By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر
مضامین

ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر

Last updated: مئی 20, 2025 3:17 شام
newsg24urdu 5 مہینے ago
SHARE

تحریر: ابوشحمہ انصاری سعادت گنج، بارہ بنکی

ادب کی دنیا میں چند نام ایسے ہوتے ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، علمی بصیرت اور فکری جدت کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں اردو ادب میں ڈاکٹر عافیہ حمید، جو قلمی دنیا میں "عافی شیخ” کے نام سے معروف ہیں، ایسی ہی ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف افسانہ نگار ہیں بلکہ نقاد، مبصر، محقق اور اردو ادب کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ایک فعال شخصیت بھی ہیں۔

 عافیہ حمید  غیر معمولی ذہانت کی  مالک ہیں ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے گیارہ سال تک جامعۃ الفلاح میں علمی تشنگی بجھائی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے لکھنؤ کا رخ کیا جہاں کرامت حسین مسلم گرلز کالج سے بی اے اور لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں، ڈاکٹر عافیہ نے پی ایچ ڈی کے لیے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کو منتخب کیا اور مولانا آزاد یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن کا ڈپلومہ بھی مکمل کیا۔

ادب میں عافی شیخ نے تخلیقی اور تحقیقی دونوں میدانوں میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔ ابھی حال ہی میں ان کا افسانوی مجموعہ ۔,,شيشے کے اس پار،،  منظرِ عام پر آیا ہے۔ جبکہ مزید تصانیف اشاعت کے مراحل میں ہیں۔ ان کے افسانے زندگی کے مختلف رنگوں کو خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں، اور ان کی تحقیقی کتاب ,,نسوانی کرداروں کا ارتقائ سفر ،،  نسوانی کرداروں پر گہری روشنی ڈالتی ہے۔

ان کی تصانیف میں "برف میں دبے شرارے” (سفرنامہ)، "مادر علمی کے گیارہ سال” (کتابچہ)، اور "مضامين و تبصرے پر مشتمل دو کتابیں، جو زیرطباعت ہیں ان کے علمی و تخلیقی مزاج کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

افسانہ نگاری میں ڈاکٹر عافیہ حمید کی تحریریں منفرد اسلوب کی حامل ہیں۔ اب تک وہ چار درجن سے زائد افسانے تخلیق کر چکی ہیں جو مختلف اخبارات اور ادبی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے افسانوں میں زندگی کی تلخ حقیقتیں، خواتین کے مسائل، معاشرتی رویے اور انسانی نفسیات کو بڑی حساسیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تبصروں کی دنیا میں بھی ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے تقریباً تین درجن کتابوں پر تبصرے تحریر کیے ہیں جن میں علمی معیار اور گہرائی نمایاں ہے۔ بعض تحریریں ضائع ہو چکی ہیں، مگر موجودہ تبصرے علمی تحقیق کا بہترین ثبوت ہیں۔

قومی و بین الاقوامی سیمینارز میں شرکت کے ساتھ تقریباً 14 سے 15 تحقیقی مقالات کی پیش کش ان کی اردو زبان و ادب پر گہری نظر کو ظاہر کرتی ہے۔ افسانہ نگاری، تحقیق اور تنقید کے علاوہ عافی شیخ نے شاعری میں بھی قدم رکھا ہے۔ ان کی دو غزلیں معتبر رسائل "خبرنامہ” اور "خواتین دنیا” میں شائع ہو چکی ہیں۔

سماجی و ادبی میدان میں ڈاکٹر عافیہ کا فیس بک پر چھوٹے مضامین اور تحریریں موجودہ حالات کا تجزیہ، سماجی ناانصافیوں پر تنقید اور اردو ادب کے مسائل پر گہری بصیرت پیش کرتی ہیں۔ یہ ان کی شخصیت کی حساسیت اور شعور کی عکاسی کرتی ہیں۔

ان کا افسانوی مجموعہ "شیشے کے اُس پار” ان کی فکری پختگی اور اسلوب کی تازگی کا مظہر ہے۔ اس میں نسوانی احساسات، جذبات اور عصری مسائل کو ایک نئی جہت دی گئی ہے۔ ان کے والد، پروفیسر عبدالحمید، خود شاعر اور ادیب ہیں، جن کی ادبی تربیت کا گہرا اثر ان کی تحریروں میں دکھائی دیتا ہے۔

- Advertisement -

عافی شیخ کے افسانے محض کہانیاں نہیں بلکہ ایک عورت کے جذبات، کرب، جدوجہد اور داخلی دنیا کے پرت در پرت انکشافات ہیں۔ اکیسویں صدی کی عورت ان کے افسانوں میں اپنے تمام تر المیوں، خوابوں اور کشمکش کے ساتھ سانس لیتی محسوس ہوتی ہے۔

اگر پروین شاکر کی شاعری میں نسوانی جذبات بھرپور اظہار پاتے ہیں تو ڈاکٹر عافیہ کے افسانے بھی اسی جذبے کو نثر کی زبان میں زندہ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں اردو ادب میں ایک نئی، تازہ اور اثر انگیز آواز ہیں جو ادب کے افق پر دیرپا نقوش چھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اللہ تمہیں کچھ کیوں نہیں دے رہا؟

شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی

بریلی سانحہ: کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ

علم و خدمت کا عہد ساز رہنما: مولانا سراج احمد قمر

TAGGED:ادباردو میںتنقید نگاریڈاکٹر عافیہ حمید
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?