By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد
مذہبیات

استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد

Last updated: فروری 11, 2025 1:26 شام
mohdshafiquefaizi 3 مہینے ago
استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد
استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد
SHARE

   نوجوانوں کے ذہنوں میں موجود سوالات کا مدلل جواب دینے کی اشد ضرورت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے 13/ فروری تا27/ فروری استقبال رمضان و تفہیم دین میں سوالات پوچھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔


کانپور
۔ ( محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام حسب سابق اس سال بھی ماہِ رمضان کی روحانی برکات سے مستفید ہونے، روزہ، تراویح اور اعتکاف کے مسائل سے آگاہی فراہم کرنے اور شکوک و شبہات کے ازالے کے لیے خصوصی سلسلہ خطابات و سوالات و جوابات بعنوان استقبال رمضان و تفہیم دین کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ بابرکت پروگرام مفتی عبدالرشید قاسمی کی صدارت، ڈاکٹر حلیم اللہ خان کی سرپرستی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں 14 شعبان المعظم 1446ھ مطابق 13 فروری 2025ء سے 28 شعبان المعظم 1446ھ مطابق 27 فروری 2025ء تک شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں جاری رہے گا۔

استقبال رمضان سے متعلق ان مجالسِ علم و تربیت کا بنیادی مقصد عوام الناس کو رمضان کی روحانی تیاری میں معاونت فراہم کرنا، دینی شعور کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل خصوصاً لڑکے اور لڑکیوں کو دین سے قریب کرنا ہے۔ ان نشستوں میں نہ صرف اسلامی مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ شرکاء کو سوالات کرنے اور اپنے شکوک و شبہات کے ازالے کا بھی بھرپور موقع دیا جائے گا۔

مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، شہری جمعیۃ علماء کے نائب صدر مولانا نورالدین احمد قاسمی، مولانا محمد اکرم جامعی، کنوینر مفتی اظہار مکرم قاسمی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام شہر کی مختلف مساجد، مدارس اور دیگر مقامات پر منعقد کیے جائیں گے،

  • 13 فروری بعد نماز عشاء: مسجد ابراہیم، گنگا پار۔
  • 15 فروری بعد نماز ظہر: اجتماع خواتین، بعد نماز عشاء: مسجد رابعہ، گنگاپار۔
  • 16 فروری بعد نماز عشاء: مسجد رئیس باغ، تلک نگر۔
  • 17 فروری بعد نماز عشاء: مکتب الحرمین، طلاق محل۔
  • 18 فروری: مسجد شیخ للن، قلی بازار۔
  • 19 فروری: مصلی بشیر باغیچہ، روشن نگر۔
  • 20 فروری بعد نماز ظہر: اجتماع خواتین، مدرسہ عاشق العلوم، جوہی لال کالونی۔
  • 21 فروری بعد نماز عشاء: کرنیل گنج، اور مدرسہ مفتاح القرآن رمئی پور۔
  • 22 فروری بعد نماز عشاء: جامع مسجد اشرف آباد، جاجمؤ اور محلہ پرانا کانپور۔
  • 23 فروری بعد نماز ظہر: اجتماع خواتین، فرزانہ ٹینری، اشرف آباد، بعد نماز عشاء: محمودیہ مسجد، اجیت گنج، بابوپوروہ۔
  • 24 فروری بعد نماز عصر: مسجد مدح خاں، فیتھفل گنج، بعد نماز عشاء: مسجد رحیمیہ، میرپور، مسجد مکوشہید کا بھٹہ، پرانی چنگی، جاجمؤ۔
  • 25 فروری بعد نماز عشاء: مسجد حنفیہ، انصار نگر، بھینسیا احاطہ، بیکن گنج۔
  • 26 فروری بعد نماز عشاء: چھوٹی مسجد، پرم پوروہ۔
  • 27 فروری بعد نماز عشاء: مسجد بخشو جراح، پٹکاپور اور جامع مسجد، لال بنگلہ طے کیے گئے ہیں۔

مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے زور دے کر کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو دین کی صحیح سمت دکھانے اور ان کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کا مدلل جواب دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر استقبال رمضان کے موقع پر ان خصوصی نشستوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت کی توقع کی جا رہی ہے، جہاں انہیں سوالات کرنے اور معتبر علماء کرام سے براہِ راست استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتلایا کہ درج بالا پروگراموں کے علاوہ مزید پروگرام ترتیب دئیے جارہے ہیں جن کی تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان بابرکت نشستوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور رمضان کی تیاری میں اپنی اصلاح اور دین کے علم سے اپنے قلوب کو منور کریں۔ خاص طور پر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو ان پروگراموں میں ضرور شامل کریں تاکہ نئی نسل دینِ اسلام کی روشنی سے فیض یاب ہو سکے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج سے نفس پاکیزہ اور رزق کشادہ ہوتا ہے: مولانا محمد ہاشم اشرفی

دارالقضاء کے مصالحتی نظام سے مسلمانوں کو واقف کرانا وقت کی ضرورت

تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں: عبداللہ سالم قمر چترویدی

اسلامی تہوار حکومتِ ہند کے منہ پر جھنّاٹے دار تماچہ ہے

غیر ذمہ دارانہ بیان بازی، حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ: امین الحق قاسمی

TAGGED:استقبال رمضانتفہیم دینجمیعت علماء شہر کانپور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article شب برأت کی فضیلت واہمیت شب برأت کی فضیلت واہمیت
Next Article World Unani Day: حکیم محمد اجمل خاں طب یونانی کی ناقابل فراموش شخصیت World Unani Day: حکیم محمد اجمل خاں طب یونانی کی ناقابل فراموش شخصیت
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
شہر کے محلہ نبی گنج میں بزم عزیز کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟ 
سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور
اردو اور ہندی نے معاشرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے: ڈاکٹر عمار رضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?