By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا: ڈاکٹر عمار رضوی
آج کل

آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: مئی 20, 2025 2:23 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

مائناریٹیز فورم نے اتفاقِ رائے سے تجویز منظور کر کے منظوری کے لیے ارسال کی

لکھنٶ(ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق کارگزار وزیراعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط ارسال کرتے ہوئے "آپریشن سندور” میں اُن کی مؤثر، مستحکم اور کامیاب قیادت پر اظہار تشکر و ممنونیت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر رضوی کی صدارت میں منعقدہ مائناریٹیز فورم کی میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ 16 مئی 2025 کو راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے پاکستان کو دی گئی مالی امداد پر شدید اعتراض درج کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس امداد کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرے گا، اس لیے وہ اس امداد کا اہل نہیں ہے۔

راج ناتھ سنگھ کے سخت مؤقف کے بعد IMF کو ایک واضح پیغام دینا پڑا کہ امدادی رقم کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بعد ادارے نے بیل آؤٹ پیکیج میں اصلاحاتی شرائط شامل کیں اور خبردار کیا کہ "سیاسی یا سماجی تناؤ” اصلاحاتی پالیسیوں کے نفاذ کو متاثر کر سکتا ہے، جو دراصل پاکستان کے داخلی انتشار کی طرف اشارہ تھا۔ یہ ہندوستان کی ایک بڑی اسٹریٹجک کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے عالمی برادری کے سامنے بھارت کے تحفظات کو جس جرأت مندی اور مؤثر انداز میں پیش کیا، وہ قابلِ ستائش ہے اور اس کے وہ پورے طور پر مستحق ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ایک خود کفیل اور طاقتور ملک بنانے کی راہ میں مسٹر سنگھ کی کوششیں قابل تعریف ہی نہیں بلکہ ناقابلِ بیان ہیں۔

اسی جذبے کے تحت ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو "مہارانا پرتاپ شوریہ سمان” سے نوازنے کی تجویز پیش کی، جسے مائناریٹیز فورم کے تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

ڈاکٹر رضوی نے یہ بھی بتایا کہ راج ناتھ سنگھ کو ارسال کردہ خط میں ان کی رضامندی اور سہولت کے مطابق وقت طے کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ جلد از جلد اس اعزازی تقریب کی عملی منصوبہ بندی کی جا سکے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد

صحابہ کے فیصلوں پر زبان درازی کرنا ایمان کے خلاف: امين الحق عبدالله قاسمی

ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کا باوقار آغاز

ادے پور فائلز: شان رسالت میں گستاخی ناقابل برداشت : سعید الرحمن قاسمی

مسجد چھوٹی عیدگاہ میں اس سال بھی ” ذکر شہدائے کربلا” کا انعقاد

TAGGED:آپریشن سندورڈاکٹر عمار رضویراجناتھ سنگھ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا
Next Article ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?