By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت
مذہبیاتمضامین

اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت

Last updated: مارچ 27, 2025 10:12 صبح
mohdshafiquefaizi 10 مہینے ago
اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت
اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت مختلف پہلو
SHARE

آصف جمیل امجدی

اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت: اسلام، جسے دینِ فطرت کہا جاتا ہے۔ اپنی ابتدا سے ہی انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا آیا ہے۔ یہ دین نہ صرف اللہ کی بندگی کا پیغام دیتا ہے۔ بلکہ انسانیت کی عظمت، مساوات، اور عدل و انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ایسا نظام حیات پیش کرتا ہے۔ جس میں ہر فرد کو بنیادی حقوق دیے گئے ہیں۔ آج کے دور میں جب انسانی حقوق کی بحث ہر جگہ سنائی دیتی ہے۔ اسلام کا پیغام اس موضوع پر روشنی ڈالتا ہے اور انسانیت کے لیے ایک مثالی رہنما ثابت ہوتا ہے۔

مساوات کا پیغام:
اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت کے مختلف پہلو کی بات کریں تواسلام نے چودہ سو سال پہلے مساوات کا جو تصور دیا۔ وہ آج کے جدید دور کے تمام فلسفوں سے بالاتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا۔
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ
ترجمہ: تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ اسلام میں رنگ، نسل، زبان یا قومیت کی بنیاد پر کسی قسم کی برتری نہیں ہے۔ ہر انسان کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر فرد کو اس کے اعمال کے مطابق پرکھا جاتا ہے۔

غلامی کا خاتمہ:
اسلام نے دنیا کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنے کا سب سے پہلا اور مؤثر نظام پیش کیا۔ غلاموں کو آزاد کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تعلیم دی گئی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں۔ ان کے ساتھ وہی سلوک کرو جو اپنے بھائیوں کے ساتھ کرتے ہو۔
یہ تعلیمات آج کے انسانی حقوق کے چارٹر کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

خواتین کے حقوق:
اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دیے۔ جو اس سے پہلے کسی مذہب یا تہذیب نے نہیں دیے تھے۔ وراثت میں حصہ، تعلیم کا حق، اور معاشرتی احترام اسلام کی وہ عطائیں ہیں۔ جو عورت کی عظمت کو بلند کرتی ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا:
"تم میں بہترین وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
یہ حدیث عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور ان کے تحفظ کا واضح اعلان ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

کمزوروں کا تحفظ:
اسلام نے کمزوروں، یتیموں، اور محتاجوں کے حقوق کو بڑی اہمیت دی ہے۔ قرآن مجید میں بار بار یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور محتاجوں کی مدد کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ زکوٰۃ اور صدقات کا نظام کمزوروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

اسلام کا نظامِ حقوق انسانی، عدل و انصاف، اور مساوات پر مبنی ہے۔ یہ نہ صرف دنیا کو ایک بہتر معاشرہ فراہم کرتا ہے بلکہ آخرت میں کامیابی کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ آج کے دور میں، جب دنیا انسانی حقوق کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اسلام کا پیغام ایک مشعلِ راہ کے طور پر سامنے آتا ہے۔

یہ اسلام کا پیغام ہے، جو آج بھی ہر انسان کے دل کی آواز بن سکتا ہے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

اللہ تمہیں کچھ کیوں نہیں دے رہا؟

شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی

عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد

بریلی سانحہ: کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

کتاب سنیمائی چہرے: ایک فکری اور تہذیبی مطالعہ

TAGGED:اسلامامت محمدیہانسانی حقوقحقوق انسانیضمانتقرآنمسلمان
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اسلام امن اور محبت کا پیغام
Next Article ماہِ رجب کی فضیلت اور برکات: اسلامی تاریخ کا ایک عظیم باب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?