By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں: مولانا محمد ہاشم اشرفی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں: مولانا محمد ہاشم اشرفی
آج کل

ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں: مولانا محمد ہاشم اشرفی

Last updated: اگست 13, 2025 2:59 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

علمائے اہل سنت نے سن 1772 عیسوی میں انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دے کر جنگ آزادی کا سور پھونک کر تحریک آزادی کا آغاز فرما دیا تھا


کانپور (محمد عثمان قریشی) انسان فطرتا آزادانہ مزاج کا متحمل اور اس کا محرک ہوتا ہے وطن عزیز ہندوستان پر انگریزوں کا غاصبانہ قبضہ ہماری تہذیب و ثقافت ، فکری ومذہبی ازادی پر حملہ قوت برداشت اور انسانی فطرت کے سخت متصادم تھا غیور علمائے اہل سنت خصوصا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے سن 1772 عیسوی میں انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دے کر جنگ آزادی کا سور پھونک کر تحریک آزادی کا آغاز فرما دیا تھا

یہ سمجھنا کہ سن 1857 عیسوی میں منگل پانڈے کی کرانتی انگریزوں کے خلاف پہلی جنگ ہے یہ تاریخی حقائق پر پردہ ڈالنا ہے ان خیالات کا اظہار آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عید گاہ گدیانہ نے آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام بمقام اعلیٰ حضرت روڈ چشتی نگر میں منعقدہ "وطن کی ازادی اور علماءاہل سنت کی قربانیاں”کے شاندار اجلاس میں اپنی گفتگو کے دوران کیا مولانا اشرفی نے کہا کہ محدث دہلوی نے برملا فرمایا تھا کہ وطن عزیز ہندوستان کو انگریزوں سے جتنی جلد ممکن ہو خالی کرا لیا جائے کہ ان کا مقصد ہندوستان میں صرف تجارتی امور کو فروغ دینا نہیں بلکہ ہندوستانیوں پر مغربی تہذیب کو جبرا مسلط کرنا ان کا اہم مشن ہے آپ نے اپنے قلم کے ذریعے قوم و ملت میں جذبہ حب الوطنی کا تازہ دم بھر دیا ، لوگوں میں فکر و تخیل کا شعور بیدار فرمایا تاریخ گواہ ہے کہ ملک کی آزادی میں علماءاہل سنت نے نہ صرف اپنی زبان و قلم اور فتوی نویسی کا سہارا لیا بلکہ جان و تن کی قربانیاں دے کر حیات جاویدانی کو قبول کیا تھا مورخین لکھتے ہیں کہ

ملک کی آزادی میں ہزاروں علمائے اسلام کو انگریزوں کے ذریعے پھانسی کی سولی پر لٹکایا گیا ، سینکڑوں کو تو پوں کا نشانہ بنایا اور بہت سارے علماءکو کالا پانی کی سزا سنائی گئی مگر جاں باز علماء اہل سنت کے قدم استقلال میں ذرہ برابر بھی لرزہ نہ آیا بلکہ کفن بدوش ہو کر ملک کی آزادی کی خاطر انگریزوں کے خلاف لڑتے رہے بالآخر اپنے مالک حقیقی کو پیاری جان سپرد کر دیا جنگ آزادی کا ذکر ہو اور علامہ فضل حق خیرآبادی کا ذکر نہ ہو یہ انصاف کے خلاف ہوگا علامہ موصوف نے نہ صرف انگریزوں کے خلاف فتوی جہاد بلند کیا بلکہ بہادر شاہ ظفر کے ساتھ مل کر انگریزوں کے مقابل نبرد آزما ہوئے آپ کو انگریزوں نے گرفتار کر کے رنگون میں کالا پانی کی سزا دے دی وہیں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے سرفہرست علمائے اہل سنت میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، مولانا حسرت موہانی ، مولانا عبد الجلیل ، مولانا فیض احمد بدایونی ، مولانا عنایت احمد کاکوروی، علامہ فضل امام خیر آبادی ، مولانا لیاقت علی الہ آبادی، مولانا وہاج الدین مراد آ بادی، مولانا لطف اللہ علی گڑھی، قاضی فیض اللہ کشمیری ، مولانا قاسم داناپوری وغیرہم مجاہدین آزادی کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

