کانپور:(محمد عثمان قریشی) آج راشٹریہ لوک دل اور چودھری چرن سنگھ اسمارک سمیتی کے مشترکہ زیراہتمام کسانوں کے مسیحا سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کا یوم پیدائش انکے گھنٹاگھر واقع مجسمہ پر منایا گیا، اور گلپوشی کر اور ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اور ایک سیمینار منعقد ہوا۔اس کے علاوہ گنگا بیراج پر بھی انکے مجسمہ پر گل پوشی کی گئی۔ اس موقع پر راشٹریہ لوک دل کے ریاستی ترجمان سریش گپتا ، ضلع صدر محمد عثمان شاہ اور دیگر معززین نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چودھری صاحب کھادی گرام ادیوگ صنعت کے حق میں تھے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ آج ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کے حل کے لئے انہوں نے زراعت اور دستکاری کی بھی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا ۔