By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن
مذہبیات

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

Last updated: جولائی 5, 2025 2:05 شام
newsg24urdu 3 ہفتے ago
SHARE

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)قصبہ سعادت گنج میں 8 محرم الحرام کو منعقدہ جلسۂ شہدائے اسلام سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ جلیلیہ فرقانیہ، جرول کے استادِ حدیث مفتی محفوظ الرحمٰن قاسمی نے کہا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، انہیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے مقرب بندے ہیں۔ انہیں رزق دیا جاتا ہے اور وہ اللہ کے فضل پر خوش ہیں۔

انہوں نے قرآن مجید کی دو آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک جگہ اللہ نے فرمایا کہ شہیدوں کو مردہ مت کہو، اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا کہ ان کو مردہ گمان تک نہ کرو۔ مفتی قاسمی نے کہا کہ شہداء کی وہ زندگی جو انہیں اللہ نے عطا فرمائی ہے، اس کا ادراک ہم اور آپ نہیں کر سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے شہداء کو ان لوگوں کے ساتھ شمار فرمایا ہے جن پر اس کا خصوصی فضل اور انعام ہوا ہے، اور ان کے کردار کو صراطِ مستقیم کا معیار قرار دیا ہے۔ یہ رتبہ اور مقام قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے، جن کے مقدر میں اللہ کی جانب سے کامیابی لکھ دی جاتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدفرمان مظاہری نے کہا کہ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ شہداء کی کئی اقسام ہیں، لیکن سب سے اعلیٰ شہید وہ ہے جو اللہ کے دین کی حفاظت کرتے ہوئے راہِ خدا میں جان دے دے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت اللہ کا عظیم تحفہ اور مومن کے لیے خاص انعام ہے۔ شہید وہ پاکیزہ روح ہے جو اللہ کے کلمے کو بلند کرنے کے لیے اپنی جان قربان کرتا ہے۔

مولانا مظاہری نے مزید کہا کہ قرآن مجید نے واضح کیا ہے کہ شہداء کو مردہ نہ سمجھا جائے۔ وہ اللہ کے ہاں زندہ ہوتے ہیں، رزق پاتے ہیں، جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور جہنم کے عذاب سے محفوظ رہتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جلسے کی صدارت مفتی محمدعارف کاشفی نے فرمائی جبکہ سرپرستی الحاج سیٹھ محمد عرفان انصاری نے کی۔ جلسے کے کامیاب انعقاد میں مولانا عمر عبداللہ قاسمی اور مولانا محمد اختر قاسمی نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر الحاج مشتاق احمد (امیر جماعت)، الحاج ماسٹر انتظار احمد، الحاج ماسٹر محمد اسرار، منشی محمد رفیع، مولانا محمد انیس کاشفی اور مولانا محمد جنید قاسمی کی موجودگی قابلِ ذکر رہی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

مسجد چھوٹی عیدگاہ میں اس سال بھی ” ذکر شہدائے کربلا” کا انعقاد

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

TAGGED:شہدائے کربلاشہیدمردہ نہ کہو
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد
Next Article دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانی ہوگی: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?