کانپور(محمد عثمان قریشی) 40 سالہ روایات کے مطابق اس سال بھی الجامعتہ الاسلامیہ اشرف المدارس و جامعہ اشرف البنات نسواں گدیانہ کان پور میں 76ویں یوم جمہوریہ کے حسین موقع پر رسم پرچم کشا ئی کرکے بڑے پیمانے پر میٹھائی تقسیم ہوئی
جس میں پرچم کشائی مولانا محمد ہاشم اشرفی نے فرمائی. پروگرام کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمدارشداشرفی نے کیا اس کے بعد طلبہ نے وطن عزیزپر شہید ہونے والے اللہ کے نیک بندوں کو محبتوں کا خراج پیش کیا اور قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندو ستاں ہمارا پڑھا
الجامعتہ الاسلامیہ اشرف المدارس میں محمد رفیق عرف منشی صدر مدرسہ اور جامعہ اشرف البنات نسواں میں محترمہ محسنہ شفیق نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی.
ان کے جھنڈا فہراتے ہی پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا جس سے پورا ماحول خوش گوار ہو گیا ۔یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا فتح محمد قادری جامعہ ھذا نے کہا کہ ہندوستان 15اگست 1947 میں آزاد ضرور ہواتھا مگر ہم قانونی طورپر انگریزوں کے غلام بنے ہوئے تھے تو اب ضروری تھا کہ ایسا لائحہ عمل تیارکیا جائے جوہم کو مکمل آز ادی سے ہمکنارکرسکے
اس لیے قابل قدرلوگوں نے ہندوستان میں اپنا قانون نافذ کیا جس کے سبب ہندوستان کو مکمل آزادی حاصل ہوئی.
اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے اُنہوں نےکہا کہ ہندوستا ن کی امن وشانتی کو فرقہ پرست طاقتیں اپنے ظلم کا نشانہ بنانے کی پوری کوشش میں ہیں لیکن ہمارا مشن ومقصد صرف ایک ہے کہ ہندوستان میں امن وشانتی اور ملک کو ظالم طاقتوں سے نجات دلانا ہے تاکہ ہندوستان کا وقار ہمیشہ بلندوبالا رہے ملک سے فرقہ پرستی دہشت گردی کا خاتمہ ہو ملک میں امن و شانتی قائم ہو اور جو بھی فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے وقار کو پامال کرنے کی کوشش کریں گی اسے انصاف پسند لوگ کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے
اخیر میں انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی،امن و امان کیلئے دعا کی گئی اور مہمان خصوصی محمد رفیق عرف منشی و محترمہ محسنہ شفیق کا شانداراستقبال ہار پھول سے کیا گیا۔
اس موقع پر سید خورشید عالم صدر استقبالیہ کونسل,شفیق احمد ،حاجی رسول بخش،صبا علی،اشرفی،لعل محمد،ارمان خان،عقیل حسن ٹھیکیدار،شمشاد غازی،حافظ حشمت اللہ ،رئیس عرف منا ،شیرا بھائی،حاجی یاسین، مولانا محمود حسان اختر،حافظ منہاج الدین قادری،مولانا گل محمد جامعی،مولانا سفیان احمد مصباحی،مولانا کلیم قادری،قاری محمد آزاد اشرفی،حافظ محمد مسعود اشرفی، حافظ محمد مشتاق،قاری محمد احمد اشرفی، وغیرہ بطور خاص موجود رہے