By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی اختتام پذیر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی اختتام پذیر
تعلیم

امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی اختتام پذیر

Last updated: اپریل 16, 2025 4:34 صبح
newsg24urdu 6 مہینے ago
امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی اختتام پذیر
امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی اختتام پذیر
SHARE

علماء مشائخ اور اکابرین اہلسنت کے ہاتھوں سے 13 طلبہ دستار حفظ القرآن سے سرفراز کیےگیے۔

سدھارتھ نگر بلوہا بازار ( وسیم فیضی) سالہائے گذشتہ کی طرز پر امسال بھی دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام العلوم میں سالانہ امام احمد رضا کانفرنس و سالانہ جشن دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔ قرب و جوار کے متعدد علماء کرام اور مختلف اضلاع سے اکابرین اہل سنت نے شرکت فرمائی۔ حسبِ معمول پروگرام کا افتتاح بعد نماز عشاء حافظ وقاری محمد نیاز نظامی کی تلاوتِ قرآن مقدس سے ہوا۔

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی سے تشریف لانے والے مفتی محمد کمال علیمی نے "علم اور علماء کی فضلیت” پر بہترین خطاب فرمایا۔ آصف رضا فیضی نے ترانۂ غوثیہ پیش کر سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا۔

دارالعلوم غوثیہ کے سربراہ اعلیٰ نے مختصر وقت میں جلسے میں شرکت کرنے والےتمام مہمانوں کا بالخصوص علماء کرام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی دارالعلوم کے مختصر تعارف اور مقاصد و اغراض سے لوگوں کو روشناس فرمایا۔


سربراہ اعلیٰ نے دوران بیان یہ اعلان کیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی دارالعلوم کے شعبہ تعمیر کے ذریعے انشاءاللہ علاقہ کے پانچ ایسے گاؤں میں جہاں مسجد و مدرسہ نہیں ہے انشاءاللہ جلد ہی وہاں تعمیری کام شروع کراکے آخیر سال تک پائہ تکمیل تک پہونچایا جائے گا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

مولانا فاروق علیمی پرنسپل دارالعلوم علیمیہ نسواں جمدا شاہی نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر خطاب کیا۔ شعراء نے منظوم کلام پیش کرکے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش لٹائے۔

سربراہ اعلیٰ کی دعوت پر ملک میں مسلمانوں کی اپنی آواز اور ایک انصاف پسند میڈیا ہاؤس کے قیام کے لئے جد جہد کررہے صحافی شفیق فیضی نے بھی امام احمد رضا کانفرنس میں شرکت کی۔ پروگرام سے قبل انہوں نے دارالعلوم غوثیہ میں سربراہ اعلیٰ کے کمرے میں متعدد علماء کرام سے نیوز جی 24 کے قیام اور اہداف اغراض پر گفتگو کی۔ وقت کی قلت کے باعث وہ زیادہ وقت نہیں دے سکے۔

واضح ہوکہ نیوز جی 24 امت کی ترجمانی کے لئے ایک آزاد اور انصاف پر پبنی ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ جس کی ترویج واشاعت کے لئے شفیق فیضی ریاست کے مخلتف اداروں اور خانقاہواں کا دورہ کر رہے ہیں۔

کانفرس کے اختتام پر اساتذہ و مشائخین کے مقدس ہاتھوں سے طلباء کرام کو دستار حفظ سے نوازا۔ آخر میں شہزادۂ حضور خطیب البراہین علامہ حبیب الرحمن، و شہزادۂ حضور بدر ملت مفتی رابع نورانی بدری صدیقی قاضی شرع سدھارتھ نگر، استاذ و مفتی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کے دعاؤں پر، پروگرام کا اختتام ہوا۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

تاریخی جلوس محمدی ﷺ: عشق رسول کی لازوال داستان کا روح پرور اختتام

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جلوس محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مناسبت سے اہم میٹنگ

TAGGED:امام احمد رضا کانفرنسبلوہا بازارجشن دستار بندیدارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام العلومعلیمیہ جمدا شاہی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جمعیت منصور کی عید تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا جمعیت منصور کی عید تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا
Next Article اردو زبان کسی مذہب کی نہیں” سپریم کورٹ کا سپریم فیصلہ: ڈاکٹر عمار رضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?