انصاف کیا ہوتا تو آج مسلمان اور انتہائی پسماندہ طبقات کی حکومت میں حصے داری ہوتی اور یہ لوگ بھی تعلیمی سماجی زندگی میں آگے رہتے مگر ان لوگوں نے اس سماج کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا پیس پارٹی چاہتی ہے کہ سماج کے ہر طبقے کو انصاف ملے اس کو آئینی حقوق حاصل ہوں ملک کے تمام محروم طبقات کو ہر شعبے میں ملازمت ملے تاکہ ہر سماج آگے بڑھے، پیس پارٹی اپنے انہیں منصوبوں کے تحت جدوجہد کر رہی ہے پیس پارٹی نفرت کو مٹانا چاہتی ہے جو سماج میں نفرت پھیلا کر حکومت میں بنے رہنا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کرنا چاہتی ہے، پیس پارٹی ہندوستان کے آیئن کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دینا چاہتی ہے پیس پارٹی کا مشن ہے کہ عوامی اتحاد کے ساتھ جس کی جتنی آبادی ہو اس کو اتنا حصہ ملے، دیش پردیش کا ہر سماج ترقی کرے اور ملک کو آگے بڑھانے میں معاون بنے۔