By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے
سیاست

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

Last updated: ستمبر 23, 2025 8:21 صبح
newsg24urdu 4 ہفتے ago
آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے
آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے
SHARE

انسانیت سب سے بڑا دھرم ہے، ہم سب بھارتی ہیں: نظیفہ زاہد

بارہ بنکی/ لکھنؤ (ابو شحمہ انصاری) آل انڈیا گنگا جمنی تحریک کی قومی صدر نظیفہ زاہد نے راجستھان کی راجدھانی جے پور کے اپنے دورے کے دوران منعقدہ عاملہ اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مسلم سماج کو آر ایس ایس کی کوششوں کی مخالفت نہیں بلکہ اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

نظیفہ زاہد نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی تنظیمیں قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ ایسے میں اگر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اس سمت میں کام کر رہا ہے تو مسلم برادری کو اس کی مخالفت کرنے کے بجائے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

حالیہ دنوں نئی دہلی میں مسلم علمائے کرام کی ایک میٹنگ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں ائمہ کے ساتھ ہندو مسلم کے درمیان فاصلے کم کرنے، مندر۔مسجد مکالمہ بڑھانے اور گوروکل و مدارس کے طلبہ کے درمیان باہمی سمجھ کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ موہن بھاگوت نے زور دیا کہ سب کو “بھارتی” کی ایک مشترکہ پہچان بنانی چاہیے اور یہ تصور بدلنا چاہیے کہ ہندو اور مسلم کبھی ساتھ نہیں رہ سکتے۔

سوشل میڈیا پر اس میٹنگ کو لے کر مسلم سماج میں مخالفت دیکھنے کو ملی۔ اس پر نظیفہ زاہد نے کہا کہ آر ایس ایس کا یہ قدم ملکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سن 2019 میں جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی بھی موہن بھاگوت سے ملاقات کر چکے ہیں، جس کی گنگا جمنی تحریک نے بھی حمایت کی تھی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

مشن “یکجہتی” پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نظیفہ زاہد نے کہا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا دھرم ہے۔ ہم کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ہم سب بھارتی ہیں اور ہمیں ملک کی یکجہتی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ

مسلم لیگ کو اترپردیش میں بھی مضبوط کیا جائے گا

رکنیت مہم اتحاد و مضبوطی کی علامت: اکرم انصاری

TAGGED:آر ایس ایسآر ایس ایس کا شکنجہمسلم سماجیکجہتی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹر طارق قمر: عہد حاضر کا معتبر شاعر ڈاکٹر طارق قمر: عہد حاضر کا معتبر شاعر
Next Article محفل میلاد النبی کا انعقاد، رحمت للعالمین شخصیت کے کتبے پیش کیے گئے
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?