By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی
Blog

امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Last updated: فروری 7, 2026 12:34 شام
asansari 4 دن ago
SHARE

لکھنٶ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبری کے قریب نمازِ جمعہ کے وقت پیش آنے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انسانیت کو شرمسار کرنے والا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کے اطراف تشدد کی کارروائیاں امنِ عالم اور انسانی اقدار پر براہِ راست حملہ ہیں۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے شہداء کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد، کوئی مذہب اور کوئی جواز نہیں ہوتا۔ بے گناہوں کو نشانہ بنانا کسی نظریے کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ یہ انسان دشمن سوچ کی عکاسی ہے۔
عمار رضوی نے خبر کے ذریعے حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور مؤثر تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے واقعات سماجی تانے بانے کو پاش پاش کرنے کی منشا سے کئے جاتے ہیں اس لیے وہ نفرت کے بیانیے کے مقابلے میں امن، رواداری اور انسان دوستی کے پیغام کو فروغ دیں۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہیں اور عالمی برادری کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہی پائیدار امن کی واحد راہ ہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی

ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری

سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
Next Article سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?