By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو
مذہبیات

امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو

Last updated: جون 18, 2025 4:33 صبح
newsg24urdu 1 دن ago
امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو
امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو
SHARE

کجمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقدہ میٹنگ میں کیمپ کی تیاریوں کا خاکہ تیار کیا گیا


کانپور ( محمد عثمان قریشی) امارت شرعیہ اترپردیش کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تربیتی کیمپ جو سابقہ طور پر 7 اور 8 مئی کو طے تھا، ملکی حالات کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب وہی کیمپ بحمد اللہ از سر نو ترتیب دے کر26/25/جون بروز بدھ و جمعرات جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ کیمپ کی تیاریوں اور انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کے متحرک نوجوانوں کی ایک خصوصی میٹنگ گزشتہ شب جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں صدرِ محکمہ مفتی عبدالرشید قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔


میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کے جنرل سیکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تربیتی کیمپ کے پس منظر، اغراض و مقاصد اور اس کے علمی، شرعی اور سماجی اثرات پر مفصل روشنی ڈالی۔مولانا نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں مشرقی اترپردیش سے محاکمِ شرعیہ کے ذمہ داران اور جمعیۃ علماء کے ضلعی صدور و نظماء پر مشتمل 150/ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کیمپ کی صدارت امارت شرعیہ اترپردیش کے امیر مولانا سید اشہد رشیدی مہتمم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد فرمائیں گے جبکہ بطور مہمانِ خصوصی نائب امیر الہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند شرکت فرمائیں گے۔ اس موقع پر مفتی سید محمد عفان منصورپوری، مفتی اشفاق اعظمی بھی موجود رہیں گے۔ مولانا نے کہا کہ یہ کیمپ صرف معلوماتی نشست نہیں بلکہ موجودہ عہد کے تقاضوں کے تحت قضاء و افتاء کے نظام کو مؤثر اور قابل عمل بنانے کی ایک سنجیدہ و مؤثر کوشش ہے۔


اس موقع پر میٹنگ میں شامل کارکنان و ذمے داران نے پروگرام کی ہر جہت پر تفصیل سے غور کیا۔ مختلف انتظامی شعبہ جات کی نشان دہی کی گئی، جن میں استقبالیہ، طعام، قیام و رہائش، صفائی، ساؤنڈ و اسٹیج، ابلاغ و تشہیر، اور نظم و ضبط جیسے کلیدی شعبے شامل ہیں۔ ہر شعبے کے لیے ذمے دار افراد نامزد کیے گئے، اور ان کے مابین واضح ذمے داریوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


صدرِ اجلاس مفتی عبدالرشید قاسمی نے شرکاء کو ان کی ذمہ داریوں کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہاکہ یہ کیمپ دراصل مسلمانوں کے اندر شریعت پر اعتماد پختہ کرنے اور نوجوان نسل کی فکری و عملی تربیت کا اہم ذریعہ ہے، جس میں معمولی سی کوتاہی بھی مجموعی تأثر کو متاثر کر سکتی ہے۔ لہٰذا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو عبادت اور خدمتِ دین سمجھ کر انجام دے۔

انہوں نے کہا امارت شرعیہ ہند کے امیر مولانا سید ارشد مدنی اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی کی سرپرستی و نگرانی میں یہ کیمپ نہ صرف شرعی نظامِ قضاء کو جدید تناظر میں مربوط اور فعال بنانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ نوجوان علماء کی استعداد و صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا مؤثر موقع فراہم کرے گا۔میٹنگ کا آغاز مولانا سعود جامعی کی تلاوت سے ہوا۔

میٹنگ میں بطور خاص مولانا انعام اللہ قاسمی، مولانا انیس خان قاسمی، مولانا فریدالدین قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی، مفتی اظہار مکرم قاسمی، مولانا محمد ذاکر قاسمی، مولانا سلمان قاسمی، مولانا کلیم احمد جامعی، مولانا محمد ہاشم قاسمی، مولانا محمد طارق قاسمی، مولانا محمد ایاز ثاقبی، مولانا شان محمد جامعی، مولانا شادان نفیس قاسمی، قاری بدرالزماں قریشی اور صادق امین موجود تھے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:امارت شرعیہجمیعت نیوزدارالقضاء
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ایثار و وفا کے پیکر تھے حضرت عثمان غنی
Next Article سلیم تابش: سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر سلیم تابش: سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

سلیم تابش: سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر
امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو
ایثار و وفا کے پیکر تھے حضرت عثمان غنی
عدیل منصوری کے شعری مجموعہ "فکر و نظر” کی تقریب رونمائی
قومی یکجہتی اور انسدادِ دہشت گردی” ایک روزہ نیشنل سمپوزیم

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?