بے شک ان مجاہدین وطن علمائے اہل سنت نے اپنے قلمی رشحات اور فکری تخیلات سے نہ صرف قوم و ملت کو بیدار کیا بلکہ ضرورت پڑنے پر اپنی قیمتی جان کی قربانی دے کر شہدائے وطن میں صبح قیامت تک کے لیے زندہ و جاوید ہو گئے مجاہدین وطن علماءاہل سنت کی بارگاہ میں ہماری جبین عقیدت سلام پیش کرتی ہے اور ان کی مغفرت ا ور بلندی درجات کے لیے ہم پرنم آنکھوں سے دعا گو ہیں مولانا اشرفی نے کہا کہ یوم آزادی کا تہوار قومی تہوار ہے اسے ہم سب کو مل جل کر منانا چاہیے بے شک یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی سے حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے وہیں ملکی پرچم کا وقار اور اس کا احترام معلوم ہوتا ہے وطن عزیز ہندوستان مختلف مذاہب اور نظریاتی اختلافات والا ملک ہے اس کے باوجود یکسانیت کا رنگ نمایاں نظر آتا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں کونسل کے شہری صدر مولانا محمد مہتاب عالم صاحب قادری مصباحی نے کہا کہ مجاہدین وطن علماءاہل سنت کی بارگاہ میں ہمارا سچا خراج یہ نہیں کہ ہم نے ان کے نام کا جلسہ سجا لیا بلکہ ہمارا عظیم خراج ہوگا کہ ہم ان کی حیات و خدمات اور ان کے کردار و عمل کو اپنا نمونہ حیات اور مشعل راہ بنا لیں اور اسی پر گامزن رہ کر ملک و ملت کی سلامتی کا داعی بن سکیں تاکہ آنے والی نسلوں میں ملک کی خاطر جانثاری اور حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہو اور ضرورت آ ن پڑے تو جان کی قربانی سے گریز نہ کریں اس سے قبل جلسے کا آغاز تلاوت قران ربانی سے کونسل کے شہری جنرل سیکرٹری حافظ منہاج الدین قادری نے کیا نظامت کے فرائض حافظ محمد ارشد اشرفی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔نعت و منقبت کے نذرانے الحاج سید خورشید عالم ،محمد حسن شبلی اشرفی، ماجد علی نے پیش کئے اس موقع پر قاری محمد احمد اشرفی نے وطنی گیت نے پیش کیااور محمد علی ٹھیکیدار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجلسے کا اختتام صلوةوسلام اور دعائیہ کلمات ، ملک کی ترقّی امن و سلامتی اور شہیدوں کی مغفرت کے لیے دعاوؤں پر ہوا اس موقع پر بطور خاص قاری سید عظیم الدین،مولانا گل محمد جامعی ، ماسٹر اقبال احمد،ماسٹر نعمان اختر، شیر خان،محمد مشتاق ،حافظ بہار الدین اشرفی،حاجی محمد اسلم،محمد اشفاق ،مستقیم احمد وغیرہ موجود رہے

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی

اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

TAGGED:جنگ آزادیجنگ آزادی اور علماءجنگ آزادی میں علماء کا کردارعلماء اہل سنت اور جنگ آزادی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article فتحپور سانحہ: ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
Next Article آزادی کا حقیقی تصور: آر ایس ایس کی فکر اور ہندوستانی جمہوریت پر اثرات آزادی کا حقیقی تصور: آر ایس ایس کی فکر اور ہندوستانی جمہوریت پر اثرات
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی
اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا
اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی
ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?