By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے
Blog

آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے

Last updated: مارچ 25, 2025 5:16 صبح
newsg24urdu 3 مہینے ago
آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے
آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے
SHARE

مولانا محمد ابو اشرف ذیشان

مشہور و معروف متحرک فعال شخصیت مولانا محمد ابو اشرف ذیشان قومی نائب صدر مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا و نگراں[ ایم ایس او یوپی] لکھنؤ نے ارباب صحافت سے گفتگو کرتے ہوئے شب قدر کی اہمیت فضیلت پر کہا کہ
یوں تو رمضان کا پورا مہینہ دیگر مہینوں میں ممتاز اور خصوصی مقام کا حامل ہے، لیکن رمضان شریف کے آخری دس دنوں، آخری عشرہ کے فضائل اور بھی زیادہ ہیں۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت و اطاعت، شب بیداری اور ذکر و فکر میں اور زیادہ منہمک ہوجاتے تھے۔ احادیث میں ذکرہے،

  • حضرت ام المومنین سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ میں اتنا مجاہدہ کیا کرتے تھے جتنا دوسرے دنوں میں نہیں کیا کرتے تھے ۔صحیح مسلم، حدیث 2009)

سنن ابن ماجہ ، صحیح ابن خزیمہ اور مسند احمد میں بھی اسی مفہوم کی احادیث مروی ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کے اخری عشرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات دیگر ایام کے مقابلہ میں بڑھ جاتے تھے۔ دیگر احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات کی تفصیلات ملتی ہیں۔ جیسا کہ اس حدیث میں

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب آخری عشرہ شروع ہوجاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر بیدار رہتے اور اپنی کمرکس لیتے اوراپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے۔ (صحیح بخاری ، حدیث :1884، صحیح مسلم، حدیث :2008)شعب الایمان بیہقی کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ مہینہ ختم ہونے سے پہلے بستر پر نہیں آتے تھے۔ (حدیث:3471)

راتوں کو اٹھ کر عبادت کرنے کا معمول آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تو ہمیشہ ہی تھا، لیکن رمضان میں آپ کمر کس کر عبادت کے لیے تیار ہوجاتے اور پوری پوری رات عبادت میں گزارتے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

یہ مضمون حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کی ایک دوسری روایت سے اور زیادہ واضح ہوتا ہے ، وہ بیان فرماتی ہیں:

  • مجھے یاد نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کبھی بھی ایک ہی رات میں پورا قرآن مجید پڑھا ہو یا پھر صبح تک عبادت ہی کرتے رہے ہوں ، یا رمضان المبارک کے علاوہ کسی اورمکمل مہینہ کے روزے رکھے ہوں۔ (سنن نسائی ،حدیث : 1336)

مزید آپ نے کہا کہ دوسرا خصوصی معمول جس کا ذکرحدیث میں ہے وہ ہے اپنے اہل خانہ کو رات میں عبادت کے لیے جگانا۔ احادیث مقدسہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھروالوں کو سارا سال ہی بیدار کیا کرتے تھے، لہٰذا رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ جگانے کے ذکر کا صاف مطلب یہی ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گھروالوں کو باقی سارے سال کی بہ نسبت جگانے کا زیادہ اہتمام فرماتے تھے ۔

اسی آخری عشرے میں شب قدر کی مبارک رات آنے والی ہے جس کی بے شمار فضیلت و اہمیت افادیت ہے۔ لہذا تمامی حضرات باقی بچے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس دنوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت و ریاضت، صدقات و خیرات کر کے دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

صدقۃ الفطر کا اعلان: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے طے کی قیمت

نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article شب قدر کی فضیلت اور اہمیت شب قدر کی فضیلت اور اہمیت
Next Article روزے کی حالت میں بلا عذر نمک چکھنا کیسا ہے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟
علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?