متین الحق اکیڈمی کے تحت دینی ونٹر کیمپ کی پہلی نشست کا آغاز، کیمپ کے فائدے، خدا کے وجود اور رسالت کی ضرورت پر لیکچر
کانپور: شہر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ میں قائم متین الحق اکیڈمی کی جانب سے اسکولی بچوں کیلئے سہ روزہ دینی ونٹر کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ کیمپ کی پہلی نشست کل عصر بعد متصلا منعقد ہوئی جس میں لگ بھگ 100/ بچوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے متین الحق اکیڈمی کے صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ یہ کیمپ بچوں کیلئے ایک انمول موقع ہے یہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم میں بھی بہتر بن سکیں۔
مولانا نے بچوں سے کہا کہ ایمان کے بغیر ہماری زندگی بے معنی ہے۔ ایمان ہمیں رب سے ملاتا ہے۔ دلوں کو سکون بخشتا ہے۔ شخصیت کو مضبوط کرتا ہے اور صحیح راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے ایمان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ایسی باتیں اور مواد عام ہیں جو ہمارے ایمان کو کمزور کرسکتے ہیں۔ برے دوست ہمیں اچھے کاموں سے دور کرسکتے ہیں۔ دنیاوی کامیابیاں کبھی کبھی ہمیں دین سے دور کردیتی ہیں۔ دینی کی علم کا نہ ہونا بھی ہمارے ایمان کو نقصان پہنچا دیتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ یہ کیمپ مختصر وقت میں آپ کے اندر دین سیکھنے کا شوق پیدا کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ دین سیکھنا ہماری زندگی کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ دین ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ اپنے والدین، بہن بھائیوں، رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں کے حقوق ہمیں دین سکھاتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ یہ کیمپ بچوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور دین کے بارے میں ایسی باتیں سیکھیں جو دنیا و آخرت دونوں کیلئے فائدہ مند ہوں۔ مولانا نے ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ نسل نو کا رشتہ دین اسلام سے مضبوط کرنے کیلئے ہر مسجد کے تحت دینی کیمپ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خدا کے وجود پر گفتگو کرتے ہوئے سہ روزہ کیمپ کے کنوینر مولانا حذیفہ قاسمی نے کہا کہ خدا کے وجود کے دلائل فطرت، عقل اور وحی سے واضح ہوتے ہیں۔ کائنات کے نظام، اس کی ترتیب اور خوبصورتی خود بخود نہیں ہوسکتی، بلکہ یہ ایک عظیم خالق کے وجود کی گواہی دیتی ہے۔ مولانا نے بچوں کو مختلف مثالوں کے ذریعہ سے سمجھایا کہ جیسے ایک گھر خود بخود نہیں سکتا، اسی طرح یہ عظیم کائنات بھی بغیر خالق کے ممکن نہیں۔
عقیدہ رسالت کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا ذکوان قاسمی نے کہا کہ رسالت انسانیت کی رہنمائی کیلئے اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کی ہدایت کیلئے نبی بھیجے جو اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچاتے اور انہیں صحیح راستے پر چلنے کی تلقین کرتے تھے۔ مولانا نے کہا کہ رسالت کے بغیر انسان اپنی زندگی کے اصل مقصد اور حق و باطل میں تمیز نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام نے نہ صرف اللہ کے احکامات پہنچائے بلکہ عملی زندگی کے ذریعہ ان احکامات پر عمل کرنے کا بہترین نمونہ بھی پیش کیا۔
نشست کے اخیر میں طلباء کو سوال و جواب کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ پہلی نشست میں نماز کی عملی مشق، رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کے فوائد اور سونے کے آداب پر عملی رہنمائی بھی فراہم